empty
 
 
05.11.2021 09:46 AM
برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ برائے 5 نومبر ۔ بینک آف انگلینڈ نے سخت کر دیا۔

4 گھنٹے کا ٹائم فریم

This image is no longer relevant

تکنیکی تفصیلات:

بلند لینئیر ریگریشن چینل: سمت - نیچے کی جانب۔

نچلا لینئیر ریگریشن چینل: سمت - اوپر کی جانب۔

موونگ ایوریج (20؛ ہموار) - نیچے کی جانب۔

برطانوی پاؤنڈ/ امریکی ڈالر کی جوڑی جمعرات کو گری۔ یاد رکھیں کہ کل ہم نے بار بار کہا کہ سینٹرل بینک کی میٹنگ کے نتائج کو کم از کم ایک دن تک سمجھنے کی ضرورت ہے اور یہ ضروری نہیں کہ وقت سے پہلے کوئی نتیجہ اخذ کیا جائے۔ ہم نے یہ بھی کہا کہ مارکیٹ کی میٹنگ کے نتائج پر مارکیٹ کے ردِ عمل کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے۔ ہم صحیح تھے۔ اور برطانوی پاؤنڈ کی صورت میں، اس بیان کا دوہرا مطلب تھا، کیونکہ بدھ اور جمعرات کو ایک ساتھ سینٹرل بینک کی دو میٹنگ ہوئیں: فیڈ اور بی اے۔ اب اس سے کیا نتیجہ نکال سکتے ہیں؟ امریکی ڈالر ابتدائی طور پر گرا، حالانکہ فیڈ نے مقداری محرک پروگرام کو کم کرنے کا اعلان کیا۔ جب اسے بڑھنا چاہیے تھا گر گیا۔ اس کے بعد امریکی کرنسی کی ترقی شروع ہوئی، جس کی وضاحت اس حقیقت سے کی جا سکتی ہے کہ ابتدائی طور پر مارکیٹوں نے صحیح نتیجہ اخذ نہیں کیا۔ لیکن پہلے ہی جمعرات کو، جب بی اے کے اجلاس کے نتائج معلوم ہوئے، پاؤنڈ گر رہا تھا، حالانکہ ان نتائج کو "اعتدال پسند" بھی کہا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پاؤنڈ گر رہا تھا جب اسے بڑھنا چاہیے تھا۔ یہ مارکیٹوں کا ردعمل ہے جو ہم نے آخرکار دیکھا۔ ہم بی اے میٹنگ کے نتائج پر تھوڑا نیچے غور کریں گے، لیکن ابھی کے لیے، یہ کہنا چاہیے کہ چند ہفتے قبل بننے والا زوال کا رحجان برقرار ہے، اور جمعرات کو پاؤنڈ 150 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ بینک آف انگلینڈ نے کہا ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں مالیاتی پالیسی کو سخت نہیں کرے گا، اور کیو ای پروگرام مزید چند سالوں تک نافذ رہے گا۔ نتیجے کے طور پر، اب ہمیں اس واقعہ کے بعد مارکیٹوں کے پرسکون ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا، اور جوڑی تھوڑی سی "ہوش میں آئی"۔ کیونکہ اب کسی سکون کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بینک آف انگلینڈ نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال کلیدی شرح 1 فیصد تک بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

اب آئیے برطانوی ریگولیٹری کی میٹنگ کے اصل نتائج پر غور کرتے ہیں۔ کلیدی شرح، جیسا کہ توقع ہے، 0.1% ہی رہتی ہے۔ سیکیوریٹیز کی خریداری کے حجم کی تعداد بھی 895 بلین پاؤنڈ پر ہی رہتی ہے۔ لہٰذا، مانیٹری پالیسی کے اہم پیرامیٹر تبدیل نہیں ہوئے۔ تاہم، اہم بیانات کے ساتھ ساتھ مانیٹری کمیٹی کے اہم ووٹنگ کے نتائج بھی تھے۔ خاص طور پر، حتمی کمیونیک میں کہا گیا ہے کہ بینک آف انگلینڈ اگلے سال میں کلیدی شرح کو 1% تک بڑھا سکتا ہے۔ ہمارے نقطہ نظر سے، یہ ایک بہت مضبوط بیان ہے، کیونکہ ریگولیٹر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ "موسم کے لیے سمندر کے راستے" کا انتظار نہیں کرے گا، بلکہ سختی شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایک اور سوال ہے کہ یہ کب سختی شروع کرے گا؟ تاہم، فیڈ کے برعکس، بینک آف انگلینڈ نے پھر بھی اپنا "ہوکش" رویہ واضح کر دیا، اس لیے پاؤنڈ کے پاس پہلے سے ہی ترقی ظاہر کرنے کی ہر وجہ تھی۔ دوسری چیز جس پر غور کیا جانا چاہیے وہ مانیٹری کمیٹی کے ممبران کی تعداد ہے جنہوں نے کیو ای پروگرام کو کم کرنے کے لیے "ووٹ" دیا۔ گذشتہ میٹنگ مین ان میں سے دو تھے۔ اب ان میں سے تین ہیں اور چھے مزید اس کے "خلاف" بولے۔ بہرحال، بینک آف انگلینڈ اعتماد سے اس پروگرام کو ختم کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور کسی کو بھی اس معاملے پر فیڈ سے آگے نکلنے کی توقع نہیں تھی۔ یاد رہے کہ امریکی معیشت میں مالیاتی اضافے کو کم کرنا شروع کرنے سے پہلے فیڈ بھی کئی مہینوں سے آئیں بائیں شائیں کر رہا ہے۔ اس طرح دوسرے عنصر نے بھی برطانوی کرنسی کے حق میں کام کیا لیکن ہم نے اس کی ترقی کے بجائے زوال دیکھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آج کیا ہوتا ہے۔ اور کیا برطانوی پاؤنڈ تیزی سے ٹھیک ہونا شروع کرے گا، جیسا کہ ایک دن پہلے امریکی ڈالر کی بحالی ہو رہی تھی۔

یہ نوٹ کرنا چاہئیے کہ کل برطانیہ میں تعمیراتی شعبے میں کاروباری سرگرمی کی رپورٹ شائع ہوئی تھی، جو پیش گوئی کی اقدار سے تجاوز کر گئی، لیکن اس نے برطانوی کرنسی کی کسی طرح مدد نہیں کی۔ اس لئے، یہ پتہ چلتا ہے کہ مرکزی بینکوں کی دو میٹنگوں کے بعد مارکیٹ کا ردِعمل ملا جلا تھا۔ ویسے، یہ واضح رہے کہ مانیٹری کمیٹی کے دو ارکان نے بھی کلیدی شرح میں اضافے کے حق میں ووٹ دیا تھا! اس طرح، پاؤنڈ کی ترقی کی تین وجوہات بھی تھیں۔

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا اتار چڑھاؤ فی دن 112 پوائنٹس کا ہے۔ پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے لئے، یہ قدر "اوسط" ہے۔ جمعہ 5 نومبر کو ، ہم چینل کے اندر حرکت کی توقع رکھتے ہیں، جو 1.3386 اور 1.3610 سطحوں سے محدود ہوتی ہے۔ ہیکن عاشی انڈیکیٹر کا اوپر کی جانب پلٹنا اوپر کی اصلاح کے دور کا اشارہ کرتا ہے۔

قریبی سپورٹ سطحیں:

ایس1 – 1.3489

ایس2 – 1.3428

ایس3 – 1.3367

قریبی مزاحمتی سطحیں:

آر1 – 1.3550

آر2 – 1.3611

آر3 – 1.3672

تجارتی تجاویز:

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی 4 گھنٹے کے ٹائم فریم پر موونگ ایوریج لائن سے نیچے رہتی ہے، لہٰذا رحجان نیچے کی جانب رہتا ہے۔ اس طرح اس وقت آپ کو 1.3428 اور 1.3386 سطحوں کے اہداف کے ساتھ مختصر پوزیشنز میں رہنا ضروری ہے۔ جب تک کہ ہائیکن عاشی اشارہ اوپر کی جانب نہ مڑ جائے۔ خرید کے آرڈرز پر غور کیا جا سکتا ہے اگر قیمت 1.3733 اور 1.3794 کے اہداف کے ساتھ موونگ ایوریج لائن سے اوپر طے کی گئی ہو اور انہیں اس وقت تک کھلا رکھیں جب تک کہ ہیکن عاشی نیچے کی جانب نہ مڑ جائے۔

تصاویر کی وضاحت:

لینئیر ریگریشن چینلز - موجودہ رحجان کا تعین کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر دونوں ایک ہی سمت میں ہوتے ہے ، تو یہ رحجان مضبوط ہے۔

موونگ ایوریج لائن (20؛ہموار) قلیل مدتی رحجان اور اس سمت کا تعین کرتی ہے جس میں اب تجارت کی جانی چاہیے۔

مرے کی سطح - نقل و حرکت اور اصلاحات کے لیے ہدف کی سطح۔

اتار چڑھاؤ کی سطح (سرخ لکیریں) - ممکنہ قیمت کا چینل جد میں جوڑی اگلا دن گزارے گا ، موجودہ اتار چڑھاؤ کے اشارے پر منحصر ہے۔

سی سی آئی اشارے - زیادہ فروخت کا ایریا میں (-250 سے نیچے) یا زیادہ خرید کے ایریا (+250 سے اوپر) میں اس کا داخلے کا مطلب یہ ہے کہ مخالف سمت میں رحجان الٹ آنے والا ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback