empty
 
 
18.11.2021 11:56 AM
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کے لیے پیشن گوئی اور تجارتی اشارے برائے 18 نومبر ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ برطانیہ افراطِ زر امریکہ کے ساتھ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی نے بدھ کو اوپر کی جانب اصلاح کی کوشش کی۔ اتار چڑھاؤ اتنا زیادہ نہیں تھا، بہرحال جوڑی نے ایک دن میں 100 پوائنٹس گزارے۔ تاہم، جیسا کہ یورو کی صورت میں ایشین تجارتی سیشن میں ایک طاقور حرکت ہوئی، جس سے یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ کی تقریر کے پیچھے وجوہات کے بارے میں مفروضے پر شک پیدا ہوتا ہے۔ بہرحال، ہم رات کو تجارت کی تجویز نہیں دیتے، اس لئے آپ کو صبح میں تجارتی اشارے تلاش کرنے چاہئیے۔ یہ فوری نوٹ کرنا چاہئیے کہ ہم نے چارٹ پر 1.3416 کی سطح پر کریٹیکل لائن کو رکھا ہے، اگرچہ اس نے گذشتہ دن متعدد بار حرکت کی۔ تاہم، ہم اس کو وہاں رکھتے ہیں دن کا ایک ہی اشارہ بنا تھا۔ چار گھنٹے کے ٹائم فریم پر آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ خرید کا اشارہ قیمت کی اس قدر پر بنا تھا۔ ہمارے ٹائم فریم پر، یہ مستطیل سے دکھایا گیا ہے، جس کے بعد قیمت نے اپنی اوپر کی حرکت شروع کی اور اس کے بعد 50 پوائنٹس سے مکمل طور پر اوپر ہی حرکت کی۔ چونکہ جوڑی نے دن کے دوران ایک بھی سطح یا لائن پر کام نہیں کیا، اس لیے دوپہر کے آخر میں ایک طویل پوزیشن کو دستی طور پر بند کر دیا جانا چاہیے تھا۔ منافع 40-50 پوائنٹس تھا۔ ہم یہ بھی نوٹ کرتے ہیں کہ صبح میں برطانیہ نے اکتوبر کے لیے افراطِ زر پر ایک رپورٹ شائع کی، جو بڑھ کر 4.2% y/y تک پہنچ گئی، حالانکہ مارکیٹیں صرف 3.9% تک تیزی کی توقع کر رہی تھیں۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ تاجروں نے اس رپورٹ پر کیا ردِعمل ظاہر کیا، کیونکہ اشاعت کے وقت، برطانوی کرنسی کی قیمت پہلے ہی بڑھ رہی تھی، اور اس کے جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد ہی قیمت گرنا شروع ہوگئی۔ تاہم، برطانیہ میں مضبوط افراطِ زر کو پاؤنڈ کے لیے تیزی کا عنصر سمجھا جا سکتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے امریکہ میں ڈالر کے لیے مضبوط افراط زر۔ اس طرح، بدھ کو پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کی مجموعی ترقی، ہمارے نقطہ نظر سے، فطری ہے۔

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اصلاح جاری رکھتی ہے۔ اصلاح زیادہ طاقتور نہیں ہے اور نیچے کی رحجان لائن کافی دور ہے۔ بُلز کے راستے میں پہلی طاقتور رکاوٹ سینکو اسپین بی لائن ہے۔ یاد کریں کہ پہلے قیمت نے کریٹیکل لائن کے قریب متعدد بار اصلاح مکمل کی، اور اب اس نے اسے پہلے ہی عبور کر لیا ہے۔ اور اگرچہ اوپر کی حرکت ابھی اتنی طاقتور نہیں ہے، اگر سینکو اسپین بی لائن پر قابو پا لیا جاتا ہے تو پاؤنڈ کی مضبوطی کے مواقعے بڑھیں گے۔ 18 نومبر کو ہم درج ذیل اہم سطحوں کو ممتاز کرتے ہیں: 1.3304، 1.3352، 1.3519، 1.3570، 1.3601 - 1.3607۔ سینکو اسپین بی (1.3524) اور کیجن-سن (1.3422) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ برطانیہ اور امریکہ میں جمعرات کو کوئی اہم رپورٹیں جاری نہیں ہوں گی۔ پورے دن میں امریکہ میں کئی ایف او ایم سی گگز ہوں گے، لیکن اس ہفتے وہ ہر روز بڑی تعداد میں بول رہے ہوں گے۔ ان کی بیان بازی اکثر ایک دوسرے سے متصادم ہوتی ہے، اس لیے فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی میں مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں کوئی مبہم نتیجہ اخذ کرنا ناممکن ہے۔

ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 18 نومبر۔ یورپی سینٹرل بینک یورو کو دھکیلنا جاری رکھتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 18 نومبر۔ برطانیہ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی جنگ شروع نہ کرے۔

یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 18 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

گشتہ رپورٹنگ ہفتے (2-8 نومبر) کے دوران پیشہ ور تاجروں کا مزاج زیادہ سے زیادہ بُلش ہو گیا۔ تاہم، اسے حیرت انگیز نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ بڑے کھلاڑیوں کا مزاج گذشتہ کچھ ماہ سے مسلسل تبدیل ہوتا رہا ہے، جو اوپر چارٹ میں پہلے انڈیکیٹر پر بالکل درست جھلکتا ہے۔ سبز اور سرخ لائنیں جو غیر تجارتی اور تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشنز (دوسرے الفاظ میں، مزاج) کو ظاہر کرتی ہیں، وہ مسلسل حرکت کی سمت اور صفر کی سطح سے اپنی متعلقہ پوزیشن کو بدل رہی ہیں۔ یعنی سادہ الفاظ میں، تاجروں کے دونوں اہم گروپ مسلسل اپنا مزاج تبدیل کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، گذشتہ رپورٹنگ ہفتے کے دوران پیشہ ور تاجروں نے زیادہ سے زیادہ 24,000 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے اور 2,500 خرید (طویل) معاہدے بند کئے۔ لہٰذا، ان کی نیٹ پوزیشن میں 26.5 ہزار کی کمی ہوئی۔ اور اس حقیقت کے باوجود کہ انہوں نے اب کُل 130,000 معاہدے کھولے۔ حالیہ تبدیلوں کے علاوہ، پیشہ ور کھلاڑیوں کا بئیرش مزاج ایک چوتھائی سے بڑھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ، نیٹ پوزیشن ابھی بھی صفر کے قریب ہے، جو جذبات کی غیر جانبادری کا اشارہ کرتا ہے۔ عمومی طور پر سی او ٹی رپورٹوں کا استعمال کرتے ہوئے پاؤنڈ میں مزید حرکت کی پیشن گوئی کرنا اب ایک ناشکری کا کام ہے۔ آپ یورو اور پاؤنڈ کے لیے پہلے اشارے کی ریڈنگ بھی موازنہ کر سکتے ہیں۔ فرق بہت واضح ہے۔ اگر یورو کے معاملے میں رحجان بنانا ممکن ہے، تو پاؤنڈ کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ جزوی طور پر، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کی نقل و حرکت مارکیٹ میں تاجروں کے مزاج سے مطابقت رکھتی ہے، کیونکہ جوڑی مسلسل سمت بدل رہی ہے، جو اوپر 24 گھنٹے کے ٹائم فریم کے چارٹ میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback