empty
 
 
18.04.2022 06:23 PM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 18 اپریل۔ سی او ٹی رپورٹ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ جمعہ کو کل فلیٹ تھا۔ پیر کو کیا ہوگا؟

یورو /امریکی ڈالر 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کی جمعہ کو تجارت نہیں ہوئی۔ یہ وہ نہیں جسے ہم چارٹ پر نمایاں کرنا بھول گئے، جمعے کے دوران اس جوڑی کی حرکت اسی طرح ہوئی۔ اتار چڑھاؤ صرف 30 پوائںٹس کا تھا۔ اس کے علاوہ میں کیا کہہ سکتا ہوں؟ یورپی یونین میں اس دن کوئی اہم واقعات ہونا طے نہیں تھے اور صنعتی پیداوار پر صرف ایک رپورٹ امریکہ میں شائع ہوئی، جس پر اگر کام ہوتا تو ہم مارکیٹ کے کس قسم کے ردعمل کے بارے میں بات کر سکتے ہیں؟ 10 پوائنٹس؟ 15؟ وہم نہ کرنا بہتر ہے۔ ایک مکمل طور پر دیوانے بدھ اور یکساں طور پر غیر منطقی جمعرات کے بعد مارکیٹ میں تیزی آگئی۔ یاد رہے کہ بدھ کو یورپی مرکزی بینک کے اجلاس کے نتائج کے اعلان سے قبل یورو کرنسی میں اچانک 120 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ اور اگلے دن یہ تباہ ہو گیا، اگرچہ سینٹرل بینک کے کوئی فیصلے نہیں کئے، اور ای سی بی کی صدر کرسٹین لیگارڈ معمول کے مطابق تقریر کی۔ پچھلی تقریروں کے مقابلے میں ان کی بیان بازی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس طرح، جمعہ ایک طرح سے حد سے زیادہ فعال بدھ اور جمعرات کے لیے ادائیگی ہے۔

کیا تجارتی اشاروں کے بارے میں کچھ کہنا ضروری ہے؟ باضابطہ طور پر، یورپی سیشن کے بالکل آغاز میں ہی ایک خرید کا اشارہ تشکیل دیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ اسے باہر کرنے کی کوشش کرنا ممکن تھا۔ اس کی تشکیل کے بعد، قیمت 12 پوائنٹس تک بڑھنے میں کامیاب رہی، اور 1.0806 کی سطح سے نیچے قدم نہیں جما سکی۔ نتیجے کے طور پر، تاجر کسی بھی وقت طویل پوزیشن بند کر سکتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ:

This image is no longer relevant

جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹیں انتہائی مایوس کُن ہیں۔۔۔ کیونکہ بڑے کھلاڑی یورو کرنسی میں طویل پوزیشنز بنانا جاری رکھتے ہیں! رپورٹنگ ہفتے کے دوران، طویل پوزیشنز کی تعداد میں مزید 10,800 کا اضافہ ہوا اور "غیر تجارتی" گروپ کی جانب سے مختصر پوزیشنز کی تعداد میں 1,000 کی کمی ہوئی۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں 12,000 معاہدوں کا اضافہ ہوا۔ اس کا مطلب ہے بُلش مزاج میں شدت آئی ہے۔ یہ بُلش ہے کیونکہ طویل پوزیشنز کی کُل تعداد غیر تجاررتی تاجروں کی مختصر پوزیشنز کی کُل تعداد سے 40,000 تک تجاوز کرتی ہے!!! اوپر چارٹ میں پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن واضح بتاتی ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کا مزاج گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے بُلش رہا ہے۔ چنانچہ تضاد اس حقیقت میں مضمر ہے کہ تاجروں کا مزاج بُلش ہے، لیکن یورو تقریباً بغیر رکے گر رہا ہے، جو اوپر چارٹ میں واضح دکھائی دیتا ہے۔ ہم پچھلے مضامین میں پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں کہ یہ اثر امریکی ڈالر کی اس سے بھی زیادہ مانگ سے حاصل ہوتا ہے۔ ڈالر کی مانگ یورو کی مانگ سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے یورو کرنسی کے ساتھ ڈالر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس نتیجے کی بنیاد پر، یورو سے متعلق یہ سی او ٹی رپورٹیں اب اس جوڑی کی مزید نقل و حرکت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں بناتی ہیں۔ کوئی اسے بے معنی کہہ سکتا ہے۔ تاہم، اگر پیشہ ور کھلاڑیوں میں یورو کی مانگ کم ہونے لگتی ہے، تو یہ یورو کے ایکسچینج ریٹ میں کمی کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ پچیدہ جغرافیائی سیاست اور معاشی اعدادوشمار کی وجہ سے ڈالر کی مانگ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 18 اپریل۔ جمعرات کو زرمبادلہ کی منڈی آرام کی طرف چلی گئی۔ نئے ہفتے کا پیش نظارہ: بوریت اور مایوسی۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 18 اپریل۔ پاؤنڈ پچھلے ہفتے بلاجواز قلابازیوں کے بعد "تباہ ہو گیا"۔ آگے پاؤنڈ کے لیے زیادہ امید کے بغیر ایک غیر دلچسپ ہفتہ ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 18 اپریل جوڑی کی حرکت اور تجارتی ٹرانزیکشنز کا تفصیلی جائزہ۔

یورو/امریکی ڈالر 1 گھنٹہ

This image is no longer relevant

یہ گھنٹہ وار ٹائم فریم پر واضح دکھائی دیتا ہے کہ جوڑی نے اچانک اصلاح کا ایک نیا دور شروع کیا اور اس کو مکمل بھی تیزی سے کیا، لیکن نیچے کا رجحان ابھی بھی جاری رہتا ہے۔ یورو کے زوال کو جاری رکھنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ تمام عوامل اب ڈالر کی کامیاب ترقی کے حق میں بول رہے ہیں۔ اور یہاں تک کہ گزشتہ ہفتے یورو کی غیر منصفانہ نمو بھی جوڑی کی ٹھوس اصلاح کا باعث نہیں بنی۔ پیر کو ہم تجارت کے لیے درج ذیل سطحیں مختص کرتے ہیں۔ 1.0729، 1.0809، 1.0938، 1.1036۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1011) اور کیجن سن لائینیں (1.0845)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں ہیں لیکن ان کے قریب کوئی اشارے نہیں بنے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے "پلٹنے" یا "پیش رفت" کا کام دے سکتے ہیں- جو انتہائی سطحیں اور لائنیں ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 18 اپریل کو یورپی یونین اور امریکہ میں کوئی اہم واقعات یا اشاعتیں ہونا طے نہیں ہیں۔ زیادہ تر امکان ہے کہ ہم ایک اور فلیٹ دن کا انتظار کر رہے ہیں، اگرچہ اتار چڑھاؤ میں معمولی سا اضافہ ہونا چاہئیے۔ پھر بھی 30 پوائنٹس کچھ نہیں ہیں۔ تاہم، آپ کو طاقتور حرکات پر انحصار نہیں کرنا چاہئیے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی قیمتوں کی سطحیں وہ سطحیں ہیں جو خرید اور فروخت کے دوران اہداف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں پر منافع لے سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ وار ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کے کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback