empty
 
 
15.12.2021 08:13 AM
یورو/ امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 15 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ ایف ای ڈی میٹنگ کے نتائج کے اعلان کے موقع پر کل فلیٹ

یورو/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی منگل کو 1.1266 اور 1.1324 کی سطحوں کے مابین رہی۔ یعنی افقی چینل کے اندر۔ اسے 5 منٹ کے چارٹ کی بجائے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر بہتر دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس حققیت کے باوجود کہ جوڑی فلیٹ ہے، اس کا یومیہ اتار چڑھاؤ ابھی بھی کم ہے۔ اس لئے ہمیں ایک غیر معمولی تصویر ملی۔ ایک جانب یہ فلیٹ ہے جس میں ترجیحی تجارت کرنا غیر مناسب اور مشکل ہے۔ دوسری جانب، ابھی بھی اتار چڑھاؤ ہے اور اشارے بن رہے ہیں۔ یہ بھی نوٹ کرنا چاہئیے کہ اہم معاشی اعدادوشمار نہ یورپی یونین اور نہ امریکہ میں شائع ہوئے۔ یورپی یونین میں صنعتی پیداوار پر رپورٹ نہ صرف سب سے اہم (خاص طور پریورپی سینٹرل بینک اور فیڈرل بینک کی میٹنگ کے موقع پر) تھی بلکہ پیش گوئی کی قدر سے بالکل مماثل تھی۔ لہٰذا، تاجروں کو ایک بار پھر دن میں تکنیکی عناصر پر تجارت کرنا پڑی تھی۔ منگل کو بہت کم اشارے بنے تھے۔ پہلا مختصر پوزیشنز کے لئے سینکو اسپین بی لائن سے پلٹنے پر بنا، اور تاجروں کو فوری گذشتہ دن کی طرح کے مسئلے کا سامنا ہوا، کیونکہ قریبی ہدف کی جانب صرف 18 پوائنٹس تھے۔ اس اشارے کی تشکیل کے وقت، قیمت پہلے سے 1.1266 کی سطح سے 10 پوائنٹس کے فاصلے پر تھی۔ لہٰذا اس اشارے کو الگ کرنا چاہئیے تھا۔ ایسا ہی 1.1266 کی سطح سے پلٹنے کی صورت میں خرید کے دوسرے اشارے کے ساتھ ہے۔ طویل پوزیشنز کو کھولنا تب ہی ممکن تھا جب قیمت نے سینکو اسپین بی اور کیجن سن لائنوں کو عبور کیا۔ بدقسمتی سے قیمت 6 پوائنٹس سے گزرے بغیر 1.1331 کی قریبی سطح تک نہیں پہنچ سکی۔ طویل پوزیشنز اسٹاپ لاس پر بریک ایون پر بند ہوئیں۔ آخری اشارے کو نظرانداز کرنا چاہئیے تھا کیونکہ ہدف کی سطح کو بہت قریب سے تلاش کرنے کا مسئلہ دوبارہ ابھرا تھا۔ نتیجتاً منگل کو نہ تو نفع ہوا اور نہ نقصان۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر جوڑی مشکل سے اوپر کا نیا رحجان برقرار رکھتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اسے بڑھنے کی جلدی نہیں ہے۔ حالیہ دنوں میں، 1.1266 اور 1.1324 کی سطحوں کے مابین فلیٹ رہا ہے۔ لہٰذا، اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنوں کی کوئی قدر نہیں ہے۔ بدھ کے بعد تکنیکی تصویر کیا ہو گی اس کا اندازہ لگانا بالکل بھی معنی نہیں رکھتا۔ بڑھتی ہوئی رجحان لائن بہت کمزور ہے اور اس پر قابو پانا مشکل نہیں ہوگا۔ ہم بدھ کو درج ذیل اہم سطحوں کو نمایاں کرتے ہیں: 1.1192، 1.1234، 1.1266، 1.1324، 1.1375۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1304) اور کیجن سن (1,1307)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا پیش رفت کا کام دے سکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 15 دسمبر کو یورپی یونین میں اہم بنیادی واقعات یا معاشی رپورٹ نہیں ہو گی۔ امریکہ میں دن کے وقت ایک نسبتاً اہم ریٹیل فروخت کی رپورٹ شائع کی جائے گی، اور ایف ای ڈی میٹنگ کے نتائج کا شام دیر سے اعلان کیا جائے گا اور جیروم پاول کے ساتھ ایک پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 15 دسمبر۔ 2022 کی ایف ای ڈی مانیٹری پالیسی۔ کافی کی بنیاد پر خوش قسمتی کا اظہار۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 15 دسمبر۔ برطانیہ جنوری 2022 میں اومیکرون تناؤ کی زد میں آ سکتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 15 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ کا جائزہ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتہ (30 نومبر- 6 دسمبر) کے دوران غیر تجارتی تاجروں کا مزاج ایک بار پھر قدرے کم بئیرش ہو گیا۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب ہے کہ "غیر تجارتی" تاجروں نے طویل پوزیشنز کی نسبت مختصر پوزیشنز کو زیادہ کھولا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی گذشتہ ہفتے فروخت کے معاہدوں (مختصر) کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ زیادہ درست کہیں تو اس میں 15,000 کی کمی آئی اور طویل پوزیشنز کی تعداد میں 2,000 کا اضافہ ہوا۔ لہٰذا، پیشہ ور تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں 17,000 کا اضافہ ہوا، بالترتیب بئیرش مزاج میں کمی آئی۔ تاہم، یہ اتنا مضبوط نہیں تھا اور سب سے پہلے رجحان ہمارے لئے اہم ہے۔ اور یہ حال ہی کے رجحان کے ساتھ ہے، سب کچھ خراب ہے... حقیقت یہ ہے کہ (اور یہ اوپر کے چارٹ میں بالکل نمایاں ہے) کہ سبز اور سرخ لکیریں (غیر تجارتی اور تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن) حالیہ مہینوں میں صفر کی سطح کے قریب مضبوطی سے پھنس گئی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اب تاجروں کے دونوں گروہوں کا مزاج ممکنہ حد تک غیر جانبدار ہے۔ بہرحال، اس دوران یورپی کرنسی میں کمی آتی رہی ہے، جو پہلے سے مارکیٹ کے بڑے کھلاڑیوں کی سرگرمی اور یورو کے ایکسچینج ریٹ کی حرکت کے مابین اصلاح کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ ابھی تک، اس کی وجہ موقع سے منسوب کی جا سکتی ہے، لیکن حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں یورو میں بئیرش مزاج میں شدت نہیں آئی ہے۔ لہٰذا، یہ کہنا ممکن ہے کہ بڑے کھلاڑی یورو کرنسی سے چھٹکارا پانا جاری رکھتے ہیں۔ اس نقطہ نظر سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نیچے کا رجحان ختم ہونے کے قریب ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی آپ کو طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے طاقتور تکنیکی اشاروں کا انتظار کرنا چاہئیے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback