empty
 
 
30.11.2021 02:36 PM
یورو/ امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 30 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ پیر کو یورو اور بُل متاثر نہیں ہوئے۔

یورو/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے پیر کو کچھ بھی دلچسپ نہیں دکھایا۔ یہ فوری نوٹ کرنا چاہئیے کہ یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کی تقاریر پیر کو ہونے والی تھیں۔ تاہم، انہیں شام کے وقت ہی ہونا چاہیے تھا، جب ہم مارکیٹ چھوڑنے کی تجویز کرتے ہیں، کیونکہ کم ٹائم فریم پر ٹریڈنگ انٹرا ڈے ہوتی ہے۔ لہٰذا، ہم ان واقعات کو مدِ نظر نہیں رکھتے کیونکہ وہ دن کے دوران کسی بھی طرح جوڑی کی حرکت کو متاثر نہیں کر سکے۔ یہ واضح رہے کہ دن میں جوڑی کا مجموعی اتار چڑھاؤ 60 پوائنٹس کا تھا لیکن یورپی اور امریکی سیشن کے دوران جوڑی 36 پوائنٹس سے گزرنے میں کامیاب ہو گئی۔ لہٰذا، ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دن کا اتار چڑھاؤ بالکل 36 پوائنٹس کا تھا، جو کہ بہت کم ہے اور فعال تجارت اور متعدد اشاروں کی تشکیل میں حصہ نہیں لیتا۔ عمومی طور پر پیر کو جوڑی نے زیادہ تر اطراف میں تجارت کی اور دو تجارتی اشارے بنائے جس پر تاجروں کو کام کرنا تھا، کیونکہ اس کا متبادل کچھ نہیں تھا اور ان کو الگ کرنا بھی ممکن نہیں تھا۔ قیمت 1.1264 کی انتہائی سطح اور کیجن سن لائن سے دو بار اچھلی، جو دن میں 1.1259 تک بڑھی۔ چنانچہ دونوں بار طویل پوزیشنز کھولنا ضروری تھا۔ قیمت پہلی بار 22 پوائنٹس سے اوپر جانے میں کامیاب ہو گئی اور پھر 1.1264 پر واپس آئی، اس لئے ڈیل کو بریک ایون پر اسٹاپ لاس سے بند ہونا چاہئیے تھا۔ دوسری بار اوپر، جوڑی نے کچھ بھی نہیں کیا، اس لئے ڈیل کو صفر کے نفع پر دستی طور پر بند کرنا پڑا تھا۔ اس کے نتیجے میں، ہفتے کا پہلا تجارتی دن کسی قسم کا نقصان یا فائدہ نہیں لایا۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کا رحجان برقرار رہتا ہے کیونکہ جوڑی ابھی بھی رحجان لائن سے دور ہے۔ اوپر چارٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ قیمت سینکو اسپین بی لائن سے پلٹی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا۔ قیمت صرف کل اس لائن تک پہنچ سکتی ہے لیکن الٹاؤ خود ہی کافی قابل ذکر ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے کریٹیکل لائن سے پلٹنا۔ لہٰذا، قیمت اب دو اہم لائنوں کے مابین ہے اور ان کا ٹوٹنا اسی سمت میں حرکت کی توقع کی اجازت دے گا۔ منگل کو ہم درج ذیل سطحوں کو تجارت کے لئے نمایاں کرتے ہیں۔- 1.1192, 1.1264، 1.1331، 1.1371، 1.1422۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1325) اور کیجن-سن لائنیں (1.1258)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا پیش رفت کا کام دے سکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ یورپی یونین نومبر کی افراطِ زر کی رپورٹ شائع کرے گا اور امریکہ 30 نومبر کو جیروم پاول اور جینیٹ ییلن کی تقاریر کی میزبانی کرے گا۔ یاد رہے کہ اب پوری دنیا اومی کرون وائرس کے ایک نئے تناؤ سے خوف و ہراس کا شکار ہے۔ ممکن ہے کہ دو اعلیٰ امریکی عہدیدار بھی اس صورتِ حال پر تبصرہ کریں۔ اور ییلن ایک بار پھر 15 دسمبر کو ممکنہ ڈیفالٹ کا اعلان کر سکتا ہے، اگر کانگریس قومی قرض کی حد میں اضافہ نہیں کرتی ہے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ نومبر 30۔ اومیکرون کا تناؤ بڑھ رہا ہے، لیکن زرمبادلہ کی مارکیٹ اب بھی پُرسکون ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ نومبر 30. برطانوی پاؤنڈ اومیکرون پر ردِ عمل نہیں دیتا۔ صرف بورس جانسن اومیکرون پر ردِ عمل دیتے ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 30 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ کا جائزہ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (9-15 نومبر) کے دوران غیر تجارتی تاجروں کا مزاج نمایاں طور پر تبدیل ہوا۔ ہفتے کے دوران غیر تجارتی تاجروں کے گروپ نے 7,000 خرید کے معاہدے (طویل) اور 20,500 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، پیشہ ور تاجروں کے لئے نیٹ پوزیشن میں 13,500 کی کمی ہوئی اور ان کا مزاج مزید "بئیرش" ہو گیا۔ یہ نوٹ کرنا چاہئیے کہ یورپی کرنسی میں پچھلے کچھ ہفتوں میں کافی سنگین کمی آئی ہے۔ لیکن "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن اکتوبر کے شروع سے عملی طور پر تبدیل نہیں ہوتی۔ یہ اوپر چارٹ میں پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن سے اشارہ کیا گیا ہے۔ تقریباً اس وقت یہ صفر کی سطح کے قریب رہا ہے جو بڑے کھلاڑیوں کے مزاج میں سنجیدہ تبدیلیوں کی عدم موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس طرح، اگر عمومی رحجان یہی رہتا ہے - پچھلے دس مہینوں کے دوران، بڑے کھلاڑیوں نے سنجیدگی سے طویل پوزیشن کی تعداد میں کمی کی ہے اور مختصر کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، تو پچھلے چند ہفتوں میں اس قسم کی کوئی چیز نہیں دیکھی گئی، اور یورپی کرنسی اب بھی گر رہی تھی۔ یہ بتاتا ہے کہ مارکیٹ میں جو اب ہو رہا ہے وہ بڑے کھلاڑیوں کے اعمال سے بالکل مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ دوسرا انڈیکیٹر (پیشہ ور تاجروں کے لیے ہسٹوگرام کی صورت میں نیٹ پوزیشن) ظاہر کرتا ہے کہ پچھلے چھ ہفتوں میں تاجروں کا مزاج کم بئیرش ہوا ہے، یعنی نظریاتی طور پر، اس وقت یورو کو بڑھنا چاہیے تھا، نہ کے گرنا۔ اس طرح، اگر ہم صرف کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹوں کی بنیاد پر کوئی نتیجہ اخذ کرتے ہیں، تو یورو کرنسی میں مزید کمی بالکل غیر واضح ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ وار ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback