empty
 
 
24.02.2022 02:45 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا منصوبہ برائے 24 فروری (صُبح کی تجارتوں کا تجزیہ) فروری کی کم ترین سطحوں کو توڑنے کے بعد پاونڈ ایک بڑی کمی کا شکار ہوا ہے


میں نے اپنی صُبح والی پیش گوئی میں متعدد سطحوں پر توجہ دی تھی اور مارکیٹ میں داخل ہونے کا فیصلہ کرنے کی تجویز دی تھی - آئیے 5 منٹ والے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا تھا - بد قسمتی سے یہ وضاحت ممکن نہ ہوسکی تھی کہ 1.3477 کی سطح پر دن کے پہلے حصّہ میں کس طرح سے عمل کیا جائے - جب کہ دوسری طرف بریک تھرؤ کے بعد 1.3477 کے واپس ٹیسٹ ہونے سے بریک ڈاؤن بنا تھا اور قیمت اس حد سے آگے گئی تھی لہذا سیل کا کوئی اشارہ نہ تھا اور اس کے بعد دوسری جانب بئیرز نے اس سطح پر قابو حاصل کر لیا تھا جس سے صرف امریکی ڈالر کے خریداروں کی پوزیشن ہی مضبوط ہوئی تھی اور 1.3446 کی سطح تک پاؤنڈ کی فروخت عمل میں آئی تھی - شام کے لئے تکنیکی صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہوگئی ہے - صُبح کے وقت یورو میں انٹری پوائنٹس کیا تھے ؟

This image is no longer relevant


شام کے وقت امریکی معیشت کی متعدد رپورٹس جاری ہونا ہیں لیکن عالمی سیاسی محاذ پر بننے والی خصوصی صورتحال کے پس منظر میں ان رپورٹس کے سنجیدہ طور میں اثر انداز ہونے کے امکانات کم ہیں - مارکیٹ صرف عالمی سیاسی تبدییلیوں اور روس بمقابلہ یوکرائن سے متعلق خبرؤں پر ہی رد عمل دے گی - اگر کچھ منفی نہیں ہوتا تو آپ پئیر میں دباؤ کے کم ہونے پر نظر رکھ سکتے ہیں - اگر روس کی حرکت پر امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے کوئی شدید ردعمل ملتا ہے تو اس پُر خطر اثاثہ میں مزید کمی جاری رہ سکتی ہے - امریکی جی ڈی پی کے اعداد و شمار اور چوتھی سہہ ماہی کی مضبوط رپورٹ سے پاؤنڈ میں کمی کی ایک نئی لہر بنے گی لہذا میں یہ تجویز دیتا ہوں کہ آج پاؤنڈ میں لانگ پوزیشن لینے کے لئے جلدی نہ کی جائے - دن کے دوسرے حصّہ میں بُلز کے لئے ایک اہم ہدف 1.3436 کے سپورٹ لیول کا تحفظ کرنا ہوگا کیونکہ اس کے ٹوٹ جانے سے صرف پئیر پر صرف دباؤ ہی بڑھے گا - بہترین صورتحال یقینی طور پر 1.3436 کی سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ کے بعد ہی خرید کرنا ہوگی - بہرحال اس کے فوری بعد پئیر میں ایک متحرک اضافہ ملنا چاھیے اگر یہاں ایساء نہیں ہوتا اور پئیر اس سطح کے گرد ہی تجارت جاری رکھتا ہے تو میں آپ کو 1.3407 کی نئی کم ترین سطح تک لانگ پوزیشن ملتوی کرنے کا مشورہ دیتا ہوں

یہاں صرف مصنوعی بریک آؤٹ کے ملنے سے ہی ہمیں لانگ پوزیشنز کے لئے انٹری پوائنٹ ملے گا - آپ پاؤنڈ میں 1.3384 یا مزید نیچے 1.3359 کی کم ترین سطح سے فوری واپسی پر خرید کرسکتے ہیں جس سے دن کے دوران 20-25 پوائنٹ کی تصحیح نظر میں رکھی جاسکتی ہے - بئیرش رجحان کو روکنے کے لئے بُلز کو یہ کوشش کرنا ہوگی کہ وہ دن کا اختتام 1.3469 کی سطح سے اوپر کر سکیں جب کہ ایسا کرنا آسان نہیں ہوگا - صرف کمزور امریکی معاشی اور لیبر مارکیٹ رپورٹس کے بعد اس حد کا بریک تھرؤ اور ٹیسٹ ہر چیز کو اوپر کی جانب کرسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اوپر سے نیچے کی سمت 1.3469 کے آپ ڈیٹ ہونے سے ہی 1.3510 کی سطح تک لانگ پوزیشن لینے کا پہلا اشارہ ملے گا - ایک مزید آگے کا ہدف 1.3542 کا ایریا ہوگا جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں

جی بی پی / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن لینے کے لئے آپ کا درکار ہے

بئیرز کم و بیش مناسب سپورٹ لیول میں ناکام ہوتے رہتے ہیں، بس ان کے راستے میں کچھ نظر نہیں آتا ہے - روس اور یوکرائن میں فوجی کشیدگی پر تمام الزامات ہیں - آج فروخت کرنے والوں کا بنیادی ہدف 1.3469 کے نئے ریزسٹنس لیول کا تحفظ کرنا ہے جو کہ دن کے پہلے حصّہ کے اختتام پر بنا تھا - پاؤنڈ کے اس حد سے آگے جانے پر شارٹ پوزیشنز پر نفع کا تیز حصّول شروع ہوسکتا ہے - جس کی اجازت بڑے تاجران نہیں دینا چاھیں گے

لہذا 1.3469 کی سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ شارٹ پوزیشن لینے کا ایک شاندار انٹری پوائنٹ ہوگا جس کے بعد 1.3436 کے سپورٹ لیول تک تنزلی اور بریک آوٹ ملے گا - یہاں خریداروں کا متحرک نہ ہونا جب کہ اس کے ساتھ ساتھ بریک ڈاؤن اور نیچے سے اوپر کی جانب اس سطح کا واپس ٹیسٹ ہونا 1.3407 اور 1.3384 تک تنزلی کے لئے شارٹ پوزیشنز کے لئے ایک اضافی انٹری پوائنٹ ہوگا

ایک مزید آگے کا ہدف 1.3359 کا ایریا ہوگا جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں - اگر امریکی دورانیہ میں پئیر میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 1.3469 پر سیل کرنے والے متحرک نہیں ہوتے ہیں اور اس کو چوتھی سہہ ماہی کے لئے کمززور امریکی جی ڈی پی رپورٹ اور فیڈرل زیزرو کے نمائندگان کے بیانات سے مدد بھی مل سکتی ہے لہذا سیل کا ملتوی کیا جانا ہی بہتر ہے - 1.3469 کی سطح کے ٹوٹ جانے سے پاؤنڈ میں ایک بڑی کمی مل سکتی ہے - اس صورت میں میری تجویز یہ ہے کہ جی بی پی / یو ایس ڈی میں سیل کو 1.3510 کی سطح یا 1.3542 کے گرد مزید اوپر سے فوری واپسی پر کیا جائے جس سے دن کے دوران 20-25 تنزلی کی تصحیح مل سکتی ہے

This image is no longer relevant

دی سی او ٹی رپورٹس (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) برائے 15 فروری میں لانگ پوزیشنز میں ایک تیز رفتار اضافہ جب کہ شارٹ پوزیشن میں کمی درج کی گئی ہے - جس کی وجہ سے ڈیلٹا اپنی مثبت قدر میں واپس آیا ہے - اگرچہ بنک آف انگلینڈ کی میٹنگ کے نتائج حیران کُن نہ تھے لیکن منتظمین کی جانب سے مالیاتی پالیسی میں زیادہ جارحانہ انداز میں سختی کے اشاروں سے بڑے تاجران میں خطرہ مول لینے کی سکت بڑھی ہے

اگر روس اور یوکرائن کے مابین متنازعہ صورتحال نہ ہوتی جو کہ نئی سطح پر پہنچ گئی ہے تو پاؤنڈ میں بھرپور بہتری کو ذہن میں رکھا جاسکتا تھا - اسی دوران پُر خطر اثاثہ کی مزید طلب پر سوالیہ نشان ہے - یہ بھی حقیقت ہے کہ برطانوی معیشت اپنے بہترین وقت سے نہیں گُزر رہی اور کسی بھی لحمہ معاشی ترقی کی رفتار واضح طور پر سُست پڑ سکتی ہے - قیمتوں میں اضافہ مستقبل قریب میں بہتری کے عمل کی رفتار پر اثر انداز ہوسکتا ہے

بہرحال ریٹیل سیلز کی حالیہ عمدہ رپورٹس نے اُمید کا دیا جلائے رکھا ہے - یہ اشاریہ میں مضبوط اضافہ کا عکاس ہے - یہ حقیت ہے کہ ماہِ جنوری میں انفالیشن کی سطح میں تبدیلی نہیں ملی تھی اور سالانہ بنیادوں پر اس میں کسی تبدیلی کا نہ ہونا بنک آف انگلینڈ کے منصوبوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے پالیسی کو سخت کرنے کے عمل میں میانہ روی برتی جاسکتی ہے

روس اور یوکرائن کے درمیان علاقائی صورتحال کے تناظر میں مزید واقعات کے ساتھ ساتھ اس سال مارچ میں مستقبل میں انٹرسٹ ریٹ کے حوالے فیڈرل ریزرو سسٹم کے فیصلہ کُن اقدامات - یہ تمام عوامل پاؤنڈ کے خریداروں پر دباؤ ڈالنا جاری رکھیں گے

بعض تاجران کو یہ توقع ہے کہ امریکی مرکزی بنک مزید جارحانہ اقدامات کا سہارا لیتے ہوئے 0.25 فیصد کی بجائے یک بار 0.5 فیصد تک ریٹس میں اضافہ کرسکتا ہے - یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک طرح سے بُلش اشارہ ہے

سی او ٹی رپورٹ برائے 15 فروری یہ ظاہر کرتی ہے نان کمرشل نیٹ پوزیشنز 44،709 سے 50،151 تک بڑھ گئی ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز میں 53،254 سے 47،914 کی سطح تک کمی ہوئی ہے - اس وجہ سے نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں منفی 8545 سے 2247 تک اضافہ ہوا ہے - ہفتہ وار اختتامی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1.3537 کے مقابلہ میں 1.3532 رہی ہے


انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو بئیرز مارکیٹ کو ظاہر کرتا ہے

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.3520 کے گرد ریزسٹنس کا کام کرے گی

انڈیکیٹرز کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback