empty
 
 

سٹاپ لاس وہ حکمت عملی ہے کہ جس کے ذریعے سے آپ منفی مارکیٹ میں اپنے لاس کو کم از کم رکھ سکتے ہیں

یہ صرف اوپن پوزیشنز کے لئے استعمال ہوتا ہے اور جب مارکیٹ سرمایہ کاروں کے لئے موزوں نہ ہو اور قیمت سٹاپ لاس تک پہنچ جائے تو آپ کی ڈیل خود بہ خود کلوز ہو جاتی ہے اسی وجہ سے یہ حکمت عملی آپ کو اپنا نقصان روکنے میں مدد دیتی ہے

اگر تاجر سٹاپ لاس استعمال نہیں کرتا تو پوزیشن اس قوت خود بخود بروکر کی طرف سے بند ہو جائے گی کہ جب نقصان کم جمع کروائی گئ رقم کے برابر ہو جائے

سٹاپ لاس آڈررز کی تین اقسام ہیں: فکسڈ سٹاپ لاس ، سلائیڈنگ سٹاپ لاس اور مشترکہ سٹاپ لاس

یہ پوزیشن اوپن کرتے ہوئے لگایا جاتا ہے اور جب تک ڈیل کلوز نہیں ہو جاتی ان میں تبدیلی نہیں ہوسکتی یا اس کے برعکس پرائس موومنٹ کی بنیاد پر کبھی بھی تبدیل کئے جا سکتے ہیں سلائیڈنگ سٹاپ لاس کا ایک اور نام ٹریلنگ سٹاپ ہے جو کہ خودکار اور میئنولی دونوں طرح سے لگ سکتا ہے.

سٹاپ لاس کی اہمیت پر بہت سی بحث ہو سکتی ہے کہ اس کواستعمال کیا جانا چاھیے یا نہیں بعض کے نزدیک اس کا استعمال نا گزیر ہے بعض تاجر اسے ضروری خیال نہیں کرتے ان کا خیال ہے کہ یہ نقصان کی ساتھ ساتھ آپ کے نفع کو بھی محدود کر دیتا ہے

بطور کلیہ سٹاپ لاس کو استعمال کرنا یہ نہ کرنا ایک تاجر کی خالصتا اپنی حکمت عملی ہوتی ہے لہذا ایک کامیاب تجارت کے لئے اس کو استعمال کرنا ضروری نہیں ہے

آرٹیکل لسٹ کی جانب واپسی
اکاؤںٹ کھولئے
اکاؤںٹ کھولئے
ڈپازٹ کریں
ڈپازٹ کریں
ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback