جب میں نے صُبح والا تجزیہ کیا تھا تو میں نے 1.3603 کی سطح پر توجہ دی تھی اور یہ کہا تھا کہ آپ یہاں سے مارکیٹ میں داخل ہوسکتے ہیں - آئیے 5 منٹ والے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور یہ جان سکیں کہ آپ کہاں سے مارکیٹ میں داخل ہوسکتے تھے - 1.3603 کا غیر متوقع طور پر ٹوٹ جانا اور اس سطح کے اوپر سے نیچے کی جانب دوبارہ ٹیسٹ ہونے سے خرید کے چند اشارے ملے تھے - یہ اشارے ابھی بھی کار آمد ہیں اگرچہ ابھی جب یہ لکھا جا رہا ہے تو چارٹ پر تکنیکی صورتحال مختلف دیکھائی دے رہی ہے - بنک آف انگلینڈ کی سماعت اور گورنر انڈریو بائیلیز کی تقریر نے پاؤنڈ پر کسی بھی طرح سے کوئی اثر نہیں ڈالا تھا جس سے آج آغاذ میں پاؤنڈ کو قلیل مُدتی سپورٹ مل رہی ہے
آج مارکیٹ صرف اور صرف روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی کی خبر پر ہی رد عمل دے گی - کیونکہ امریکہ کی جانب سے کوئی خاص معاشی رپورٹ جاری نہ ہوگی - اگر آج کوئی بڑی خبر جاری نہیں ہوتی تو ممکنہ طور پر پاؤنڈ اپنا اضافہ کا عمل جاری رکھتے ہوئے نئی ہفتہ وار بلند ترین سطح کو حاصل کرے گا - بہرحال اس کا ادراک رکھنا بھی خاصا ضروری ہے کہ روس اور یوکرائن کے مابین کشیدگی خاصی ذیادہ ہے اور یہ فوجی تنازعہ کی صورت بھی اختیار کر سکتی ہے - ان حالات میں پاؤنڈ سمیت پُر خطر اثاثہ جات پر دباؤ بڑھ رہا ہے
لہذا ابھی اس اثاثہ کی خرید خاصی پُر خطر ہے - شمالی امریکہ کے تجارتی دورانیہ میں معاشی کیلنڈر خالی ہونے کے سبب اُتار چڑھاؤ واضح طور پر کم ہو سکتا ہے - دن کے دوسرے حصّہ میں بُلز 1.3599 کے سپورٹ لیول کی حفاظت کرنے اور مارکیٹ میں بُلش صورتحال قائم رکھتے ہوئے 1.3637 کے ریزسٹنس لیول کو ٹیسٹ کرنے کی کوشش کریں گے - حیرت انگیز طور پر مارکیٹ اس سطح کو 4 مرتبہ ٹیسٹ کر چُکی ہے لیکن ابھی تک اس سے اوپر جانے میں ناکام رہی ہے
شمالی امریکہ کے تجارتی دورانیہ میں تصحیح اور 1.3599 کی سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ لانگ پوزیشن لینے بہترین موقع فراہم کرے گا - 1.3637 کا ٹیسٹ اور بریک آؤٹ جس پر بہت سے فروخت کنندگان کی نظر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس حد کا اوپر سے نیچے کی جانب ٹیسٹ ہونا 1.3659 کے ہدف کے ساتھ ایک اضافی خرید کا اشارہ بنائے گا 1.3683 کی سطح اگلے ہدف کے طور پر کام کرے گی جہاں آپ حصّول نفع کے بارے میں سوچ سکتے ہیں - اگر جی بی پی / یو ایس ڈی شمالی امریکہ کے تجارتی دورانیہ میں نیچے آتا ہے اور 1.3599 پر بُلش سرگرمی کمزور ہوتی ہے تو 1.3568 کی قیمت کے ٹیسٹ ہوتے ہی اور وہاں مصنوعی بریک آؤٹ کے ملنے پر لانگ پوزیشن لینا ممکن ہوسکے گا - آپ 1.3539 یا 1.3521 کی کم ترین سطح سے اضافہ پر فوری طور پر پاؤنڈ خرید سکتے ہیں جس سے دن کے دوران 20-25 پپس اضافہ کی تصحیح مل سکتی ہے
جی بی پی / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشنز کب کھولی جائیں
چونکہ بئیرز نے 1.3603 کے ریزسٹنس لیول کے لئے کوئی حقیقی کوشش نہیں کی ہے لہذا ابھی اُنہیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ 1.3599 کی سطح پر دوبارہ قابو کس طرح سے حاصل کیا جائے - کل کے مضبوط اضافہ اور آج گورنر بائیلے کی تقریر کے بعد بئیرش صورتحال کمزور ہوئی ہے جو کہ مارکیٹ میں بُلش صورتحال کے موجود ہونے کا اظہار ہے ، جس میں اضافہ صرف روس - اور یوکرائن کے مابین صورتحال کے بہتر ہونے سے ہی ہوسکتا ہے - لہذا آج کے لئے بئیرز کا ہدف 1.3637 کے ریزسٹنس لیول کا تحفظ ہے - اگر بئیرز قیمت کو اس حد سے اوپر جانے دیتے ہیں تو وہ اپنے حالیہ تمام فوائد کو کھو دیں گے - 1.3637 پر مصنوعی بریک آؤٹ سیل کے لئے ایک مضبوط انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا - بُلز کو بھی 1.3599 پر دوبارہ قابو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاھیے - سیل کا ایک اضافی اشارہ اس سطح کے ٹوٹ جانے اور نیچے سے اوپر کی طریک دوبارہ ٹیسٹ ہونے پر ملے گا جس کے اہداف 1.3568 اور 1.3539 ہیں - مزید ہدف 1.3521 پر دیکھا گیا ہے جہاں آپ نفع حاصل کرنے پر غور کرسکتے ہیں - اگر جی بی پی / یو ایس ڈی شمالی امریکہ کے تجارتی دورانیہ میں بڑھتا ہے اور 1.3637 پر بئیرش سرگرمی کمزور ہوتی ہے تو اس پئیر میں سیل کے لئے انتظار کرنا بہتر ہے - آپ جی بی پی / یو ایس ڈی میں 1.3659 یا 1.3683 سے اضافہ پر فوری فروخت کر سکتے ہیں جس سے دن کے دوران 20-25 پوائنٹ کی تصحیح مل سکتی ہے
دی سی او ٹی رپورٹس (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) برائے 15 فروری میں لانگ پوزیشنز میں ایک تیز رفتار اضافہ جب کہ شارٹ پوزیشن میں کمی درج کی گئی ہے - جس کی وجہ سے ڈیلٹا اپنی مثبت قدر میں واپس آیا ہے - اگرچہ بنک آف انگلینڈ کی میٹنگ کے نتائج حیران کُن نہ تھے لیکن منتظمین کی جانب سے مالیاتی پالیسی میں زیادہ جارحانہ انداز میں سختی کے اشاروں سے بڑے تاجران میں خطرہ مول لینے کی سکت بڑھی ہے
اگر روس اور یوکرائن کے مابین تنازعہ صورتحال نہ ہوتی جو کہ نئی سطح پر پہنچ گئی ہے تو پاؤنڈ میں بھرپور بہتری کو ذہن میں رکھا جاسکتا تھا - اسی دوران پُر خطر اثاثہ کی مزید طلب پر سوالیہ نشان ہے - یہ بھی حقیقت ہے کہ برطانوی معیشت اپنے بہترین وقت سے نہیں گُزر رہی اور کسی بھی لحمہ معاشی ترقی کی رفتار واضح طور پر سُست پڑ سکتی ہے - قیمتوں میں اضافہ مستقبل قریب میں بہتری کے عمل کی رفتار پر اثر انداز ہوسکتا ہے
بہرحال ریٹیل سیلز کی حالیہ عمدہ رپورٹس نے اُمید کا دیا جلائے رکھا ہے - یہ اشاریہ میں مضبوط اضافہ کا عکاس ہے - یہ حقیت ہے کہ ماہِ جنوری میں انفالیشن کی سطح میں تبدیلی نہیں ملی ہے اور سالانہ بنیادوں پر اس میں کسی تبدیلی کا نہ ہونا بنک آف انگلینڈ کے منصوبوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے پالیسی کو سخت کرنے کے عمل میں میانہ روی برتی جاسکتی ہے
روس اور یوکرائن کے درمیان علاقائی صورتحال کے تناظر میں مزید واقعات کے ساتھ ساتھ اس سال مارچ میں مستقبل میں انٹرسٹ ریٹ کے حوالے فیڈرل ریزرو سسٹم کے فیصلہ کُن اقدامات - یہ تمام عوامل پاؤنڈ کے خریداروں پر دباؤ ڈالنا جاری رکھیں گے
بعض تاجران کو یہ توقع ہے کہ امریکی مرکزی بنک مزید جارحانہ اقدامات کا سہارا لیتے ہوئے 0.25 فیصد کی بجائے یک بار 0.5 فیصد تک ریٹس میں اضافہ کرسکتا ہے - یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک طرح سے بُلش اشارہ ہے
سی او ٹی رپورٹ برائے 15 فروری یہ ظاہر کرتی ہے نان کمرشل نیٹ پوزیشنز 44،709 سے 50،151 تک بڑھ گئی ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز میں 53،254 سے 47،914 کی سطح تک کمی ہوئی ہے - اس وجہ سے نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں منفی 8545 سے 2247 تک اضافہ ہوا ہے - ہفتہ وار اختتامی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1.3537 کے مقابلہ میں 1.3532 رہی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت 30 روزہ اور 50 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر ہوئی ہے جو کہ بُلز کی جانب سے مارکیٹ پر دوبارہ قابو حاصل کرنے کی کوشش کا اشارہ ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اگر پئیر میں اضافہ ہوتا ہے تو 1.3610 پر بالائی حد ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی - اگر پئیر نیچے جاتا ہے تو 1.3580 پر زیریں حد سپورٹ کے طور پر دیکھی جائے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے