empty
 
 
09.03.2022 11:53 AM
یورپی سیشن کے لیے برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کا تجارتی منصوبہ برائے 9 مارچ 2022۔ کمٹمنٹ آف ٹریڈرز )کل کے تاجروں کا تجزیہ(

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کو کب کھولا جائے:

کل مارکیٹ میں داخل ہونے کے تین طاقتور اشارے بنے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔ میرے گزشتہ جائزے میں، میں نے 1.3128 کی سطح پر توجہ دی تھی اور کہا تھا کہ آپ ان کی بنیاد پر مارکیٹ میں داخل ہونے پر غور کر سکتے ہیں۔ بئیرز ہفتہ وار کم سطح سے نیچے مستحکم ہونے میں ناکام ہو گئے اور پاؤنڈ 1.3128 کی مزاحمتی سطح پر بحال ہوا۔ غلط بریک آؤٹ کی تشکیل اور بُلز کے نشان سے اوپر جانے میں ناکامی کے بعد ایک فروخت کا اشارہ تشکیل پایا۔ چنانچہ، جوڑی 25 پپس سے گری۔ دن کے دوسرے نصف میں، پاؤنڈ 1.3090 کی سپورٹ سطح سے واپس آیا، کچھ غلط بریک آوٹ ہوئے اور خرید کا اشارہ بنا۔ اس لئے جوڑی 50 پپس سے اوپر گئی۔

This image is no longer relevant

پاؤنڈ کے تکنیکی تجزیے پر بات کرنے سے پہلے آئیے یکم مارچ کی کمٹمںٹ آف ٹریڈر رپورٹ پر نظر ڈالتے ہیں۔ رپورٹ نے طویل پوزیشنز میں تیزی سے اضافہ اور مختصر پوزیشنز میں کمی کو دکھایا۔ منفی ڈیلٹا تقریباً صفر کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم، یہ سمجھنا اہم ہے کہ ایسی رپورٹیں اب ثانوی اہمیت کی حامل ہیں۔ مارکیٹ کی صورتِ حال تقریباً روز تبدیل ہوتی ہے۔ مارکیٹ کو حالیہ جغرافیائی تنازعہ کی وجہ سے 100-200 پپس کے اتار چڑھاؤ کا سامنا ہے۔ رپورٹ کا اگلے ہفتے میں مختصر پوزیشنز میں نمایاں اضافے کے انکشاف کا بہت زیادہ امکان ہے۔ اس لئے آپ کو حالیہ نتائج پر کم توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر مسلح تصادم مزید کشیدہ ہو جائے تو مالیاتی پالیسی پر نہ تو بینک آف انگلینڈ کے اور نہ ہی فیڈرل ریزرو کے موقف سے کوئی فرق پڑے گا۔ روس اور یوکرین نے امن مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بہت کچھ ان ملاقاتوں کے نتائج پر منحصر ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی، یہ واضح ہے کہ برطانیہ میں بلند افراطِ زر بینک آف انگلینڈ کو مانیٹری پالیسی پر زیادہ جارحانہ موقف اپنانے پر زور دے گا۔ اقتصادی ترقی میں سست روی اور روس کی طرف سے انتقامی پابندیوں کی وجہ سے، ریگولیٹر کی جانب سے شرح سود میں تیزی سے اضافہ کرنے کا امکان نہیں ہے، جو اس لیے کیا جانا چاہیے کہ بصورتِ دیگر صارفین کی آمدنی میں کمی آئے گی۔ یکم مارچ کی سی او ٹی رپورٹ نے طویل پوزیشنز میں 42,249 کے مقابلے میں 47,679 کے اضافے اور غیر تجارتی مختصر پوزیشنز میں 48,058 سے 48,016 تک کی کمی کا انکشاف کیا۔ ہفتہ وار کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن میں -5,809 کے مقابلے میں -333 کا اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت 1.3592 سے 1.3422 تک گری۔

This image is no longer relevant

آج بنیادی اعدادوشمار کی کمی کی وجہ سے جوڑی کا اطراف کے چینلز میں حرکت کرنے کا امکان ہے۔ حالیہ کم سطحوں پر بہت کم تاجر برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کو خریدنے پر رضامند ہیں۔ بہت کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ یوکرین میں فوجی تنازعہ کس طرح سامنے آتا ہے اور کیا فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہوتی ہے۔ آج، بُل 1.3085 سپورٹ سطح کی حفاظت کرنے کی کوشش کریں گے جہاں اب بُلش موونگ ایوریجز واقع ہیں۔ یہ ایک اہم سطح ہے اگر پاؤنڈ اس سے واپس نیچے آتا ہے تو جوڑی پر دباؤ بڑھے گا۔ اگر قیمت نیچے جاتی ہے تو 1.3085 پر غلط بریک آؤٹ اور بینک آف انگلینڈ کے جارحانہ بیانات 1.3141 کی مزاحمتی سطح پر ہدف کے ساتھ برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی خرید کا اشارہ پیدا کریں گے۔ کل جوڑی اس سطح سے اوپر جانے میں ناکام ہو گئی۔ اس سطح کا اوپر سے نیچے تک بریک آؤٹ ایک اضافی انٹری پوائنٹ بنائے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو آلہ 1.3244 کی مزاحمتی سطح کے ساتھ 1.3194 کی بلند سطح تک بڑھے گا۔ 1.3275 کا نشان دور کے ہدف کے طور پر کام کرے گا جہاں آپ کو منافع لینے پر غور کرنا چاہئیے۔ تاہم، جوڑی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے کم ہونے پر وہاں تک جا سکے گی۔ یورپی سیشن میں زوال کے دوران اور 1.3085 پر بُلز کی سرگرمی میں کمی ہونے سے، آپ قیمت کے 1.3034 تک پہنچنے یا 1.2976 سپورٹ سطح تک پہنچنے پر طویل پوزیشنز کے لئے جا سکتے ہیں۔ اگر ان سطحوں پر غلط بریک آؤٹ بنتا ہے تو آپ بئیرش رجحان کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ایک انٹری پوائنٹ بنے گا اور پھر قیمت مختصر مدت میں پلٹ سکتی ہے۔ 20-25 پپس کی انٹراڈے اصلاح ہوتے ہوئے، 1.2914 سے فوری پلٹنے پر برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر میں طویل پوزیشنز میں داخل ہو سکتے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر پر مختصر پوزیشنز کو کب کھولا جائے:

کل کے لیے طے شدہ امریکی افراطِ زر کی رپورٹ مارکیٹ میں ہلچل پیدا کر سکتی ہے۔ اب تک، بئیرز نسبتاً پُرسکون محسوس کرتے ہیں۔ جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافے کی صورت میں، مندی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ دوسری صورت میں، وہ تیزی سے مارکیٹ سے باہر نکل جائیں گے۔ اگر ایسا ہے تو، پاؤنڈ طاقتور ہو جائے گا۔ جوڑی نے متوازن مارکیٹ دکھاتے ہوئے موونگ ایوریجز کے علاقے میں تجارت کی، جو عام طور پر اہم معاشی رپورٹوں سے پہلے ہوتا ہے۔ بئیرز 1.3141 کے بیئرش پیوٹ پوائنٹ کی حفاظت کرنے کی کوشش کریں گے، جو پچھلے ہفتے پاؤنڈ میں کمی کے بعد بننے والی تنگ اطراف کی حد کی بالائی حد بھی ہے۔ 1.3141 پر غلط بریک آؤٹ فروخت کا انٹری پوائنٹ بنائے گا۔ اگر ایسا ہے تو، جوڑی 1.3085 تک نیچے چلی جائے گا۔ یہ سطح اوپر کی اصلاح کے لئے بُلز کی آخری امید ہے۔ بریک آؤٹ اور 1.3085 کی نیچے سے اوپر تک دوبارہ جانچ اسٹاپ آرڈرز کے ایک تسلسل کو متحرک کرے گی، اور برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر 1.3034 اور 1.2976 کی کم ترین سطح پر گر جائے گا۔ 1.2914 کا نشان دور کے ہدف کے طور پر کام کرے گا جہاں آپ کو منافع لینے پر غور کرنا چاہئیے۔ یورپی سیشن میں اضافے اور 1.3141 پر بئیرش سرگرمی میں کمی کی صورت میں، قیمت کا 1.3194 کی مزاحمتی سطح تک پہنچنے اور غلط بریک آؤٹ کے ہونے پر مختصر پوزیشنز پر جلد از جلد جانا اچھا ہو گا۔ 20-25 پپس کی انٹراڈے اصلاح ہوتے ہوئے، 1.3244 یا 1.3275 سے فوری اچھلنے پر برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر میں مختصر پوزیشنز میں داخل ہو سکتے ہیں۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹر کے اشارے:

موونگ ایوریج

تجارت 30 دن اور 50 دن کی موونگ ایوریج کی حد میں ہوتی ہے جو مارکیٹ کی غیر یقینی صورتِ حال کو ظاہر کرتی ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

1.3085 پر نچلے بورڈر کے بریک آؤٹ کی صورت میں جوڑی پر دباؤ بڑھے گا۔ جبکہ 1.3130 پر بریک آؤٹ پاؤنڈ میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (ایم اے) موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں ہے۔

- موونگ ایوریج (ایم اے) موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ رجحان کا تعین کرتی ہے۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں ہے۔

- موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس (ایم اے سی ڈی اشارے) تیز رفتار ای ایم اے 12، ای ایم اے 26. ایس ایم اے 9.

- بالنجر بینڈ۔ مدت 20۔

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن غیر تجارتی تاجروں کی مختصر اور طویل پوزیشنوں کے درمیان فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اکتوبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback