یورو/ یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کھولنے کے لئے کیا درکار ہے:
صبح کے تجزیہ میں، میں نے 1.1457 کی سطح پر روشنی ڈالی تھی اور اس سطح کو توجہ میں رکھتے ہوئے فیصلے لینے کی سفارش کی۔ اب آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ اصل میں کیا ہوا تھا ۔ گزشتہ روز کی بہترین کارکردگی کے بعد بُلز نے صرف ایک مختصر وقفہ کیا تھا اور یورپی سیشن کے آغاز تک اس جوڑی کو اونچا دھکیل دیا تھا۔ بریک آؤٹ اور 1.1457 کی سطح کے نیچے کی طرف ٹیسٹ نے طویل پوزیشنوں میں اضافے کا اشارہ دیا۔ اس مضمون کو لکھنے کے وقت. خریدار ابھی بھی موجود ہیں۔ یہ پئیر پہلے ہی داخلے کے مقام سے تقریبا 20 پپس تک بڑھ چکا ہے۔ تکنیکی اشاریوں کو دیکھتے ہوئے، کچھ اہم تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
دوپہر کے وقت تاجر ایف ای ڈی ممبران کی تقریروں کا انتظار کر رہے ہیں جس سے یورو/ یو ایس ڈی کی سمت پر نمایاں اثر پڑنے کا امکان نہیں ہے۔ صرف ایک چیز جو بُلش کو کمزور کر سکتی ہے وہ امریکہ میں پروڈیوسر کی قیمتوں پر افراط زر کے مضبوط اعداد و شمار ہیں۔ اگر رپورٹ غیر جانبدار ثابت ہوتی ہے تو مختصر مدت میں یورو/ یو ایس ڈی کے بڑھنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ بُلز کا بنیادی کام 1.1457 کی سطح کی حفاظت کرنا ہے، جسے انہوں نے دن کے پہلے نصف حصے میں توڑ دیا تھا۔ مصنوعی بریک آؤٹ اور کمزور امریکی اعداد و شمار کی تشکیل کی وجہ سے قیمت دوبارہ 1.1484 کو ٹیسٹ کر سکتی ہے۔
صبح یہ پئیر اس سطح کو حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ بُلز کو پئیر کو اس سطح سے اوپر دھکیلنا چاہئے۔ نیچے کی طرف کا ٹیسٹ 1.1514 اور 1.1562 کی سطح تک راستہ کھول دے گا جہاں میں منافع لینے کی سفارش کرتا ہوں۔ ایک مزید آگے کا ہدف کی سطح 1.1607 پر واقع ہے. اگر قیمت اس سطح کو ٹیسٹ کی کوشش کرتی ہے تو یہ بُلش رجحان کی طاقت کا اشارہ دے گی۔ اگر امریکی دورانہ میں یہ پئیر کمزور جاتا ہے اور بُلز اس پئیر کو 1.1457 سے اوپر کے جانے میں ناکام رہتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ جلد بازی میں فیصلے نہ کیے جائیں بلکہ قیمت کے 1.1429 کے سپورٹ لیول تک پہنچنے تک انتظار کیا جائے۔ موونگ ایوریج اس سطح کے قریب مثبت زون میں رہتا ہے۔ تاہم، میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ مصنوعی بریک کے ہونے کے بعد لانگ پوزیشن کھولیں۔ یہ 1.1397 کی سطح سے لانگ پوزیشن کھولنے کی سفارش کی جاتی ہے, فوری طور پر ایک ری باؤنڈ کے لئے, ذہن میں 20-25 پپس کی یومیہ تصحیح پر نظر رکھیں.
یورو/ یو ایس ڈی میں مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لئے کیا ضروری ہے
بئیرز دوبارہ مضبوط ہونے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ کمزور ہیں۔ اس کے علاوہ اس پئیر کے نیچے کی طرف تجارت دوبارہ شروع کرنے کی کوئی بنیادی وجوہات نہیں ہیں۔ شاید ایف ای ڈی کے پالیسی سازوں کے بیانات صورتحال کو بدل دیں گے۔ بئیرز اب مضبوط امریکی پی پی آئی ڈیٹا پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ تاہم اس کا امکان بہت کم ہے۔ اگر یہ اعداد و شمار معاشی ماہرین کی پیش گوئیوں سے تجاوز کر جاتے ہیں تو امریکی ڈالر میں اضافہ یقینی ہے۔ یہ یورو / یو ایس ڈی پئیر میں کمی کا سبب ہو سکتا ہے۔ اگر امریکی دورانیہ میں یورو/ یو ایس ڈی میں اضافہ ہوتا ہے تو بئیرز کو 1.1484 کی مزاحمتی سطح پر توجہ دینی چاہئے۔ اگر قیمتوں میں اس سطح سے اوپر اضافہ ہوتا ہے تو اس سے بُلش رجحان کو تقویت ملے گی۔
یہ کہ 1.1484 پر ایک مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل مختصر پوزیشنوں میں پہلا انٹری پوائنٹ دے گا، 1.1457 کی قریب ترین سپورٹ کی سطح تک کمی ہوسکتی ہے. اس سطح پر بُلز اور بئیرز مضبوط ہونے کی کوشش کریں گے کیونکہ اس کا بریک آؤٹ بُلز کے اسٹاپ آرڈرز کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس سے یورو پر دباؤ بڑھے گا۔ ایک بریک آؤٹ اور 1.1457 کا اوپر کی طرف ٹیسٹ 1.1429 کی کم ترین سطح تک تنزلی کے امکان کے ساتھ مختصر پوزیشنز کھولنے کے لئے ایک اضافی اشارہ دے گا۔ موونگ ایوریج منفی زون میں ہے اگر قیمت اس حد سے کم ہو جاتی ہے تو اس سے رجحان قدرے نیچے کی طرف تبدیل ہو سکتا ہے۔
یورو / یو ایس ڈی کا 1.1397 اور 1.1357 کی کم ترین سطح پر گرنے کا امکان ہے جہاں میں منافع لینے کی تجویز کرتا ہوں۔ اگر یورو میں اضافہ ہوتا ہے اور 1.1484 پر سرگرمی کی کمی برداشت کرتا ہے، میں آپ کو فروخت منسوخ کرنے کا مشورہ دوں گا. 1.1514 کی سطح پر مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل کے بعد مختصر پوزیشنز کھولنا بہتر ہے۔ یورو / امریکی ڈالر فروخت کرنے کا سب سے بہتر حل 1.1562 یا 1.1607 کی بلند ترین سطح سے واپسی کے بعد براہ راست فروخت ہوگا۔ جس سے دن کے دوران 15-20 پپ کی یومیہ تصحیح پر نظر رکھی جانی چاھیے
جنوری 4 کے لئے سی او ٹی کی رپورٹ (کمیٹمنٹ ) میں لانگ پوزیشنز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اور مختصر پوزیشنز میں کمی کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے منفی ڈیلٹا کی قدر میں تبدیلی آئی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بازار کے جذبات بتدریج تبدیل ہو رہے ہیں۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی پالیسی میں متوقع تبدیلیوں کے باوجود یورپی کرنسی کی مانگ زیادہ ہے۔ اس ہفتے ہم امریکی افراط زر سے متعلق رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جس میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد سے اوپر اضافے کی توقع ہے۔ اگر اس پیش گوئی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو امریکی مرکزی بینک شرح میں اضافے کی رفتار کو بڑھا سکتا ہے۔
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ امریکی لیبر مارکیٹ میں صورتحال بہتر ہوئی ہے، ہم اس سال شرح سود میں کم از کم چار اضافوں کی توقع کر سکتے ہیں۔ جب کہ یورپی مرکزی بینک رواں سال مارچ میں اپنا ہنگامی بانڈ خریداری پروگرام ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ریگولیٹر کی جانب سے اپنی مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے کے لئے مزید کچھ نہیں کیا گیا ہے جو پُر خطر اثاثوں میں اضافہ کی صلاحیت کو محدود کرتا ہے۔ سی او ٹی کی رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ کی طویل پوزیشنیں 196,595 سے بڑھ کر 199,073 ہو گئیں ہیں جبکہ مختصر پوزیشنیں 206,757 سے کم ہو کر 200,627 ہو گئیں ہیں ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تاجر یورو پر کی لانگ پوزیشنوں میں اضافہ جاری رکھیں گے، امید ہے کہ توسیعی رجحان بنے گا۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی خالص پوزیشن نے اس کی منفی قدر -10,162 سے کم کر کے -1554 کر دی ہے ۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت میں قدرے اضافہ ہوا اور ایک ہفتہ قبل 1.1277 کے مقابلے میں 1.1302 ہوگئی ہے
انڈیکیٹرز کے اشارے
موونگ ایوریج
یورو / یو ایس ڈی 30 اور 50 پریڈ کی موونگ ایوریج سے اوپر تجارت کر رہا ہے - اس کا مطلب یہ ہے کہ بُلز نے اضافہ کے رجحان کو بڑھانے کی کوشش ترک نہیں کی ہے
نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے
بولینجر بینڈز
انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1484 کے ایریا میں ٹوٹ جانے سے یورو میں نئی بُلش موو ملے گی - تنزلی کی صورت میں 1.1400 کی سطح سپورٹ کے طور پر کام کرے گی
انڈیکیٹر کی تفصیل
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے
ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )
فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9
بولینجر بینڈز - پریڈ 20
نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں
لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں
مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے