empty
 
 
26.11.2021 12:07 PM
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ نومبر 26. یورپی یونین: اقتصادی صورتحال بدتر ہو رہی ہے، چوتھی

4 گھنٹے کا ٹائم فریم

This image is no longer relevant

تکنیکی تفصیلات:

بلند لینئیر ریگریشن چینل: سمت - نیچے کی جانب۔

نچلا لینئیر ریگریشن چینل: سمت - انیچے کی جانب۔

موونگ ایوریج (20؛ ہموار) - نیچے کی جانب

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے جمعرات کو سستی اور جلدی کے بغیر نیچے کی حرکت جاری رکھی۔ وہ چھوٹے پُل بیکس جن کا جوڑی وقتاً فوقتاً مظاہرہ کرتی ہے کوئی کردار ادا نہیں کرتا۔ 30-40 پوائنٹس کے ہر پل بیک پر توجہ دینا اور یہ کہنا مشکل ہی ہے کہ یورپی کرنسی کا زوال رک گیا ہے۔ یہ تقریباً ہر روز ہوتا ہے۔ مزید براں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آیا کسی مخصوص دن کے لئے معاشی اعدادوشمار یا "فاؤنڈیشن" نہیں ہیں، یا کم از کم یورو کے لئے مایوس کن خبریں ہیں یا نہیں۔ اگر صرف ایک مہینہ پہلے یورو/ڈالر کی جوڑی 3-4 دن کے لیے ایک جگہ کھڑی رہ سکتی تھی اور پھر ایک دن کے لیے نارمل اتار چڑھاؤ دکھا سکتی تھی، اب یہ جوڑی ہر روز گر رہی ہے۔ اس طرح زرمبادلہ کی مارکیٹ کی تصویر پلک جھپکتے ہی بدل جاتی ہے۔ ہم نے یورو میں طاقتور زوال کی ممکنہ وجوہات اور ڈالر میں اضافے کے بارے میں پہلے ہی بات کی ہے۔ "ممکنہ" کے بارے میں کیا ہے، کیونکہ ان میں سے زیادہ تر وجوہات کچھ مہینے پہلے متعلقہ تھیں جب جوڑی ساکت کھڑی تھی اور ہر روز تقریباً 40 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ ظاہر کرتی تھی۔ اس کے باوجود، نئے سال کے قریب، زیادہ تر مارکیٹ کے شرکاء زیادہ متحرک ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ امریکی ڈالر چند ہفتوں میں 4 سینٹس تک مضبوط ہو رہا ہے۔ بدھ کو "فاؤنڈیشن" کے ھوالے سے کچھ بھی دلچسپ نہیں تھا۔ بہرحال، اوپر کی اصلاح شروع نہیں ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر، تاجروں میں مختصر پوزیشنوں پر منافع طے کرنے کی خواہش کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ تکنیکی تصویر بھی کسی سوال یا شکوک کا باعث نہیں بنتی۔ تمام انڈیکیٹر نیچے کی جانب گامزن ہیں، نیچے کا رحجان واضح ہے۔ لہٰذا، اس وقت، نیچے کے رحجان کے مکمل ہونے کا ایک بھی اشارہ نہیں ہے۔

ازابیل شنابل اور جینز ویدمین، پی ای پی پی مکمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کل ہم نے یورپی یونین میں پہلے ہی "کورونا وائرس" کے موضوع کا احاطہ کیا تھا۔ اس کو دوہرایا نہیں جائے گا۔ تاہم، وباء کی چوتھی "لہر" کے ساتھ مشکل حالات میں یورپی یونین کی معیشیت کو بھی کافی مسائل کا سامنا ہے۔ مزید براں، یہ مسائل مستقل ہیں اور وباء اس کا باعث نہیں بنتی جو حالیہ ماہ میں بدتر ہو چکی ہے۔ آئیے گذشتہ 4 سہ ماہیوں کے یوروزون جی ڈی پی کے اعداد و شمار پر توجہ دیں۔ ہم کیا دیکھتے ہیں؟ -0.4%، -0.3%، +2.1%، +2.2%۔ مثال کے طور پر، ریاستوں میں، اسی مدت کے اعداد و شمار اس طرح ہیں: +4.5%، +6.3%، +6.7%، +2.1%۔ +2.1% کی قدر، جسے ریاستہائے متحدہ میں "سنگین سست روی" سمجھا جاتا ہے، گذشتہ سال کے دوران یورپی یونین میں "زیادہ سے زیادہ ایکسلریشن" ہے۔ اس کی بنیاد پر، کیا کوئی اور سوالات ہیں کہ ای سی بی فی الحال 2022 میں بھی شرح بڑھانے کے بارے میں کیوں نہیں سوچ رہا ہے؟ یورپی یونین کی معیشت اب بھی کمزور ہے اور پچھلے سال میں ایسا ہی رہا ہے۔ یہ بالکل وہی ہے جس کے بارے میں ہم نے پہلے پیراگراف میں بات کی تھی۔ یورپی یونین کی معیشت کی کمزوری کا علم چند ماہ قبل ہو گیا تھا لیکن اس وقت مارکیٹوں نے اس عنصر کی بنیاد پر یورو کی فروخت کو ضروری نہیں سمجھا۔ اب زیادہ امکان ہے کہ سب سے بڑا کردار ای سی بی اور فیڈ کی مانیٹری پالیسی میں ممکنہ تبدیلیوں کے ذریعے ادا کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ ہم ایک سے زیادہ بار کہہ چکے ہیں، ایف ای ڈی 2022 میں سخت، کیو ای کو کم کرنے اور شرحوں میں اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ای سی بی کے معاملے میں، ہم مارچ 2022 میں پی ای پی پی پروگرام کے اختتام کے بارے میں بات کر رہے ہیں، اے پی پی میں بیک وقت اضافہ پروگرام، اور ہم شرح میں اضافے کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں، جو کہ امریکہ اور برطانیہ کے مقابلے منفی اور کم ہے۔

بہرحال، ای سی بی کے نمائندے ازابیل شنابیل اور جینز ویدمین نے دوسرے دن کہا کہ پی ای پی پی کے ہنگامی اثاثوں کی خریداری کے پروگرام کو وقت پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ افراطِ زر میں تیزی آتی جارہی ہے۔ جرمنی میں، توقع ہے کہ صارف قیمت کا اشاریہ 6% تک بڑھ سکتا ہے اور اگلے سال بتدریج گرنا شروع کر سکتا ہے جب تک کہ یہ 2.5-3.0% کی سطح تک نہ پہنچ جائے۔ تاہم، شنابیل اور ویدمین کے بیانات مارکیٹ کت لئے غیر متوقع نہیں تھے۔ پی ای پی پی کی شرائط میں توسیع کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی، کرسٹین لیگارڈ نے بھی اس بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ اس طرح، یورپی یونین میں، سب کچھ صرف منصوبہ بندی کے مطابق چل رہا ہے. اور اب ای سی بی کے نمائندوں کی بیان بازی میں کچھ بھی "شدید" نہیں ہے۔ لہٰذا، یورو کرنسی نے ای سی بی کے کچھ ممبران کی جانب سے محرک پروگرام کو وقت پر مکمل کرنے کی خواہش پر کسی بھی طرح سے ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔

This image is no longer relevant

یورو/ ڈالر کی جوڑی کا 26 نومبر کے لئے اتار چڑھاؤ فی دن 68 پوائنٹس کا ہے اور اسے "اوسط" کہا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، ہم آج جوڑی کی 1.1146 اور 1.1283 کی سطحوں کے مابین حرکت کی توقع رکھتے ہیں۔ ہیکن عاشی انڈیکیٹر کا نیچے کی طرف الٹ جانا نیچے کی طرف حرکت کے دوبارہ شروع ہونے کا اشارہ دیتا ہے۔

قریبی سپورٹ سطحیں:

ایس1 – 1.1169

ایس2 – 1.1108

قریبی مزاحمتی سطحیں:

آر1 – 1.1230

آر2 – 1.1292

آر3 – 1.1353

تجارتی تجاویز:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نیچے کی حرکت جاری رکھتی ہے۔ لہٰذا، آج ہمیں ہیکن عاشی انڈیکیٹر کےاوپر کی جانب پلٹنے پر 1.1169 اور 1.1146 کے اہداف کے ساتھ فروخت آرڈر میں رہنا چاہئیے۔ اگر قیمت موونگ ایوریج سے اوپر فکس ہوتی ہے تو 1.1414 اور 1.1353 اہداف کے ساتھ جوڑی کی خریداریوں پر غور کرنا چاہئیے۔

تصاویر کی وضاحت:

لینئیر ریگریشن چینلز - موجودہ رحجان کا تعین کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر دونوں ایک ہی سمت میں ہوتے ہے ، تو یہ رحجان مضبوط ہے۔

موونگ ایوریج لائن (20؛ہموار) قلیل مدتی رحجان اور اس سمت کا تعین کرتی ہے جس میں اب تجارت کی جانی چاہیے۔

مرے کی سطح - نقل و حرکت اور اصلاحات کے لیے ہدف کی سطح۔

اتار چڑھاؤ کی سطح (سرخ لکیریں) - ممکنہ قیمت کا چینل جد میں جوڑی اگلا دن گزارے گا ، موجودہ اتار چڑھاؤ کے اشارے پر منحصر ہے۔

سی سی آئی اشارے - زیادہ فروخت کا ایریا میں (-250 سے نیچے) یا زیادہ خرید کے ایریا (+250 سے اوپر) میں اس کا داخلے کا مطلب یہ ہے کہ مخالف سمت میں الٹ رحجان آنے والا ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2025
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$10000 مزید!
    ہم جنوری قرعہ اندازی کرتے ہیں $10000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback