empty
 
 
12.10.2021 12:25 PM
یورو / امریکی ڈالر: 12 اکتوبر کو یورپی سیشن کا منصوبہ۔ سی او ٹی رپورٹیں۔ یورو بئیر، بئیر مارکیٹ کی بحالی سے ایک قدم دور ہیں۔ 1.1544 پر سپورٹ کا مقصد۔

یورو/ امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

کل مارکیٹ میں داخل ہونے کے متعدد اشارے بنے۔ اگرچہ اتار چڑھاؤ کم رہا، لیکن سب منافع بخش تھے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور انٹری پوائنٹس کو سمجھتے ہیں۔ اٹلی میں صنعتی پیداوار کے اچھے ڈیٹا نے دن کے پہلے نصف میں یورو میں ذرا سی بحالی میں مدد کی، لیکن سرگرم بئیرز کی کاروائیوں سے مارکیٹ پر دباؤ واپس آیا۔ بئیرز نے یورپی سیشن کے آغاز میں 1.1583 کی سطح پر غلط بریک آؤٹ بنایا، جو یورو کی فروخت اور 1.1558 کے سپورٹ ایریا کی جانب گرنے کے اشارے کا باعث بنا۔ دن کے وسط میں، بُلز سرگرمی سے اس سطح کا دفاع کر رہے تھے اور غلط بریک آؤٹ یورو کی خرید کے اشارے کی تشکیل کا باعث بنا۔ امریکی سیشن کے دوران، 1.1583 پر مزاحمت کے علاقے میں ایک اور غلط بریک آؤٹ مختصر پوزیشنز کے کھلنے کے اشارے کا باعث بنا۔ اس کے نتیجے میں زوال 30 پوائنٹس کا تھا۔

یورو / امریکی ڈالر کی حرکت کے مزید امکانات پر بات کرنے سے پہلے، آئیے دیکھتے ہیں کہ فیوچر مارکیٹ میں کیا ہوا اور کمٹمنٹ آف ٹریڈر پوزیشنز کیسے تبدیل ہوئیں۔ 5 اکتوبر کی کمٹمنٹ آف ٹریڈر رپورٹ (سی او ٹی) نے مختصر پوزیشنز میں تیزی سے اضافے اور طویل پوزیشنز میں معمولی اضافے کا انکشاف کیا، جس سے نیٹ پوزیشن میں کمی آئی۔ مختصر پوزیشن میں تیزی سے اضافہ یورپی کرنسی کے لئے بئیر مارکیٹ کی تشکیل کی تصدیق کرتی ہے۔ امریکہ میں سیاسی مسائل، جس میں سے کچھ پہلے سے حل ہو چکے ہیں، سی او ٹی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی حالیہ پوزیشن پر اثرانداز ہوئے ہیں۔ لیبر مارکیٹ پر امریکی محکمہ تجارت کی جمعہ کی رپورٹ (اس سی او ٹی رپورٹ میں اس کو مدنظر نہیں رکھا گیا) غالباً بُل اور بئیر کے درمیان طاقت کے توازن کو متاثر نہیں کرے گی، کیونکہ اعداد و شمار کافی مبہم نکلے ہیں۔ یہ سب امریکی ڈالر کے لئے بُلش رحجان میں تحفظ کی تصدیق کرتا ہے، جو اس ہفتے بھی دیکھا جائے گا۔ اس سال نومبر کے اوائل میں فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی میں تبدیلیوں کے امکانات تاجروں کو بغیر کسی مشکل کے ڈالر کی طویل پوزیشن بنانے کی اجازت دیتے ہیں ، کیونکہ بہت سے سرمایہ کار توقع کرتے ہیں کہ مرکزی بینک اس سال کے آخر تک بانڈ خریدنے کے پروگرام کو کم کرنا شروع کر دے گا۔ خطرناک اثاثوں کی مانگ یورپی سینٹرل بینک میں انتظار اور دیکھنے کے رویے کی وجہ سے محدود رہے گی۔ گذشتہ ہفتے یورپی سینٹرل بینک کی صدر نے اس بارے میں کافی بات کی کہ یہ کیسے دیکھنے اور انتظار کے رویے کو جاری رکھیں گی اور محرک پالیسی کو موجودہ سطح پر برقرار رکھیں گی۔ سی او ٹی رپورٹ نے غیر تجارتی طویل پوزیشنز میں 195,043 سے 196,819 تک اضافہ ظاہر کیا، جبکہ غیر تجارتی مختصر پوزیشنز میں 194,171 سے 219,153 تک کی کمی ہوئی۔ ہفتے کے آخر میں، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز منفی زون میں چلی گئی اور 872 سے -22334 کی سطح پر چلی گئی۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت بھی 1.1616 سے 1.1695 تک گری۔

This image is no longer relevant

آج ہم کافی قسم کے بنیادی اعداد و شمار کا انتظار کر رہے ہیں جو یورو کو سپورٹ کر سکتے ہیں اور اس پر دباؤ بھی ڈال سکتے ہیں۔ صبح کو، توجہ جرمنی میں کاروباری جذبات کی انڈیکس پر رپورٹ اور زیڈ ای ڈبلیو انسٹی ٹیوٹ سے یوروزون کی جانب ہو گی۔ اگر انڈیکیٹرز ماہرین کی پیش گوئی تک نہیں پہنچنتے تو بہت زیادہ امکان ہے کہ ہم یورپی سیشن کے دوران یورو پر دباؤ دیکھیں گے۔ اگر ڈیٹا ماہرِ معیشیت کی پیش گوئی سے بہتر نکلتا ہے تو یہ بُلز کو سپورٹ کرے گا، جن کا ابتدائی ہدف 1.1582 کی سطح کو بریک کرنا ہو گا، جو کل ممکن نہیں تھا۔ یورو میں بحالی اور اوپر کی اصلاح کے تسلسل (جو ختم ہونے والی ہے) پر انحصار کرتے ہوئے، صرف اس ایریا کی اوپر سے نیچے تک جانچ طویل پوزیشنز کو کھولنے کا اشارہ پیدا کرتی ہے۔ اگر یہ منظرنامہ درست نکلتا ہے تو ہم 1.1611 اایریا کی جانب یورو / امریکی ڈالر کے اضافے کی توقع کر سکتے ہیں۔ اس سے ایسے استحکام کے ساتھ پیش رفت خرید کا ایک اور انٹری پوائنٹ پیدا کرتی ہے، جو جوڑی کو 1.1636 اور 1.1659 کی نئی مقامی سطحوں کی جانب لے جانے کا باعث بنے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر یورو پر دباؤ اور کاروباری ماحول میں جذبات پر کمزور ڈیٹا برقرار رہتا ہے، تو طویل پوزیشنز کو 1.1544 علاقے میں غلط بریک آؤٹ کی تشکیل پر کھولا جا سکتا ہے۔ میں آپ کو دن کے اندر 15-20 پوائنٹس سے اوپر کی جانب پلٹنے پر انحصار کرتے ہوئے، 1.1510 کی کمی یا اس سے بھی نیچے 1.1482 کی سطح کی پہلی جانچ کے بعد پلٹنے پر یورو / امریکی ڈالر کو فوری خریدنے کا مشورہ دیتا ہوں۔

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

بئیرز فعال طور پر مارکیٹ کی جانب واپس جا رہے ہیں، خاص طور پر جب ان کے کل دو بار 1.1582 پر اہم مزاحمت کے دفاع میں کامیاب ہونے کے بعد۔ یورو کے علاقے کے بارے میں آج کا بنیادی ڈیٹا صورتِ حال کو مزید بڑھا سکتا ہے اور یورو پر دباؤ کو واپس لا سکتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ بڑی مزاحمت کی سطح سے یورو / امریکی ڈالر کی فروخت پر قائم رہے۔ 1.1582 ایریا میں غلط بریک آؤٹ کی تشکیل ایسے اشاروں میں سے ایک ہو گا۔ یہ یورو کو 1.1544 کی فوری سپورٹ کی جانب نیچے کھینچنے کے مقصد کے ساتھ مختصر پوزیشن میں شاندار انٹری پوائنٹ فراہم کرے گا۔ صرف یہ سطح بُلز کو یورو کی بحالی کا موقع دیتی ہے۔ اس ایریا سے پیش رفت اور اس کی نیچے سے اوپر جانچ جوڑی پر دباؤ ڈالے گی اور 1.1510 اور 1.1482 کی کم سطحوں کی جانب راستہ بنائے گی، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ یورو میں اضافے اور بئیرز کا دن کے پہلے نصف میں 1.1582 ایریا میں سرگرم نہ ہونے کی صورت میں، میں آپ کو 1.1611 ایریا میں غلط بریک آؤٹ کی تشکیل کے بعد مختصر پوزیشن کھولنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.1636 پر نئی مقامی مزاحمت کی جانچ کے بعد پلٹنے پر یورو / امریکی ڈالر کو فوری فروخت کریں۔

This image is no longer relevant

انڈیکیٹر کے اشارے:

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 کی موونگ ایوریج سے نیچے ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے بئیرز نیچے کے رحجان کی تعمیر کی کوشش کر رہے ہیں۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

1.1575 کے علاقے میں انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر سے پیش رفت یورو میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گی۔ 1.1544 پر نچلے بورڈر سے بریک آؤٹ جوڑی میں دباؤ بڑھائے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بالنجر بینڈ (بالنجر بینڈ) مدت 20۔

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback