جی بی پی / یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشنز لینے کے لئے آپ کو درکار ہے
میں نے اپنی صُبح کی پیشن گوئی میں 1.3556 کی سطح پر توجہ مبذول کروائی تھی اور یہاں سے مارکیٹ میں داخل ہونے کا فیصلہ کرنے کی تجویز دی تھی - آئیے 5 منٹ چارٹ کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کیا صورتحال بنی تھی - 1.3580 کے سپورٹ کا ایک تیز رفتار بریک آؤٹ اور پاؤنڈ میں فوری طور پر ایک بڑی سیل کی وجہ سے 1.3556 کی ایک بڑی کم ترین سطح کا بریک آؤٹ عمل میں آیا تھا - جہاں سے واپسی پر میں نے فوری طور پر لانگ پوزیشنز لینے کی تجویز دی تھی - اس کے نتیجہ میں پئیر نے نہ صرف 1.3580 کی سطح تک واپسی کی تھی بلکہ ابھی جب یہ لکھا جارہا ہے تو یہ 1.3595 کے ایریا میں یومیہ بلند ترین سطح پر بھی پہنچ گیا ہے - 1.3580 کی سطح کا دفاع کے لئے بئیرز کی کوشش ناکام رہی تھی - شام کے وقت تکنیکی صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہوگئی ہے اور صُبح کے وقت یورو کے لئے انٹری پوائنٹس کیا تھے ؟
امریکی دورانیہ میں ہم خاصی بڑی تعداد میں فنڈامینٹل شماریات کے جاری ہونے کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ابھی بھی ذیادہ توجہ روس اور یوکرائن کے درمیان بنتی ہوئی صورتحال پر دی جائے گی - صورتحال میں بگاڑ برطانوی پاؤنڈ میں آئندہ کی صورتحال پر منفی طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے - اس موقع پر میں خرید کے لئے جلد بازی کی تجویز نہیں دیتا ہوں - دن کے دوسرے حصّہ میں بُلز کے لئے ایک اہم ہدف نہ صرف 1.3572 کے سپورٹ لیول کا تحفظ ہوگا بلکہ بُلش صورتحال کو قائم رکھتے ہوئے 1.3603 کے نئے ریزسٹنس لیول کی بریک بھی ضروری ہے جس کے قریب موونگ ایوریج موجود ہے اور فروخت کنندگان کی حمایت میں ہے
بہترین صورت یقینی طور پر امریکی دورانیہ میں جی بی پی / یو ایس ڈی میں تصحیح اور 1.3572 کی سطح پر مصنوعی بریک پر ہی خرید کرنا ہوگی - ایساء امریکی کنزیومر کانفڈنس انڈیکیٹر کی کمزور رپورٹ کی صورت میں ہوسکتا ہے کہ جس میں ایک بڑی کمی کی پیش گوئی اس سال کے آغاذ میں امریکہ میں انفالیشن کے اضافہ کی بنیاد پر کی گئی ہے - 1.3603 کا ٹیسٹ اور بریک آؤٹ جس پر آخ خریدار خاصی توجہ دئیے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اوپر سے نیچے کی جانب اس حد کا آپ ڈیٹ ہونا خرید کا ایک اضافی اشارہ دے گا جس سے پئیر میں مزید اضافہ 1.3637 کی سطح تک ہوسکے گا - مزید آگے کا ہدف 1.3659 کے ایریا میں ہے جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں
امریکی دورانیہ میں جی بی پی / یو ایس ڈی میں کمی اور 1.3572 پر بُلز کی عدم موجودگی کی صورت میں جب کہ روس اور یوکرائن کے مابین فوجی کشیدگی کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے میں آپ کو یہ تجویز دیتا ہوں کہ اگلی اہم سطح 1.3542 کے ٹیسٹ ہونے کا انتظار کریں - یہاں صرف مصنوعی بریک ڈاؤن ہی لانگ پوزیشنز کے لئے ایک انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا - آج 1.3521 سے یا اس سے نیچے 1.3488 سے فوری واپسی پر پاؤنڈ کو خرید سکتے ہیں جس سے دن کے دوران 20-25 پوائنٹس کی تصحیح مل سکتی ہے
جی بی پی / یو ایس ڈی میں شارٹ پوزیشن لینے کے لئے آپ کو درکار ہے
بئیرز نے تنزلی کا رجحان دوبارہ شروع کرنے کی تمام تر کوشش کی تھی لیکن اس موقع کا فائدہ خریداروں نے اُٹھاتے ہوئے ایک اور باٹم سے بہت تیزی سے خرید کی ہے - یہ روس اور یوکرائن کے مابین علاقائی کشیدگی سے بُلز کی توقعات یا فروخت کنندگان کی عدم دلچسپی کا اظہار ہے - آج کا بنیادی ہدف 1.3603 کے نئے ریزسٹنس لیول کا تحفظ ہے جو کہ دن کے پہلے حصّہ کے اختتام پر بنا تھا - اس حد سے اوپر پاؤنڈ کو چھوڑ دینے سے بئیرز کو سب کچھ کھو دیں گے کہ جس کے لئے وہ حال ہی میں کوشش کر رہے ہیں
شارٹ پوزیشنز میں داخلہ کے لئے بہترین پوائنٹ 1.3603 کی سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ کا بننا ہوگا - اس کے علاؤہ ہم امریکی سروسز اور پیداواری شعبہ جات کے مضبوط اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد بئیرز مارکیٹ میں واپسی اور 1.3572 کے سپورٹ لیول تک کمی حاصل کرسکتے ہیں 1.3572 کا بریک ڈاؤن اور نیچے سے اوپر کی جانب کا ٹیسٹ 1.3542 اور 1.3521 کی سطح تک گراوٹ کے لئے ایک اضافی انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا - مزید آگے کا ہدف 1.3488 کا علاقہ ہوگا جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں
اگر امریکی دورانیہ میں پئیر میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 1.3603 کی سطح پر فروخت کنندگان کمزور طرز عمل دیتے ہیں تو فروخت کو ملتوی کردینا بہتر ہے - اس حد کے ٹوٹ جانے سے فروخت کنندگان کے سٹاپ آڈرز حاصل ہوں گے جس سے پاؤنڈ میں ایک بڑا اضافہ ملے گا - میری تجویز یہ ہے کہ دن کے دوران صرف 20-25 کی گراوٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے جی بی پی / یو ایس ڈی میں 1.3637 سے فوری واپسی پر فروخت کریں
دی سی او ٹی رپورٹس (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) برائے 15 فروری میں لانگ پوزیشنز میں ایک تیز رفتار اضافہ جب کہ شارٹ پوزیشن میں کمی درج کی گئی ہے - جس کی وجہ سے ڈیلٹا اپنی مثبت قدر میں واپس آیا ہے - اگرچہ بنک آف انگلینڈ کی میٹنگ کے نتائج حیران کُن نہ تھے لیکن منتظمین کی جانب سے مالیاتی پالیسی میں زیادہ جارحانہ انداز میں سختی کے اشاروں سے بڑے تاجران میں خطرہ مول لینے کی سکت بڑھی ہے
اگر روس اور یوکرائن کے مابین تنازعہ صورتحال نہ ہوتی جو کہ نئی سطح پر پہنچ گئی ہے تو پاؤنڈ میں بھرپور بہتری کو ذہن میں رکھا جاسکتا تھا - اسی دوران پُر خطر اثاثہ کی مزید طلب پر سوالیہ نشان ہے - یہ بھی حقیقت ہے کہ برطانوی معیشت اپنے بہترین وقت سے نہیں گُزر رہی اور کسی بھی لحمہ معاشی ترقی کی رفتار واضح طور پر سُست پڑ سکتی ہے - قیمتوں میں اضافہ مستقبل قریب میں بہتری کے عمل کی رفتار پر اثر انداز ہوسکتا ہے
بہرحال ریٹیل سیلز کی حالیہ عمدہ رپورٹس نے اُمید کا دیا جلائے رکھا ہے - یہ اشاریہ میں مضبوط اضافہ کا عکاس ہے - یہ حقیت ہے کہ ماہِ جنوری میں انفالیشن کی سطح میں تبدیلی نہیں ملی ہے اور سالانہ بنیادوں پر اس میں کسی تبدیلی کا نہ ہونا بنک آف انگلینڈ کے منصوبوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے پالیسی کو سخت کرنے کے عمل میں میانہ روی برتی جاسکتی ہے
روس اور یوکرائن کے درمیان علاقائی صورتحال کے تناظر میں مزید واقعات کے ساتھ ساتھ اس سال مارچ میں مستقبل میں انٹرسٹ ریٹ کے حوالے فیڈرل ریزرو سسٹم کے فیصلہ کُن اقدامات - یہ تمام عوامل پاؤنڈ کے خریداروں پر دباؤ ڈالنا جاری رکھیں گے
بعض تاجران کو یہ توقع ہے کہ امریکی مرکزی بنک مزید جارحانہ اقدامات کا سہارا لیتے ہوئے 0.25 فیصد کی بجائے یک بار 0.5 فیصد تک ریٹس میں اضافہ کرسکتا ہے - یہ امریکی ڈالر کے لئے ایک طرح سے بُلش اشارہ ہے
سی او ٹی رپورٹ برائے 15 فروری یہ ظاہر کرتی ہے نان کمرشل نیٹ پوزیشنز 44،709 سے 50،151 تک بڑھ گئی ہیں جب کہ شارٹ نان کمرشل پوزیشنز میں 53،254 سے 47،914 کی سطح تک کمی ہوئی ہے - اس وجہ سے نان کمرشل نیٹ پوزیشنز میں منفی 8545 سے 2247 تک اضافہ ہوا ہے - ہفتہ وار اختتامی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1.3537 کے مقابلہ میں 1.3532 رہی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
تجارت یومیہ 30 اور 50 موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ پاؤنڈ میں گراوٹ جاری رکھنے کے لئے بئیرز کی کوشش کا اظہار ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.3620 کے گرد ریزسٹنس کا کام کرے گی
انڈیکیٹرز کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے موجود رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس - موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز (بولینجر بینڈز) - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نیٹ پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے