empty
 
 
25.03.2022 08:08 PM
یورو / یو ایس ڈی: 25 مارچ کو امریکی دورانیہ کا تجارتی منصوبہ (صبح کی تجارتوں کا تجزیہ)۔ جرمن اقتصادی اعداد و شمار کے اجراء کے بعد یورو میں گروأٹ ہوئی ہے اور پھر نقصانات کی قدرے تلافی بھی ہوئی ہے


یورو / یو ایس ڈی پر لمبی پوزیشنز

آج صبح اپنی پیشن گوئی میں، میں نے آپ کی توجہ 1.1006 کی سطح کی طرف مبذول کرائی اور اس سے مارکیٹ میں داخل ہونے کی سفارش کی تھی۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر ایک نظر ڈالیں اور تجزیہ کریں کہ کیا ہوا تھا۔ جرمنی کے کمزور آئی ایف او کے اعداد و شمار نے سرمایہ کاروں کو مایوس کیا تھا کیونکہ رپورٹ اقتصادیات کے ماہرین کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ خراب تھی۔ اس پس منظر میں، یورو 1.1006 پر سپورٹ ایریا تک نیچے آ گیا تھا، جہاں بیلز نے ایک مصنوعی بریک آؤٹ اور پئیر کی بحالی کو جاری رکھنے کے لیے ایک بہترین خرید کا اشارہ بنایا تھا۔ گی الوقت پئیر میں 15 پپس سے ذائد کا اضافہ ہوا ہے تکنیکی طور پر، کچھ بھی زیادہ نہیں بدلا ہے، اور ساتھ ہی دن کے دوسرے نصف حصے کا منصوبہ بھی۔

This image is no longer relevant

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، جرمن کاروباری حالات کے انڈیکیٹڑ اور اقتصادی توقعات کے انڈیکیٹرز اتنے کمزور تھے کہ انتہائی مایوسی کے شکار ماہرین اقتصادیات کو بھی اتنی تیزی سے گراوٹ کی توقع نہیں تھی۔ اس کے باوجود، یورو پر دباؤ کافی معتدل تھا۔ جغرافیائی سیاسی تناؤ کی وجہ سے، اعداد و شمار بہت زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔ آج روسی فیڈریشن کے صدر کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ سلامتی کی ضمانتوں پر ہونے والے مذاکرات کے مستقبل کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ حقیقت بدل چکی ہے اور سنجیدگی سے دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ اس سے اُن کا کیا مطلب تھا یہ ابھی تک واضح نہیں ہے، لیکن یہ یقینی طور پر اِن کے الفاظ میں کچھ بھی مثبت نہیں ہے۔ یوکرائنی حکام کی جانب سے مذاکرات کا ممکنہ طوالت اس قسم کے بیان کی وجہ ہے۔

ابھی تک، مارکیٹ نے ان سب پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں دیا ہے، لیکن کشیدگی میں بتدریج اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ اس سے مختصر مدت میں خطرناک اثاثوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس پس منظر میں، بُلز کو 1.1006 پر اوپر کی قیمت کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ دن کے پہلے حصّہ میں کامیاب رہے ہیں۔ جب تک ٹریڈنگ اس سطح سے اوپر ہو رہی ہے ہم 1.1050 پر نئے سوئنگ ہائی تک یورو میں بحالی کی توقع کر سکتے ہیں۔ 1.1006 تک بار بار گراؤٹ کا آج امکان نہیں ہے کیونکہ بنیادی امریکی اعدادوشمار ہیں، کیونکہ گھر کی فروخت کی رپورٹ کا کرنسی مارکیٹ پر کوئی بڑا اثر نہیں ہوتا ہے۔ اگر یورو کے خریدار پئیر کو مضبوط کرنے کے لیے فعال کردار ادا نہیں کرتے ہیں تو صرف اس صورت میں ہم 1.1006 کا امتحان دیکھیں گے۔ میں دوپہر میں اس سطح کو شمار نہیں کروں گا۔

وہاں صرف ایک مصنوعی بریک آؤٹ، جیسا کہ میں نے اوپر بیان کیا ہے، 1.1050 کے بڑے ہدف کے ساتھ، یورو / یو ایس ڈی جوڑی میں بڑے اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک پیش رفت اور اس سطح کا ٹیسٹ ممکنہ طور پر خرید کا اشارہ پیدا کرے گا اور 1.1091 کے علاقے میں پئیر کی بحالی کہ راہ ہموار کرے گا۔ اگلا ہدف 1.1136 پر ماہانہ بُلند ترین سطح ہے، جہاں تاجر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ اس رینج کا بریک آؤٹ بئیرش رجحان کو منسوخ کر دے گا اور فروخت کنندگان کے سٹاپ لاس آرڈرز کو کو عمل میں لائے گا جس سے 1.1181 اور 1.1227 کی بلند ترین سطحوں تک براہ راست راستہ کھل جائے گا۔ تاہم، ہفتے کے آخر میں اس صورتحال کے عمل میں آنے کے امکانات نہیں ہے۔ اگر میں کمی ہوتی ہے اور بُلز 1.1006 پر کچھ خاص متحرک نہیں ہیں، اور یہ وہ جگہ ہے جہاں موونگ ایوریج گزر رہی ہے، جو ان کے حق میں ہے، لہذا بہتر یہ ہے کہ لانگ پوزیشنز کو ملتوی کر دیا جائے۔ 1.0968 کی کم ترین سطح غلط بریک آؤٹ خرید کی ایک بہترین صورتحال ہوگی ، لیکن آپ 1.0928 سے واپسی پر لانگ پوزیشن لے سکتے ہیں ہیں، جس سے 30-35 پِپس کی یومیہ تصحیح پر شمار کیا جا سکتا ہے۔

یورو / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں

بئیرز تقریباً اپنے بنیادی ہدف تک پہنچ گئے ہیں کیونکہ انہوں نے صرف 1.1006 کا ٹیسٹ کیا ہے اور اس سطح سے نیچے کنسولیڈیٹ کرنے میں ناکام رہے ہی۔ اگر پئیر دوپہر میں بڑھتا ہے تو 1.1050 پر مصنوعی بریک آؤٹ 1.1006 کی سپورٹ پر ہدف کے ساتھ فروخت کے اشارے کو متحرک کر سکتا ہے۔ اس پر غور کرتے ہوئے، امریکی دورانیہ میں کچھ زیادہ امریکی اعداد و شمار جاری نہیں ہونے ہیں، سرگرمی کا فقدان اور 1.1006 پر واپسی بُلز کے منصوبوں کو تہہ و بالا کر سکتی ہے، جس سے وہ ہفتے کے اختتام پر منافع لینے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ اس سطح کا نیچے سے اوپر کی جانب کا واپس ٹیسٹ کا شارٹ پوزیشنز کو کھولنے کے لیے ایک اضافی اشارہ فراہم کرنے کا امکان ہے، اور 1.0968 پر سائیڈ ویز چینل کی زیریں پر واپس جانے کا بھی امکان ہے۔ اس سطح پر بریک سے بُلز کے کچھ سٹاپ آرڈرز کے متحرک ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے 1.0928 اور 1.0891 کی بُلند ترین سطح تک براہ راست اضافہ ملے گا۔ ایک بار جب پئیر 1.0855 تک پہنچ جائے تو منافع کو حاصل کرنا ہی بہتر ہوگا۔ اگر یورو میں اضافہ ہوتا ہے اور بئیرز 1.1050 پر کمزور سرگرمی دکھاتے ہیں، تو بُلز ماہانہ بُلند ترین سطحوں تک واپسی پر اعتماد کرتے ہوئے لمبی پوزیشنیز لینا جاری رکھ سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں، بہتر ہے کہ پئیر میں سیل کی جلدی نہ کی جائے۔ اگر 1.1091 پر مصنوعی بریک آؤٹ ہوتا ہے تو مختصر پوزیشنز کو کھولنا بھی ممکن ہے۔ واپسی پر یورو / یو ایس ڈی کی فروخت 1.1136، یا اس سے اوپر 1.1181 پر ممکن ہے، جس سے 20-25 پپس کی تنزلی کی تصحیح ممکن ہے۔

This image is no longer relevant


سی او ٹی رپورٹ (تاجروں کی کمٹمنٹ) برائے 15 مارچ نے طویل اور مختصر دونوں پوزیشنوں میں کمی کو ظاہر کیا ہے۔ تاہم، اگر آپ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مختصر پوزیشنوں کی کمی طویل پوزیشنوں کے برعکس بہت کم تھی، جو بہت کم ہوگئی۔ یوکرین کی سرزمین پر روسی فوجی خصوصی آپریشن کے پس منظر میں یہ کوئی حیرت کی بات نہیں تھی۔ فیڈرل ریزرو کی میٹنگ گزشتہ ہفتے کی مرکزی تقریب تھی۔

نتیجے کے طور پر، کمیٹی نے شرح سود میں 0.25% اضافہ کیا، جس سے مارکیٹ میں کوئی واضح تبدیلیاں نہیں آئیں، جیسا کہ بہت سے لوگوں کو ایسے فیصلوں کی توقع تھی۔ ایک اور بات یہ ہے کہ ایف ای ڈی کے سربراہ جیروم پاول نے اپنی تقریر کے دوران انتظار اور دیکھو کا طریقہ اختیار کیا، زیادہ جارحانہ پالیسی کا اشارہ دینے میں ناکام رہے، جس نے پُر خطر اثاثوں میں طویل پوزیشنوں کو لینے کے عمل میں تیزی بنائی ۔ تاہم، اس ہفتے کے آغاز میں، فیڈ چیئرمین نے انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے اپنا نقطہ نظر تبدیل کیا کہ اگلی ایف او ایم سی میٹنگ میں شرح سود میں 0.5% پوائنٹس اضافے کا خاصے ذیادہ امکانات ہیں۔ یہ امریکی ڈالر کے لیے ایک مضبوط بُلش اشارہ ہے جس کا امکان ہے کہ یورو کے مقابلے میں اس کا اضافہ جاری رہے گا۔

تاہم، یورپی مرکزی بینک نے بھی ایک میٹنگ منعقد کی، جہاں صدر کرسٹین لیگارڈ نے اقتصادی معاونت کے اقدامات اور شرح سود میں اضافے کو مزید جارحانہ انداز میں کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ یہ یورپی کرنسی کے درمیانی مدت کے آؤٹ لک کے لیے اچھا تھا، جو پہلے ہی امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہت زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 242,683 سے کم ہو کر 202,040 ہو گئی ہیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز 183,839 سے کم ہو کر 183,246 ہو گئی ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشننگ 58,844 کے مقابلے میں 18,794 تک گر گئی ہیں۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.0866 سے تھوڑا سا بڑھ کر 1.0942 ہوگئی ہے

This image is no longer relevant


انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو سائیڈ ویز مارکیٹ کو ظاہر کرتا ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1015 کی سطح پر ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی - انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.0970 پر ٹوٹ جانے یورو میں ایک بڑی سیل ملے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اکتوبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback