یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے حالیہ ہفتوں میں تشکیل پانے والے خالص فرضی نیچے کی طرف رجحان کے خلاف ایڈجسٹ کرنا جاری رکھا۔ "خالص طور پر فرضی"، کیونکہ اس وقت کوئی رجحانی لائن یا چینل نہیں ہے۔ ان کو بنانے کے لیے صرف کوئی یا کم از کم دو حوالہ جات نہیں ہیں۔ اس کے نتیجے میں، جوڑی کی کریٹیکل لائن کی جانب اصلاح ہوئی، اس سے پلٹی، لیکن نیچے جاتے ہوئے فوری طور پر سینکو اسپین بی لائن کو عبور کر لیا۔ نتیجے کے طور پر، اس وقت قیمت ان لائنوں کے درمیان کم ہو گئی تھی، اور لائنیں خود ایک دوسرے کے زیادہ سے زیادہ قریب ہو گئی تھیں، جو آنے والے دنوں میں فلیٹ کے زیادہ امکان کی نشاندہی کرتی ہے۔ ویسے، اس جوڑی کے پاس اچھے اقدام کی وجوہات تھیں۔ دن کی سب سے اہم رپورٹ - ریاستہائے متحدہ میں ریٹیل فروخت پر - بہت مضبوط نکلی، پیش گوئیوں سے بہت بہتر۔ لیکن یہ رپورٹ اس مارکیٹ کے لیے کافی نہیں تھی جو روزانہ 50 پوائنٹس کے اتار چڑھاؤ سے زیادہ فعال طور پر تجارت کرنے کی خواہش رکھتی ہو۔
دن کے دوران تین تجارتی اشارے بنے۔ پہلے پر قیمت نے 1.1375 کی انتہائی سطح کو عبور کیا اور فوری کریٹیکل لائن کو چھوا۔ اس لئے، باضابطہ طور پر اس اشارے پر کام نہیں ہوا - کیجن سن لائن سے پلٹنے کا کافی زیادہ امکان تھا۔ اور ایسا ہی ہوا۔ اور یہ مختصر پوزیشنز دوسرا اشارہ تھا۔ اسے بھی نظرانداز کیا جا سکتا تھا کیونکہ 1.1375 کی سطح سے پلٹنے کا کافی امکان پہلے سے تھا۔ اس کے نتیجے میں، یہ امریکی سیشن کے آغاز میں صرف 1.1375 سے نیچے ترتیب پائی، جسے مختصر پوزیشنز کھولنے کے اشارے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا تھا۔ تاہم، قیمت 14 پوائنٹس سے نیچے جانے میں کامیاب ہو گئی اس لئے یہ ڈیل شام میں دیر سے دستی طور پر بند ہونی چاہئیے تھی۔ اس پر منافع 0 تھا۔
سی او ٹی رپورٹ
نئی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) کی رپورٹ جو جمعہ کو جاری ہوئی، اس نے کوئی بڑی تبدیلیاں نہیں دکھائیں اور اس کا ڈیٹا اس کی عکاسی نہیں کرتا جو زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ہو رہا ہے۔ المختصر پیشہ ور کھلاڑیوں نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران طویل پوزیشنز میں اضافہ جاری رکھا اور مختصر پوزیشنز سے چھٹکارا پایا۔ مجموعی طور پر غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن مں 11000 کا اضافہ ہوا۔ اس لئے اب ہمارے پاس ایک تصویر ہے جس میں بڑے کھلاڑی لگاتار کئی ہفتوں سے یورو کرنسی خرید رہے ہیں، اور ان کا مزاج واضح طور پر بُلش ہے۔ نئی سی او ٹی رپورٹ تاجروں کے ہفتہ پہلے کے رویے کو (یہ 3 دن کی التوا سے سامنے آتا ہے) ظاہر کرتی ہے۔ اور پچھلے ہفتے یورو میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ تاہم، اوپر چارٹ پر دیکھیں: کیا حالیہ تکنیکی تصویر اوپر کے رجحان کے آغاز جیسی ہے؟ بہر حال، پچھلے ہفتے بھی قیمت نے اپنی سالانہ کم ترین سطح کی تجدید کی! اس طرح، رسمی طور پر، یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ بڑے کھلاڑی پہلے ہی یورو کرنسی پر طویل پوزیشنوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، لیکن عملی طور پر یہ مزاج اتنا غیر مستحکم ہے کہ کسی بھی وقت یورو/ڈالر کی جوڑی کے نئے زوال کا باعث بن سکتا ہے۔ اہم عنصر جس کو اب دھیان میں رکھنا چاہیے وہ یورو میں نمو کے عوامل کی کمی ہے۔ اور اگر ہم اس میں نئے سال کے آغاز پر پیدا ہونے والی کشیدہ جغرافیائی سیاسی صورتِ حال کو مدنظر رکھیں، تو یہ ڈالر ہی ہے جس میں ترقی کے اضافی عوامل ہیں۔ اور جغرافیائی سیاست کے بغیر بھی ان میں سے بہت سارے تھے۔ اس طرح پہلے کی طرح ڈالر میں اضافے کا امکان زیادہ ہے۔
میں آپ کو خود کو آگاہ کرنے کی تجویز دیتا ہوں:
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ: 17 فروری۔ ''بس، کوئی تعلق نہیں ہوگا، بجلی ختم ہوگئی ہے۔''
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ: 17 فروری۔ بورس جانسن یوکرین-روسی تنازعہ کے ذریعے اپنی شرکت سے اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 17 فروری۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی لین دین کا تفصیلی تجزیہ۔
یورو/امریکی ڈالر - 1 گھنٹہ
یورو/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر کریٹیکل لائن تک پہنچی، لیکن مزید اوپر کی حرکت کو جاری نہیں رکھ سکی۔ اس وقت، مارکیٹ حالتِ فراموشی میں ہے، اور تاجر نہیں جانتے کہ اس جوڑی کے ساتھ کیا کرنا ہے۔ شاید یہ صورتِ حال پوری دنیا کے لیے پیچیدہ جغرافیائی سیاست کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ تاہم، ابھی یوکرین-روس کے تنازعہ پر کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔ اس پر ردِ عمل کے لئے کچھ نہیں ہے۔ ہم جمعرات کو تجارت کے لیے درج ذیل سطحیں مختص کرتے ہیں۔ 1.1192, 1.1234, 1.1274, 1/1375, 1.1482, 1.1507۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1365) اور کیجن سن لائینیں (1.1395)۔ سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں ہیں لیکن ان کے قریب کوئی اشارے نہیں بنے۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے "پلٹنے" یا "پیش رفت" کا کام دے سکتے ہیں- انتہائی سطحیں اور لائنیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ جمعرات کو یورپی یونین میں معاشی واقعات کا اکیلنڈر مکمل طور پر خالی ہے اور بےروزگاری کے فوائد کی درخواستوں اور تعمیراتی سیکٹر کی رپورٹیں امریکہ میں شائع ہوں گی اور فیڈرل ریزرو کے نمائندوں جیمز بلارڈ اور لوریٹا میسٹر کی تقاریر ہوں گی۔ شاید وہ مارکیٹ کو کوئی اہم بات بتائیں گے، لیکن اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ان تمام معلومات کے بعد مارکیٹ کا ردِ عمل سامنے آئے۔ غالباً، ہمارے پاس ایک اور غیر دلچسپ دن ہوگا اگر "جغرافیائی سیاست" مداخلت نہیں کرتی ہے۔
چارٹ کی وضاحتیں:
سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔
پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔