empty
 
 
01.10.2021 08:36 AM
یورو / امریکی ڈالر: 1 اکتوبر کو یورپی سیشن کا منصوبہ۔ سی او ٹی رپورٹیں۔ یورو اگلی ماہانہ کم سطح پر وقت لگا رہا ہے۔ بئیرز کا اگلا ہدف 1.1564 ہے۔

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

کل کی طرح ، یورو بُلز نے بئیر کے دباؤ میں مزاحمت کرنے کی کوشش نہیں کی، لیکن اس سے کچھ بھی اچھا نہیں نکلا۔ تاہم، مارکیٹ میں داخلے کے متعدد اشارے بنے۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ پر نظر ڈالتے ہیں اور انٹری پوائنٹس کو سمجھتے ہیں۔ 1.1592 ایریا میں ایک زوال اور غلط بریک آؤٹ، جس کی جانب میں نے اپنی صبح کی پیش گوئی کی جانب توجہ مبذول کروائی تھی، وہ 1.1619 جیسی بلند سطح کی بحالی کی امید میں یورو کی خرید کے اشارے کی تشکیل کا سبب بنا۔ تاہم، ہم اس تک نہیں پہنچے اور کہیں 1.1610 کے گرد یورو پر دباؤ واپس آئے گا۔ پھر وہاں 1.1592 سے پیش رفت ہوئی۔ یہ اس سطح کی نیچے سے اوپر جانچ کے بغیر تھا، اس لئے مجھے 1.1571 کی سپورٹ کی نیچے کی جانب حرکت کو مِس کرنا پڑا تھا۔ دن کے دوسرے نصف میں، بُلز 1.1571 کی سطح کے دفاع میں کامیاب ہو گئے، اور وہاں غلط بریک آؤٹ بناتے ہوئے یورو کی خرید کا عمدہ اشارہ بنایا، جو دن کے اندر جوڑی میں 30 پوائنٹس سے زائد بحالی کا سبب بنا۔

آج ہم یورو ایریا میں بنیادی اعدادوشمار کی ایک اچھی خاصی بڑی تعداد کا انتظار کر رہے ہیں، جو ایک بار پھر یورپی مرکزی بینک کو مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ثابت کرے گا ، خاص طور پر اگر یورو کے علاقے میں افراطِ زر معاشی ماہرین کی پیش گوئی سے زیادہ نکلے۔ آپ کو جرمنی میں ریٹیل تجارت کے حجم میں تبدیلی اوریورو زون ممالک میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کاروباری سرگرمی کی انڈیکس پر توجہ دینی چاہئیے۔ انڈیکیٹر کی نمو کا دن کے پہلے نصف میں یورو کی اوپر کی جانب اصلاح کے امکان کے لئے امکانات پر مثبت اثر ہو گا۔ یورپی سیشن کے دوران بُلز کے لئے اہم کام 1.1564 پر سپورٹ کی حفاظت ہے، جو کل دن کے آخر میں بنی تھی۔ آج اس سطح سے ایک طاقتور اوپر کی اصلاح کی تشکیل ہو سکتی ہے، اس لئے میرا مشورہ ہے کہ اس پر توجہ دیں۔ وہاں غلط بریک آؤٹ بنانا 1.1596 کے مزاحمتی ایریا میں اوپر کی اصلاح کی امید میں طویل پوزیشنز کھولنے کے اشارے کی تشکیل کا باعث بنے گا، جہاں موونگ ایوریجز بئیرز کی سائیڈ پر کھیلتے ہوئے گزرتی ہیں۔ اس سطح سے پیش رفت اور اس کی اوپر سے نیچے جانچ نیز یوروزون میں عمدہ ڈیٹا 1.1620 ایریا کی جانب جوڑی کی بحالی کے مقصد کے ساتھ طویل پوزیشنز میں مناسب انٹری پوائنٹ بناتا ہے۔ اگلا ہدف 1.1642 کا ایریا ہو گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر بُلز 1.1564 میں سرگرم نہیں ہوتے تو میں 1.1538 اور 1.1510 کی نئی کم سطحوں کی جانب طویل پوزیشنز کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اوپر کی اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.1482 پر نئی مقامی سپورٹ پر طویل پوزیشن کو فوری ری باؤنڈ پر کھولنا ممکن ہے۔

This image is no longer relevant

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

اگرچہ بئیر کوشش کرتے ہیں لیکن بہت کم کامیاب ہوتے ہیں۔ دن کے پہلے نصف میں بہت اہم کام 1.1564 کی سطح سے پیش رفت ہو گا، جو کل دن کے آخر میں بنی تھی۔ صرف یہ منظر نامہ جوڑی پر دباؤ جاری رکھے گا، اور 1.1564 کی نیچے سے اوپر تجدید یورو/امریکی ڈالر کو 1.1538 ایریا کی جانب نیچے کھینچنے کے مقصد کے ساتھ مختصر پوزین میں نیا انٹری پوائنٹ بنائے گی۔ تاہم فروخت سے پہلے، ایم اے سی ڈی انڈیکیٹر کو اس پر بننے والے انحراف کو دیکھیں، جو مختصر مدت میں جوڑی کے نیچے کی جانب امکان کو محدود کرے گی۔ 1.1538 سے پیش رفت ایسی ہی نیچے سے اوپر جانچ کے ساتھ یورو/امریکی ڈالر کو مزید 1.1510 ایریا کی جانب دھکیلے گی۔ اگلا ہدف 1.1482 کی کم سطح ہو گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ یورو کی فروخت کا ایک ممکنہ منظرنامہ 1.1596 کے مزاحمتی ایریا میں اوپر کی جانب اصلاح ہو گا، جو یوروزون کے عمدہ بنیادی اعدادوشمار کے جاری ہونے پر ہو گا۔ وہاں غلط بریک آؤٹ مختصر پوزیشنز میں عمدہ انٹری پوائنٹ پیدا کرتا ہے۔ اگر بئیرز 1.1596 پر سرگرم نہیں ہوتے تو 1.1620 پر بڑی مزاحمت کی جانچ ہونے تک فروخت کو ملتوی کرنا بہتر ہے، یا 1.1642 کی نئی بلند سطح سے 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے پلٹنے پر مختصر پوزیشن کو فوری کھولیں۔

This image is no longer relevant

21 ستمبر کی کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ نے مختصر پوزیشن میں تیزی سے اضافے اور طویل پوزیشن میں معمولی اضافے کا انکشاف کیا، جو اس زوال کے آغاز میں خطرناک اثاثوں کو مضبوط بنانے کے لیے تاجروں میں خواہش کی کمی کی وجہ سے ہے۔ اس سال نومبر میں فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کا امکان امریکی ڈالر کی مانگ کو برقرار رکھتا ہے ، کیونکہ بہت سے سرمایہ کار سینٹرل بینک سے بانڈ کی خریداری کے پروگرام میں کمی کی توقع رکھتے ہیں۔ یہ حقیقت کہ فیڈ کے ذریعہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں افراط زر تقریباً قابو سے باہر ہے ، سال کے آخر تک ممکنہ زائد جارحانہ اقدامات کی بات کرتا ہے، جو تاجروں اور سرمایہ کاروں کے جذبات کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔ اس ہفتے فیڈ اور چیئرمین جیروم پاول دونوں کی کافی بڑی تعداد میں تقاریر ہوں گی ، جو اس بات پر روشنی ڈال سکتی ہیں کہ سینٹرل بینک کسی بھی صورت حال میں کیسے کام کرے گا۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ توانائی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ، جو یقینی طور پر پروڈیوسر اور صارف پرائس انڈیکس کو متاثر کرے گی ، فیڈ کی تفصیلات یقینی طور پر مارکیٹوں میں مداخلت نہیں کریں گی۔ رسک والے اثاثوں کی طلب کورونا وائرس کی ایک اور لہر کے پھیلاؤ کے بہت زیادہ امکان اور اس کے نئے ڈیلٹا تناؤ کی وجہ سے محدود ہوتی ہے۔ یہ سب یورپی سینٹرل بینک کو انتظار کرنے اور دیکھنے کا رویہ اپنائے رکھنے اور متحرک پالیسی کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے پر مجبور کرے گا، چونکہ اب تک یوروزون میں سنگین افراطِ زر کے مسائل نہیں ہیں۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 186,554 سے 189,406 تک بڑھیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز 158,749 سے 177,311 تک گئیں۔ ہفتے کے آخر میں، کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز 27,805 کی سطح سے 12,095 تک گری۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت 1.1809 سے 1.1726 تک گری۔

انڈیکیٹر سگنلز:

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 کی موونگ ایوریج کے ایریا کے نیچے ہوتی ہے، جو بئیر مارکیٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

1.1596 ایریا میں انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر سے پیش رفت یورو میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گی۔ 1.1564 پر نچلے بورڈر سے پیش رفت جوڑی پر دباؤ بڑھائے گی۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بالنجر بینڈ (بالنجر بینڈ) مدت 20۔

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback