empty
 
 
23.08.2022 02:46 PM
یورو ۔ یو ایس ڈی: 23 اگست کو امریکی دوراییہ کے لیے تجارتی منصوبہ (صبح کی تجارت کا جائزہ)۔ پی ایم آئی انڈیکس کے اجراء کے بعد یورو موجودہ سطح پر مضبوطی سے موجود ہے۔

صبح کے تجزیہ میں، میں نے 0.9913 کی سطح پر روشنی ڈالی اور اس سطح کو نظر میں رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی سفارش کی تھی ۔ اب، آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔ تاجروں نے یورو زون کے لیے کمزور پی ایم آئی انڈیکس کی رپورٹ سے صرفِ نظر کیا ہے ۔ پہلی نظر میں، 0.9913 سے نیچے بریک آؤٹ اور اوپر کی طرف ٹیسٹ نے رجحان کے اندر اچھی فروخت کا اشارہ دیا۔ تاہم، یورو زون کے لیے پی ایم آئی انڈیکس توقع سے بہتر رہی ہے ۔ نتیجے کے طور پر، ایک نئی بڑی تنزلی عمل میں نہیں آئی ہے. تاجروں کو شارٹ پوزیشنز بند کرنا پڑیں۔ 0.9948 سے اضافے اور مصنوعی بریک آؤٹ نے فروخت کا اشارہ فراہم کیا۔ ابھی جب یہ لکھا جا رہا ہے تو پئیر میں کم و بیش 30 پپس کی کمی واقع ہوئی ہے

This image is no longer relevant

یورو / یو ایس ڈی پر لمبی پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔
امریکی دورانیہ میں، امریکی پی ایم آئی انڈیکس اہمیت ترین ہے۔ وہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو بڑھا سکتے ہیں۔ یورو بڑھ سکتا ہے اگر یو ایس پی ایم آئی مینوفیکچرنگ اینڈ سروسز انڈیکس، خاص طور پر ہاؤسنگ سیلز کے اعداد و شمار میں کمی ہوتی ہے۔ لہذا، 0.9941 کی نئی ریزسٹنس سطح پر توجہ دینے کی سفارش کی جاتی ہے۔ مزید کمی کی صورت میں، جو کہ ایک مضبوط بئیرش رجحان کے پیش نظر بھی نظر آتا ہے، صرف 0.9903 کی نئی سپورٹ لیول کا مصنوعی بریک آؤٹ ایک نیا خرید کا اشارہ دے گا۔ یہ دن کے پہلے نصف میں بننے والی 0.9941 کے قریب ترین ریزسٹنس کی سطح کا راستہ کھول دے گا۔ اس سطح کا ایک بریک آؤٹ اور نیچے کی طرف ٹیسٹ بئیرز کو اپنے اسٹاپ لاس آرڈرز کو بند کرنے پر مجبور کرے گا۔
اگر ایسا ہے تو، 0.9980 تک تصحیح کے امکان کے ساتھ ایک اضافی خرید سگنل ظاہر ہوگا۔ اس سطح پر، موونگ ایوریج منفی علاقے میں گزر رہے ہیں۔ ایک زیادہ دور کا ہدف 1.0017 کی ریزسٹنس کی سطح ہوگی جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر یورو / یو ایس ڈی میں کمی آتی ہے اور بُلز دوپہر میں 0.9903 پر کوئی سرگرمی نہیں دکھاتے ہیں تو جوڑی پر دباؤ بڑھ جائے گا۔ لمبی پوزیشنیں کھولنے کا بہترین صورت 0.9861 کی نئی سالانہ کم ترین سطح کے قریب مصنوعی بریک آؤٹ ہوگا۔ آپ 30- 35 پپس کی تصحیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے 0.9830 سے اچھال یا 0.9801 کی کم ترین سطح پر فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی خرید سکتے ہیں،۔
یورو / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لیے کیا ضروری ہے۔
بُلز نے صورتحال کا فائدہ اٹھایا ہے لیکن وہ صبح کے وقت ایک بڑی اصلاح شروع کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ دوپہر میں، امریکی میکرو کے اعدادوشمار پیشِ نظر ہوں گے۔ ان کے جاری ہونے کے بعد مارکیٹ کے رد عمل پر نظر رکھنا خاصا ضروری ہے۔ اگر پئیر توقعات کے خلاف تجارت کرتا ہے، یعنی مضبوط اعداد و شمار کے سبب امریکی ڈالر گرتا ہے، تو یہ پئیر کے لیے اوپر کی طرف تصحیح کی تشکیل کا اشارہ دے گا۔ اس صورت میں، مختصر پوزیشنوں کو ملتوی کرنا بہتر ہے. لہذا، امریکی دورانیہ میں بئیرز کا بنیادی کام 0.9941 کی نئی ریزسٹنس سطح کی حفاظت کرنا ہے، جو دن کے پہلے حصے میں بنی ہے۔
مختصر پوزیشنیں کھولنے کی بہترین صورتحال اس سطح کا مصنوعی بریک آؤٹ ہوگا۔ یہ یورو کو 0.9903 تک نیچے دھکیل دے گا۔ اگر پی ایم آئی ڈیٹا مضبوط ہے تو پئیر کا اس سطح سے نیچے گرنے کا امکان ہے۔ اہم بنیادی وجوہات کے بغیر بئیرش مارکیٹ کے خلاف جانا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ 0.9903 کا اوپر کی طرف ٹیسٹ ایک اضافی سیل کا اشارہ پیدا کرے گا۔ قیمت 0.9861 تک نیچے سکتی ہے جہاں میں منافع کو حاصل کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔ زیادہ دور کا ہدف 0.9930 کی سطح ہو گی۔ اگر یورو / یو ایس ڈی دوپہر میں بڑھتا ہے اور بئیرز 0.9941 پر کوئی توانائی نہیں دکھاتے ہیں، تو صورتحال مزید بُلش ہوسکتی ہے۔ اس صورت میں، بہتر ہے کہ شارٹ پوزیشنز کو 0.9980 کے مصنوعی بریک آؤٹ تک ملتوی کر دیا جائے۔ آپ 1.0017 سے ایک اضافہ یا 1.0054 کی بُلند ترین سطح سے 30-35 پپس کی تصحیح کو نظر میں رکھتے ہوئے فوری طور پر یورو / یو ایس ڈی فروخت کر سکتے ہیں

This image is no longer relevant

سی او ٹی رپورٹ
اگست 16 کی سی او ٹی رپورٹ (تاجروں کی کمٹمنٹ) میں شارٹ پوزیشنز میں زبردست اضافہ اور لمبی پوزیشنوں میں کمی واقع ہوئی ہے، جو واضح طور پر امریکی ڈالر کے مقابلے یورو کی موجودہ رفتار کو ظاہر کرتی ہے۔ امریکہ میں آنے والی کساد بازاری کے خطرے کے علاوہ، تاجر اب یورو زون کے نامساعد معاشی حالات سے بھی پریشان ہیں۔ توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے اور بڑھتی ہوئی افراط زر کی وجہ سے اقتصادی پریشانیاں اس موسم خزاں میں شروع ہو سکتی ہیں۔
یورپی مرکزی بینک اب بھی افراط زر کو روکنے کے لیے مالیاتی پالیسی کے فیصلے کرتے وقت بہت محتاط ہے۔ اس ماہ کے آخر میں جیکسن ہول اکنامک سمپوزیم منعقد ہوگا۔ فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول ایک تقریر کرنے والے ہیں۔ ان کے خیالات لازمی طور پر اس پئیر کی مزید رفتار کا تعین کریں گے۔ مضبوط امریکی ڈالر معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے اور افراط زر کو بڑھاتا ہے جسے مرکزی بینک شدت سے قابو میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
سی او ٹی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز کی تعداد 862 کی کمی سے 199,226 ہو گئی ہے، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز کی تعداد 7,386 اضافے سے 242,010 ہو گئی ہے۔ ہفتے کے اختتام پر، کل غیر تجارتی نقد پوزیشن منفی رہی ہیں اور -34,536 کے مقابلے میں -42,784 تک گر گئی ہے، جو یورو پر بئیرش دباؤ کی واپسی اور مزید کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.0233 کے مقابلے میں 1.0191 تک گر گئی ہے۔

This image is no longer relevant

تکنیکی انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 اور 50 پریڈ موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو یورو میں تنزلی کے تسلسل کا اشارہ ہے
نوٹ : لکھاری کی جانب سے فی گھنٹہ ایچ 1 چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کے دورانیہ اور قیمتوں کا استعمال کیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ پر کلاسیکل موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اضافہ کی صورت میں 0.9950 کے گرد بالائی حد ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولینجر بینڈ (بولنجر بینڈ) مدت 20۔
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں غیر تجارتی تاجروں کی طرف سے کھولی گئی مختصر پوزیشنوں کی کل تعداد ہے۔
- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کے ذریعہ کھولی گئی مختصر اور طویل پوزیشنوں کی تعداد میں فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback