empty
 
 
30.11.2022 09:02 PM
یورو / یو ایس ڈی شمالی امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ برائے 30 نومبر 2022- صُبح کی تجارتوں کا تجزیہ - یورو زون کی انفالیشن کم ہوئی ہے

اپنے صبح والے تجزیہ میں، میں نے 1.0376 کی سطح کا ذکر کیا اور وہاں سے مارکیٹ میں داخل ہونے کی سفارش کی تھی۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ 5 منٹ کے چارٹ پر کیا ہوا۔ اس سطح میں اضافہ اور اس کے غلط بریک آؤٹ نے دن کے پہلے نصف حصے میں فروخت کے دو اشارے بنائے تھے۔ نتیجے کے طور پر، پئیر 30 پپس سے زیادہ نیچے چلا گیا. دن کے دوسرے نصف حصے میں تکنیکی تصویر اور تجارتی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

This image is no longer relevant


یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنوں کے لیے

یورو زون میں افراط زر بتدریج کم ہو رہا ہے جو مختصر مدت میں یورو میں اضافہ کے امکانات کو محدود کر رہا ہے۔ پھر بھی، یورو کے پاس بحال ہونے کا ایک موقع ہے کیونکہ دن کے دوسرے نصف حصے میں مزید رپورٹس جاری ہو رہی پیں۔ مارکیٹس اے ڈی پی روزگار کی تبدیلی کے اعداد و شمار کا انتظار کر رہی ہیں جو توقع سے زیادہ کمزور ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، مضبوط ریٹیل سیلز کی بدولت تیسری سہ ماہی کے لیے امریکی جی ڈی پی کے اعداد و شمار میں زیادہ ترمیم کی توقع ہے۔ آخر میں، فیڈ چیئر جیروم پاول ایک تقریر کریں گے۔ اگر اس کے بیان ڈووش رہتا ہے، جس کا امکان نہیں ہے، تو یورو میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ بصورت دیگر، پئیر پر دباؤ واپس آجائے گا اور ہمیں صبح کے منظر نامے کے مطابق کام کرنا پڑے گا۔

اگر یورو میں کمی آتی ہے تو، تاجروں کو 1.0320 کے قریب ترین سپورٹ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اس کا مصنوعی بریک آؤٹ خریداری کا سگنل فراہم کرے گا اور پئیر کو 1.0376 کو دوبارہ جانچنے میں مدد کرے گا جہاں پئیر میں آضافہ کے عمل کو محدود کرنے والی موونگ ایوریج موجود ہے۔ اس رینج کا بریک آؤٹ اور اس کا نیچے کی طرف دوبارہ ٹیسٹ جو ابتدائی تجارت میں بُلز کی جانب سے ناکام ہو گیا تھا، بُلش رجحان کو تقویت دے گا اور 1.0430 کی طرف راہ ہموار کرے گا۔ اگر قیمت اس حد سے اوپر رہتی ہے، تو یہ 1.0490 کی ماہانہ بلندی تک بڑھ سکتی ہے جہاں میں منافع لینے کی سفارش کرتا ہوں۔ اگر نیویارک دورانیہ میں یورو / یو ایس ڈی میں کمی واقع ہوتی ہے اور خریدار 1.0320 پر بے کار رہتے ہیں، تو تاجر مہینے کے آخر میں منافع لینا شروع کر دیں گے، اس طرح یورو پر مزید دباؤ پڑے گا۔

یہ خاص طور پر اس معاملے میں درست ہے جب جیروم پاول سخت بیانات دیتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو، 1.0271 کی اگلی سپورٹ پر صرف ایک غلط بریک آؤٹ ہی پئیر میں خریدنے کا سبب ہوگا۔ واپسی کے فوراً بعد یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشن لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے صرف 1.0224 کی سطح یا 1.0180 کی نچلی سطح پر، دن کے اندر 30–35 پپس کی ممکنہ اضافہ کی تصحیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے۔

یورو / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنوں کے لیے

دوپہر میں پئیر کی فروخت کرنے کا بہترین لمحہ 1.0376 پر مصنوعی بریک آؤٹ ہوگا جیسا کہ میں نے اوپر بتایا ہے۔ پئیر اس سطح کو اس وقت ٹیسٹ کر سکتی ہے جب فنڈامینٹل رپورٹس امریکہ میں شائع ہوتی ہیں۔ یہ ایک اور انٹری پوائنٹ بنائے گا اور 1.0320 کے قریب ترین سپورٹ تک کمی کو ہوا دے گا۔ اس رینج کے قریب کنسولیڈیشن اور اس کا اوپر کی طرف دوبارہ ٹیسٹ بُلز کے ذریعے سیٹ کیے گئے ٹرگرڈ اسٹاپ لاس آرڈرز کے ساتھ ایک اضافی سیل سگنل بنائے گا۔ اس صورت میں، یورو 1.0271 تک کمی کر سکتا ہے جہاں میں منافع لینے کی تجویز کرتا ہوں۔

یہ کہ 1.0224 کی سطح سب سے کم ہدف کے طور پر کام کرے گی۔ اگر قیمت متاثر ہوتی ہے، تو یہ بُلش رجحان کو منسوخ کر سکتی ہے۔ تاہم، جیروم پاول کے صرف جارحانہ تبصرے ہی اس علاقے تک کی راہ کھول سکتے ہیں۔ اگر امریکی تجارت میں یورو / یو ایس ڈی بڑھتا ہے اور بئیرز 1.0400 پر بیکار رہتے ہیں تو قیاس آرائی کرنے والے بیچنے والے مارکیٹ چھوڑنا شروع کر دیں گے۔ اس سے بُلش موجودگی کو تقویت ملے گی اور 1.0430 کا راستہ ہمورا کرتے ہوئے اضافہ کا رجحان دوبارہ شروع کرنے میں مدد ملے گی۔ 1.0430 پر فروخت جھوٹے بریک آؤٹ کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔ واپسی کے فوراً بعد یورو / ایس ڈی پر شارٹ پوزیشن لینا صرف 1.0490 کی اونچائی سے تجویز کیا جا جاتا ہے، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ دن کے اندر اندر 3-35 پپس کی نیچے کی طرف تصحیح مل سکتی ہے۔

This image is no longer relevant


سی او ٹی رپورٹ

نومبر 22 کی تاجروں کی کمٹمنٹس رپورٹ میں لانگ پوزیشنز میں اضافہ اور شارٹ پوزیشنز میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایف ای ڈی حکام کی طرف سے دیے گئے بیان نے بُلز کو مارکیٹ میں مضبوطی حاصل کرنے کی اجازت دی۔ ایسا لگتا ہے کہ تاجروں کو امید ہے کہ امریکی ریگولیٹر مالیاتی پالیسی کے حوالے سے اپنے جارحانہ انداز میں تبدیلی لائے گا۔ امریکی جی ڈی پی اور لیبر مارکیٹ پر آنے والے اعداد و شمار مارکیٹ کے جذبات کی تشکیل کے لیے فیصلہ کن عنصر ہوں گے۔ نومبر کی مہنگائی کی رپورٹ صورتحال کو واضح کرے گی۔ نئی ملازمتوں کی تعداد میں کمی اور بیروزگاری کی بلند شرح یورو سمیت خطرے والے اثاثوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پوزیشن کو کمزور کر دے گی۔ سرمایہ کاروں کو فیڈ حکام کے بیانات کی بھی احتیاط سے نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر امریکی مرکزی بینک کا مؤقف مزید ہاکش ہو جاتا ہے تو اس سے امریکی ڈالر کی فروخت میں مزید اضافہ ہو گا۔ اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ شرح میں مزید اضافہ معیشت کو ایک بڑی کساد بازاری کے قریب دھکیل دے گا۔ سی او ٹی رپورٹ کے مطابق ٹریڈرز کے غیر تجارتی گروپ کی لمبی پوزیشنیں 229 کے اضافہ سے بڑھ کر 239,598 ہوگئیں جبکہ شارٹ پوزیشنز تیزی سے 10,217 کی کمی سے 116,486 تک گر گئیں۔ گزشتہ ہفتے، مجموعی طور پر غیر تجارتی نیٹ پوزیشن 112,666 کی سابقہ سطح سے بڑھ کر 123,112 ہوگئی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار سستے یورو کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اسے خریدنا جاری رکھے ہوئے ہیں حالانکہ یہ برابری کی سطح سے اوپر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ اس امید میں لمبی پوزیشنز بھی جمع کر رہے ہوں کہ پئیر جلد یا بدیر بہتر ہونا شروع کر دے گا۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت ایک ہفتہ پہلے کی سطح 1.0390 سے کم ہو کر 1.0315 ہوگئی ہے

This image is no longer relevant

انڈیکیٹر کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 روزہ موونگ ایوریج کے گرد ہوئی ہے جو کہ مارکیٹ بیلنس کا اشارہ ہے

برائے کرم توجہ رہے کہ 1 گھنٹہ والے چارٹ کی بنیاد پر موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمت کا تجزیہ کیا گیا ہے لہذا یہ یومیہ چارٹ پر کلاسیکل یومیہ موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہوسکتی ہے

بولینجر بینڈز

تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.0320 کے گرد سپورٹ کا کام کرے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل

تکنیکی انڈیکیٹرز کی وضاحت

موونگ ایوریج اتار چڑھاؤ اور مارکیٹ نوائس کو برابر کرتے ہوئے جاری رجحان کی شناخت کرتا ہے۔ چارٹ پر 50 مدت کی موونگ ایوریج پیلے رنگ میں ظاہر کی گئی ہے۔

موونگ ایوریج اتار چڑھاؤ اور مارکیٹ نوائس کو برابر کرتے ہوئے جاری رجحان کی شناخت کرتا ہے۔ چارٹ پر 30 مدت کی موونگ ایوریج سبز رنگ میں ظاہر کی گئی ہے۔

ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس ۔ ڈائیورجنس) تیز ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) پریڈ 20

نان پرافٹ قیاس آرائیاں کرنے والے جیسے ریٹیل تاجر، ہیج فنڈز، اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور کچھ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

نان کمرشل لانگ پوزیشنز نان کمرشل تاجروں کی جانب سے کھولی گئی کُل لانگ پوزیشنز کی نمائندگی کرتی ہیں۔

نان کمرشل شارٹ پوزیشنز نان کمرشل تاجروں کی جانب سے کھولی گئی کُل شارٹ پوزیشنز کی نمائندگی کرتی ہیں۔

مجموعی طور پر غیر تجارتی نیٹ پوزیشن کا میزانیہ نان کمرشل تاجروں کی مختصر اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback