empty
 
 
23.12.2021 05:56 PM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 23 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو نے غیر متوقع طور پر اوپر کی طرف اچھی حرکت دکھائی

یورو/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

کل یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے 1.1234-1.1355 کے افقی چینل میں تجارت جاری رکھی، جو گھنٹہ وار ٹائم فریم کے چارٹ میں واضح دیکھی جا سکتی ہے۔ پورا دن 5 منٹ کے ٹائم فریم پر ایک اوپر کے رجحان کی جانب حرکت ہوئی، اس لیے کل تجارت بہت خوشگوار رہی۔ بہت اچھی تحریک کے علاوہ بدھ کو کئی میکرو اکنامک رپورٹیں بھی جاری کی گئیں۔ اوپر والے چارٹ میں نمبر "1" اس وقت کو ظاہر کرتا ہے جب تیسری سہ ماہی کے تیسرے تخمینے میں جی ڈی پی کی رپورٹ شائع ہوئی تھی۔ نمبر "2" اس وقت کو نشان زد کرتا ہے جب صارف کے اعتماد کے اشارے کو جاری کیا گیا تھا۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، نہ تو پہلی اور نہ ہی دوسری رپورٹ نے جوڑی کی حرکت کو متاثر کیا۔ دونوں ہی پیش گوئی کی گئی قدروں سے اوپر نکلے، اس لیے انہیں ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اکسانا چاہیے تھا، نہ کہ اس کے زوال کو۔ اس طرح، یہ صرف بدھ کو قائم ہونے والے واحد تجارتی اشارے کا تجزیہ کرنا باقی ہے۔ اس کی تشکیل اس وقت ہوئی جب قیمت سینکو اسپین بی اور کیجن سن لائنوں کو عبور کر گئی۔ چونکہ اس اشارے سے پہلے، حرکت بھی فلیٹ نہیں تھی، بلکہ ایک رجحان تھی، اس لیے یہ فرض کیا جا سکتا ہے کہ اشارہ مضبوط ہو گا۔ اور ایسا ہی ہوا۔ اس کے قیام کے بعد، جوڑی تقریبا 28 پوائنٹس تک پہنچ گئی. یہ بالکل اسی قسم کا منافع ہے جو تاجروں کو طویل پوزیشنز کھول کر حاصل ہو سکتا ہے۔ جوڑی قریب ترین ہدف کی سطح تک نہیں پہنچی۔ دن کا اتار چڑھاؤ 78 پوائنٹس تھا، جو چھٹی کے دورانیے کے لیے بہت اچھا ہے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر، آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ جوڑی 1.1234 اور 1.1355 کی سطحوں کے مابین تجارت جاری رکھتی ہے۔ لہٰذا، گذشتہ دن میں تکنیکی تصویر تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ قیمتوں کے چینل کے نچلے بورڈر سے اچھلنے کے بعد، وہ اوپری بورڈر کی جانب حرکت جاری رکھتی ہیں۔ اگر اوپری بارڈر سے ریباؤنڈ ہوتا ہے تو 1.1234 کی سطح تک نیچے کی طرف حرکت کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا۔ ہم جمعرات کو درج ذیل اہم سطحوں کو تجارت کے لئے نمایاں کرتے ہیں: 1.1192، 1.1234، 1.1355۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1289) اور کیجن سن (1.1297)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے "پلٹنے" یا "پیش رفت" کا کام دے سکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ ہم اس حقیقت کو بھی مدنظر رکھتے ہیں کہ جوڑی اب فلیٹ میں ہے اس لئے اچیموکو انڈیکیٹر کی لائینیں کمزور ہیں۔ 23 دسمبر کو یورپی یونین میں کوئی دلچسپ واقعہ یا رپورٹ نہیں ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی، امریکہ پائیدار اشیاء، کمائی میں تبدیلیوں پر رپورٹیں اور آبادی کے خرچوں کی سطحوں،نیز بے روزگاری کے فوائد کی درخواستوں کے بارے میں رپورٹ شائع کرے گا۔ یہ سب ثانوی اہمیت کے حامل ہیں اور مارکیٹ کی طرف سے ان کے نشان زد ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ دسمبر 23. یورو پہلے ہی جشن منا رہا ہے اور صرف اومی کرون کے بارے میں خبریں مارکیٹ کو مکمل طور پر سونے نہیں دیتی ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ دسمبر 23. بورس جانسن نے لاک ڈاؤن متعارف کرانے سے انکار کر دیا اور پاؤنڈ کی قیمت بڑھ گئی۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 23 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ کا جائزہ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتہ (7 دسمبر-13 دسمبر) کے دوران غیر تجارتی تاجروں کا مزاج ایک بار پھر قدرے زیادہ بئیرش ہو گیا۔ تاجروں کے "غیر تجارتی" گروپ کے پاس طویل پوزیشنز کی نسبت مختصر پوزیشنز زیادہ ہیں لیکن اس کا فائدہ معمولی ہے۔ فرق صرف 18000 معاہدوں کا ہے، جو کہ زیادہ نہیں ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران پیشہ ور تاجروں نے 7200 خرید کے معاہدے (طویل) اور 2800 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا، پیشہ ور کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن میں 4000 کی کمی آئی۔ تاہم، نوٹ کرنے کے لئے اہم چیز یہ ہے کہ پہلے انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائنیں (غیر تجارتی اور تجارتی گروپوں کی خالص پوزیشنوں میں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہوئے) طویل عرصے سے صفر کے قریب رہی ہیں نیز ایک دوسرے کے قریب رہی ہیں۔ یعنی گذشتہ چند ماہ میں یورپی کرنسی نے ڈالر کے مقابلے میں ایک بار پھر گرنا شروع کر دیا، بڑے کھلاڑیوں نے اپنی مختصر پوزیشنز کو مزید نہیں بڑھایا۔ لہٰذا، سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر مارکیٹ نے یورو کو فروخت نہیں کیا تو اس میں زوال کیوں آیا؟ شاید عالمی عوامل، جیسے یورپی یونین اور امریکی کرنسی سپلائی کے درمیان توازن میں تبدیلی، شرح مبادلہ کی تشکیل کے عمل میں دوبارہ مداخلت کر رہے ہیں۔ لیکن کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ کے مطابق، ہم صرف یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ بئیرز مزاج معمولی ہے اور حالیہ ماہ میں اس میں شدت نہیں آئی۔ بہرحال، بنیادی پسِ منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے، یورو میں کمی جاری رہ سکتی ہے۔ اور تکنیکی تصویر ابھی تک یورو کرنسی کے زوال کی تکمیل کو فرض کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتاتی ہے۔ بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بدستور مندی کا شکار رہتا ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ بُل کچھ بھی بدلنے کی کوشش نہیں کرتے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback