برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر- 5 منٹ
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کی جوڑی یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کے برعکس پیر کو 100 فیصد فلیٹ میں رہی اور ایک دن میں بالکل وہی 48 پوائنٹس گزارے۔ لہٰذا پیر کو پاؤنڈ کی تجارت کرنا انتہائی مشکل تھا اور بدقسمتی سے تجارتی اشارے تشکیل ہوئے تھے، جن کا نہ ہونا بہتر ہوتا۔ بہرحال، وہ بن گئے، اس لئے تاجر ان پر کام کر سکتے تھے۔ پہلے قیمت 1.3424 کی انتہائی سطح سے نیچے ترتیب پائی لیکن اس کے بعد 11 پوائنٹس سے نیچے جانے میں کامیاب ہو گئی۔ لہٰذا، ٹرانزیکشن پر مختصر پوزیشنز کے لیے سٹاپ لاس کی سطح بھی نہیں رکھی جا سکی۔ تاجروں کو امریکی تجارتی سیشن کے آغاز میں مختصر پوزیشن کو دستی طور پر بند کرنا پڑا تھا، کیونکہ قیمت 20 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 1.3424 کی سطح سے اوپر ترتیب پائی۔ یہ "بہت خوش قسمتی" تھی کہ جب بھی قیمت 1.3424 کی سطح پر قابو پاتی ہے تو اس میں تیزی آتی ہے، جیسے کہ کوئی بڑا نقصان کرنا چاہتی ہو۔ خرید کے اشارے پر پوزیشن کھولنا ممکن تھا لیکن طویل پوزیشن۔ تاہم، اوپر کی جانب کی حرکت بھی جاری نہیں رہی، لیکن قیمت 1.3424 کی سطح سے نیچے ترتیب پانے میں ناکام ہو گئی۔ اس لئے سہ پہر میں تاجروں کو طویل پوزیشنز میں رہنا پڑا، جو 5-6 پوائنٹس کا منافع لا سکتی تھیں اور کم از کم پہلی ٹرانزیکشن کے منفی نتائج کو جزوی طور پر ٹھیک کر سکتی تھی۔ لیکن وہ دن پھر بھی بہت بدقسمت تھا۔ چارٹ میں قدر "1" اس وقت کی نشان دہی کرتی ہے جب بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے نے تقریر کی، لیکن جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں اس کے بعد قیمت افسوس کے ساتھ 20 پوائنٹس سے اوپر گئی، جسے مشکل سے ہی مارکیٹ کا ردِ عمل سمجھا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، بنیادی پسِ منظر کا کل پاؤنڈ/ڈالر پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا، اور معاشی پسِ منظر بالکل غائب تھا۔
برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ
پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کا رحجان برقرار رکھتی ہے، لیکن رحجان لائن سے دور رہتی ہے۔ اس وقت اوپر کی اصلاح جاری ہے، لیکن قیمت ابھی کچھ دنوں میں کریٹیکل لائن تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوئی- حرکت اب بہت کمزور ہے۔ لہٰذا، جب تک قیمت کیجن سن لائن سے نیچے رہتی ہے، نیچے کی جانب کی حرکت کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ اگر بُلز اس لائن پر قابو پا لاتے ہیں تو اصلاح سینکو اسپین بی لائن اور رحجان لائن کے مقاصد کے ساتھ جاری رہ سکتی ہے۔ 16 نومبر کو ہم درج ذیل سطحوں کو نمایاں کرتے ہیں۔- 1,3246، 1,3304، 1,3424، 1,3519، 1,3570۔ سینکو اسپین بی (1.3618) اور کیجن-سن لائنیں (1.3475) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ منگل کو برطانیہ میں بے روزگاری، بے روزگاری کے فوائد کی درخواستیں نیز اوسط اجرت میں تبدیلیوں کی اشاعت ہو گی۔ ہم ان رپورٹوں کو اہم نہیں سمجھتے، اس لئے اگر ان پر مارکیٹ کا کوئی ردِ عمل آتا ہے تو اس کا طاقتور ہونے کا امکان نہیں ہے۔ امریکہ میں زیادہ اہم رپورٹ جاری ہو گی جو ریٹیل سیل کی رپورٹ ہے۔
ہم آپ کو خود کو آگاہ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں:
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 16 نومبر۔ ڈالر فی دن 6 پوائنٹس سے بڑھ رہا ہے۔ کرسٹین لیگارڈے نے مارکیٹ کو حیران نہیں کیا۔
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی۔ 16 نومبر۔ سکاٹ لینڈ لندن پر انحصار کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار جاری رکھے ہوئے ہے۔
یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 16 نومبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔
سی او ٹی رپورٹ
گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (26 اکتوبر- 1 نومبر) کے پیشہ ور تاجروں کا مزاج عملی طور پر تبدیل نہیں ہوا۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا چاہئیے کہ گذشتہ ہفتے کے دو اہم دنوں کے دوران -جو بدھ اور جمعرات ہیں- جب تمام طاقتور حرکات ہوئیں، وہ جدید رپورٹ میں شامل نہیں تھیں۔ یعنی، ہفتے میں ہم دیکھ سکیں گے کہ پیشہ ور تاجروں کا مزاج کتنا اور کس سمت میں تبدیل ہوا۔ اس دوران، ہم صرف وہی نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں جو ایک ہفتہ پہلے تھا۔ پہلے انڈیکیٹر کی سبز اور سرخ لائینیں مسلسل اپنی حرکت کی سمت تبدیل کرتی ہیں، اور مسلسل ٹکراتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بڑے کھلاڑی کو خود سمجھ نہیں آتا کہ پاؤنڈ کے ساتھ کیا کیا جائے۔ تاہم، یہ سب جوڑی کی حرکت کے جولائی سے شروع کئے گئے شیڈول(جدول) سے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ ان چار مہینوں میں، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی 1.3400 اور 1.4000 کی سطح کے درمیان یعنی افقی چینل میں رہی ہے۔ اس عرصے میں تجارتی اور غیر تجارتی تاجروں نے تقریباً ہر ہفتے اپنا مزاج بدلا۔ لہٰذا، گذشتہ تبدیلیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ہم اندازہ لگائیں گے کہ برطانوی کرنسی میں نیا اضافہ قریب مستقبل میں 500 پوائنٹ کے اضافے کے امکان کے ساتھ شروع ہو گا۔ مزید براں، بینک آف انگلینڈ کی میٹنگ کے نتائج ڈاوش(جارحانہ) نہیں تھے۔ برطانوی کرنسی ناحق گر گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ مارکیٹیں جلد ہی اس ناانصافی کا ازالہ کر سکتی ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ رپورٹنگ ہفتے کے دوران پیشہ ور تاجروں نے 5.8 خرید کے معاہدے (طویل) اور 7.5 ہزار فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ اس طرح، نیٹ پوزیشن زیادہ تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
چارٹ کی وضاحتیں:
سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔
پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔