empty
 
 
13.04.2022 06:27 PM
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 13 اپریل۔ سی او ٹی رپورٹ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ بہت کوشش کی مگر نہ ہو سکا

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کرنسی کی جوڑی منگل کو فلیٹ میں رہی۔ یہ واضح طور پر ثابت ہوتا ہے، مثال کے طور پر اوپر چارٹ پر بلند لینئیر ریگریشن چینل کے ذریعے۔ تاہم، اس چینل کے بغیر بھی، یہ واضح دکھائی دیتا ہے کہ جوڑی اطراف میں حرکت کر رہی تھی۔ اتار چڑھاؤ کم تھا، اور معاشی پسِ منظر مضبوط تھا، اس لئے منگل کو جوڑی کی حرکت میں معمولی سے منطق تھی۔ برطانوی اعدادوشمار جو صبح شائع ہوئے، وہ پیش گوئی کی نسبت کافی مضبوط نکلے لیکن اپنی نوعیت میں اتنے اہم نہیں تھے۔ بہرحال، یہ برطانوی کرنسی میں معمولی سی مضبوطی کو اجاگر کر سکتا ہے۔ تاہم، ایسی مضبوطی یورپی تجارتی سیشن میں نہیں ہوئی۔ یہ امریکی سیشن میں ہوئی، جب امریکہ میں افراطِ زر کی رپورٹ شائع ہوئی، جو سالانہ مدت میں مزید 0.6% بڑھی اور اسے ڈالر کی مضبوطی کو اکسانا تھا۔ لیکن اس وقت پاؤنڈ پہلے سے مہنگا ہو رہا تھا۔ اور تاجروں کے کریٹیکل لائن کو عبور کرنے میں ناکامی کے چند گھنٹوں بعد زوال کا ایک نیا دور شروع ہوا۔ مجموعی طور پر دن کے تمام معاشی ڈیٹا پر ایک غیر منطقی ردعمل کے ساتھ پورا دن فلیٹ ہے۔

منگل کو صرف ایک تجارتی اشارہ بنا۔ امریکی تجارتی سیشن کے آغاز میں، جوڑی کیجن سن لائن اور 1.3050 کی انتہائی سطح تک پہنچی جہاں سے یہ کامیابی سے پلٹی۔ یہ پلٹاؤ ایک فروخت کا اشارہ تھا جس پر کام کیا جا سکتا تھا (اس وقت افراطِ زر کی رپورٹ کی اشاعت کو چند گھنٹے گزر چکے تھے)۔ نتیجتاً، جوڑی شام تک 20 پوائنٹس ے گرنے میں کامیاب ہو گئی، اور یہی ہے جتنا مختصر پوزیشن کھول کر تاجر حاصل کر سکتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ:

This image is no longer relevant

جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے برطانوی پاؤنڈ کے لئے بڑے کھلاڑیوں کے مزاج میں کم سے کم تبدیلیاں دکھائیں۔ پورے ہفتے کے لئے، غیر تجارتی گروپ نے صرف 5,200 مختصر پوزیشنز کھولیں اور 6,900 طویل پوزیشنز کھولیں۔ لہٰذا، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن میں 1,700 کی کمی آئی۔ حتٰی کہ پاؤںڈ کے لئے ایسی تبدیلیاں غیر معمولی ہیں۔ عمومی طور پر، غیر تجارتی گروپ کے طویل پوزیشنز کی نسبت اڑھائی گنا زیادہ معاہدے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ تجارتی تاجروں کا مزاج اب "انتہائی بئیرش" ہے۔ لہٰذا، یہ ایک اور عنصر ہے جو برطانوی کرنسی کے زوال کے تسلسل کے حق میں بولتا ہے۔ پاؤنڈ کے لیے سی او ٹی رپورٹوں کی صورت حال یورو سے بالکل مختلف ہے۔ پاؤنڈ کے مطابق، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج ہر دو مہینوں میں بدلتا ہے، اور بعض اوقات اس سے بھی زیادہ بدلتا ہے۔ اس وقت، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن پہلے ہی اس سطح تک گر چکی ہے جہاں پاؤنڈ کے گرنے کا آخری دور ختم ہوا تھا (پہلے اشارے پر سبز لکیر)۔ لہٰذا، ہم یہ اندازہ بھی لگا سکتے ہیں کہ آئندہ ہفتوں میں پاؤںڈ نیا اضافہ شروع کرنے کی کوشش کرے گا۔. تاہم، موجودہ بنیادی اور جغرافیائی سیاسی پسِ منظر برطانوی کرنسی کی مضبوط نمو کی توقع کرنے کی اچھی وجوہات نہیں دیتا۔ یہاں تک کہ بینک آف انگلینڈ کی طرف سے شرح میں اضافے کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 13 اپریل۔ یوکرین- امریکی مہنگائی چھلانگ لگا کر بڑھ رہی ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 13 اپریل۔ چپ اور ڈیل ریسکیو کے لیے جلدی میں ہیں: فن لینڈ اور سویڈن نیٹو میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 13 اپریل جوڑی کی حرکت اور تجارتی ٹرانزیکشنز کا تفصیلی جائزہ۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر 1 گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر یہ واضح دکھائی دیتا ہے کہ جوڑی مجموعی طور پر کیسے نیچے کی جانب کی حرکت کو جاری رکھتی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں، پاؤنڈ کی قیمتیں افقی چینل میں 1.2981 اور 1.3050 کی سطحوں کے مابین رہی ہے۔ لہٰذا، اب ہم فلیٹ کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ بُلز انتہائی کمزور رہتے ہیں اور یہاں تک کہ کریٹیکل لائن کو عبور نہیں کر سکتے۔ پاؤنڈ اپنی 15 ماہ کی کم سطحوں کے قریب رہتا ہے اور انہیں کسی بھی وقت اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔ زیادہ تر عوامل امریکی کرنسی کی مسلسل ترقی کے حق میں بولتے ہیں۔ ہم 13 اپریل کو درج ذیل اہم سطحوں کو نمایاں کرتے ہیں۔ 1.2981، 1.3050، 1.3119، 1.3175۔ سینکو اسپین بی )1.3134( اور کیجن سن )1.3044( لائنیں بھی اشارے کے ذرائع ہو سکتی ہیں۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں سے "پلٹاؤ" اور "پیش رفت" ہو سکتے ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ اس کے علاوہ چارٹ پر سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں ہیں جن کا استعمال تجارت پر منافع حاصل کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ مارچ کی افراطِ زر کی رپورٹ آج برطانیہ میں جاری ہو گی۔ اس بات کی توقع ہے کہ یہ انڈیکیٹر امریکہ میں بھی سالانہ 0.5-0.6% تک بڑھے گا اور 6.7-6.8% ہو جائے گا۔ تاہم، یہ پیش گوئی کرنا تقریباً ناممکن ہے کہ اس رپورٹ پر مارکیٹ کا ردعمل کیا ہو گا۔ بہت کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ افراطِ زر کی اصل قیمت اور یہ پیش گوئی سے کتنی مختلف ہوگی، اور کس سمت میں ہے۔ تاہم، اس رپورٹ کا تجارت کے دوران ایک خاص اثر ہو سکتا ہے۔ امریکہ میں آج کے لیے کوئی دلچسپ منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی قیمتوں کی سطحیں وہ سطحیں ہیں جو خرید اور فروخت کے دوران اہداف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں پر منافع لے سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ وار ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback