empty
 
 
09.12.2021 09:24 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 9 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو خالی جگہ میں ٹوٹ گیا۔

یورو/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی بدھ کو دن کے پہلے نصف میں فلیٹ میں تجارت کر رہی تھی اور آدھا دن اوپر کے رحجان میں تھی۔ مزید براں، یہ کہنا انتہائی مشکل ہے کہ امریکی تجارتی سیشن میں اوپر کی حرکت کی وجہ کیا ہے، کیونکہ کل کے لیے امریکہ میں ایک بھی اہم میکرو اکنامک واقعہ کا منصوبہ نہیں بنایا گیا تھا۔ یورپی یونین میں یہ تصویر اس کے برعکس تھی۔ یورپی سنٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور نائب صدر لوئس ڈی گینڈوس کی تقریر تھی، لیکن مارکیٹوں نے ان واقعات پر کسی قسم کا ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔ یورپی سیشن کے بالکل آخر میں تحریک 25 پوائنٹس اوپر ریکارڈ کی گئی، اور پھر اسی قدر سے نیچے آگئی۔ یہ شاید ڈی گینڈوس کے الفاظ پر مارکیٹ کا ردعمل تھا کہ افراط زر ای سی بی کی توقع سے زیادہ دیر تک رہ سکتا ہے۔ تاہم، مارکیٹیں اس معلومات سے کافی عرصے سے واقف ہیں، کیونکہ اب پوری دنیا میں صورتِ حال ایک جیسی ہے۔ لہٰذا، کل کی حرکات ممکنہ طور پر منطقی تھیں۔ رحجان تب دیکھا گیا جب اس کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ دوسری جانب، اگر مارکیٹوں نے جان بوجھ کر ڈالر کی پوزیشنوں کو کم کرنا شروع کیا تو یہ ایک نئے طویل مدتی اضافے کے رحجان کا آغاز ہو سکتا ہے۔ ہمارے لئے تمام تجارتی اشاروں کا تجزیہ کرنا باقی ہے اور یہ سمجھنا کہ بدھ کو کیسے تجارت کرنی چاہئیے تھی۔ بدقسمتی سے، تجارتیں یورپی یونین میں فلیٹ کی وجہ سے کافی ناکام رہیں۔ قیمت نے سینکو اسپین بی اور کیجن سن لائنوں کو متعدد بار عبور کیا، جو ایک دوسرے کے قریب واقع تھے اور کبھی قریبی ہدف کی سطح تک نہیں پہنچے۔ فروخت کا پہلا اشارہ غلط تھا اور قیمت 10 پوائنتس سے نیچے نہیں جا سکی اور اچیموکو انڈیکیٹر کی دو لائنوں سے اوپر ترتیب پائی۔ ایک بار پھر یہ 10 پوائنٹس سے اوپر نہیں جا سکی، نیچے مڑی اور سینکو اسپین بی اور کیجن سن لائن سے نیچے ترتیب پائی۔ ایک بار پھر، یہ فروخت کے اشارے کی تشکیل کے بعد بھی 10 پوائنٹس سے گزرنے میں ناکام رہا اور دوبارہ خرید کا اشارہ بنا کر اوپر آگئی۔ صرف آخری خرید اشارہ غلط نہیں تھا اور اس پر کام کیا جا سکتا تھا۔ تاہم، سینکو اسپین بی اور کیجن سن لائنوں کے قریب کم از کم تین غلط اشارے بننے کے بعد، آخری اشارے پر کام نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ اس کے علاوہ، دوسرے اشارے(خریدنے کے لیے) پر کام نہیں کیا جانا چاہیے تھا، کیونکہ یہ اوپر کی طرف تیز حرکت کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔ لیکن پہلے اشارے پر کام کیا جانا چاہیے تھا، اور اس سے 17 پوائنٹس کا نقصان ہوا۔ تیسرے اشارے (بیچنے کے لیے) پر کام نہیں ہونا چاہیے تھا، کیونکہ اس وقت تک دو اشارے پہلے ہی غلط نکلے تھے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر جوڑی غیر متوقع (عملی طور پر غیر حاضر بنیادی پس منظر کی وجہ سے) طور پر نیچے کی رحجان لائن سے اوپر ترتیب پائی اور لہٰذا نیچے کا رحجان توڑ دیا۔ اب یورو کی خرید زیادہ ترجیحی ہے اور میں یہ ماننا چاہتا ہوں کہ اس پر قابو پانا غلط نہیں تھا اور نہ عارضی تھا، کیونکہ یہ یورو کے لئے عملی طور پر مانگ نہ ہونے کی وجہ سے جلدی ہوا۔ ہم جمعرات کو درج ذیل اہم سطحوں کو نمایاں کرتے ہیں: 1.1192، 1.1234، 1.1260، 1.1331، 1.1375۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1284) اور کیجن سن (1.1286)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا پیش رفت کا کام دے سکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 9 دسمبر کو امریکہ یا یورپی یونین میں کوئی اہم واقعات یا اشاعت ہونا طے نہیں ہیں۔ دن کی صرف ایک رپورٹ جس پر توجہ دی جا سکتی ہے وہ بے روزگاری کے فوائد کے لیے درخواستیں ہوں گی۔ تاہم، اس بات کا امکان کہ یہ تاجروں کی طرف سے ردعمل کو بھڑکا دے گا، 5% سے زیادہ نہیں۔ ایک ہی وقت میں، آج کی تحریک کافی اتار چڑھاؤ والی اور رحجان ساز ہو سکتی ہے، کیونکہ مارکیٹیں اوپر کی طرف ایک نئے رحجان کی تشکیل کے لیے راستہ طے کر سکتی ہیں۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 9 دسمبر۔ ای سی بی نائب صدر: بلند افراطِ زر توقع سے زیادہ دیر تک برقرار رہے گا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 9 دسمبر۔ ایوان نمائندگان نے امریکی قومی قرض کی حد میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اگلا مرحلہ سینیٹ ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 9 دسمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ کا جائزہ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتہ (23-29 نومبر) کے دوران پیشہ ور تاجروں کا مزاج ایک بار پھر قدرے زیادہ بئیرش ہو گیا۔ اوپر چارٹ میں انڈیکیٹر کو دیکھتے ہوئے، تبدیلیاں اب زیادہ نہیں ہیں لیکن پھر بھی زیادہ تر پیشہ ور تاجر مختصر پوزیشنز میں اضافہ یا طویل میں کمی جاری رکھتے ہیں۔ غیر تجارتی گروپ نے گذشتہ ہفتے میں 15,000 خرید کے معاہدے (طویل) اور 8,500 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا ان کی نیٹ پوزیشن میں 6,500 معاہدوں کی کمی آئی۔ بے شک، تھوڑا سی آئی۔ پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن صفر کی سطح پر طویل عرصہ رہی ہے۔ اور اس کا مجموعی طور پر مطلب ہے کہ غیر تجارتی تاجروں کے لئے طویل اور مختصر پوزیشنز کی تعداد تقریباً ایک جیسی ہے۔ اور اس کا مطلب اب یہ ہے کہ مزاج اب بئیرش سے زیادہ غیر جانبدار ہے۔ لیکن پھر بھی تقریباً ہر ہفتے اس "ہفتہ وار بئیرش مزاج" میں اضافہ ہوتا ہے، اس لئے اب ہم یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ یورپی کرنسی کے زوال کے شاندار مواقع ہیں۔ ہم آپ کو صرف مارکیٹ کے اس عنصر کے بارے میں یاد دلانا چاہتے ہیں جو ان وجوہات پر کام کر رہے ہیں جو یورو کے مقابلے میں ڈالر کو اتنا بلند کر سکتے ہیں۔ ہمارے نقطہ نظر سے امریکی کرنسی مجموعی طور پر اس حقیقت کی وجہ سے بڑھتی رہتی ہے کہ فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی میں سختی کا امکان ای سی بی کی مانیٹری پالیسی میں سختی کے امکان سے کافی زیادہ ہے۔ خاص طور پر اب، جب یورپی یونین کے ممالک قرنطین کے لیے بند ہونے لگے ہیں اور بیماری کے خلاف ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ تاہم، ڈالر کافی عرصے سے بڑھ رہا ہے، اور ایف ای ڈی نے، درحقیقت، صرف کیو ای پروگرام میں 15 بلین ڈالر کی کمی کی ہے اور بس۔ اس طرح، ایف ای ڈی کی مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے کے اعلٰی امکان کے عنصر پر ایک طویل عرصے سے کئی بار کام کیا گیا ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback