empty
 
 
25.08.2021 04:13 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 25 اگست - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ - یورو کے خریداروں نے 1.1757 سے اوپر کچھ پیش نہیں کیا تھا

یورو/ یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشنیں کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے

صبح کے تجزیہ میں توجہ 1.1757 کی سطح پر توجہ مرکوز کروائی گئی تھی اور اس پر سے فیصلے کرنے کی تجویز دی گئی تھی ۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور جو کچھ ہوا اس حوالے سے بات کرتے ہیں۔ جرمنی کے جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے بعد یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یورو کے خریدار 1.1757 کی ریزسٹنس سے اوپر بریک کی ایک اور ناکام کوشش کر رہے تھے جس کی وجہ سے مصنوعی بریک ڈاؤن بنا تھا اور شارٹ پوزیشنز کھولنے کا اشارہ ملتا تھا ۔ دن کے دوسرے حصے کے لئے پیش گوئی تیار کرتے وقت نیچے کی جانب تجارت کم و بیش 22 پوائنٹس کی تھی اور یورو پر دباؤ موجود ہے۔ تکنیکی تناظر میں کچھ خاص تبدیل نہیں ہوا ہے۔

بُلز کی توجہ اب طویل المیعاد اشیاء کے آرڈرز کے حجم میں تبدیلیوں کے حوالے سے جاری ہونے والے اعداد و شمار پر مرکوز ہو جائے گی۔ تاہم یہ امکان ہے کہ یہ رپورٹ یورو کے خریداروں کی حمایت میں ہوگی۔ لہذا صرف کمزور معاشی اعداد و شمار ہی اس پئیر کو سائیڈ چینل میں رکھیں گے۔ بُلز کا بنیادی کام 1.1728 کی سپورٹ کا تحفظ کرنا ابھی باقی ہے جس تک یہ پئیر امریکی تجارت کے آغاز کے قریب پہنچ گیا ہے۔ مصنوعی بریک ڈاؤن کا بننا پئیر میں اضافہ کی تصحیح کے لئے طویل پوزیشنیں کھولنے کے لئے ایک بہترین اشارہ بنائے گا۔ اس سطح سے بالکل اوپر 20 اگست کو عمل میں آئے ایسنڈنگ تصحیحی چینل کی زیریں حد گزرتی ہے۔

بُلز کے لئے ایک زیادہ اہم ہدف 1.1757 کی ہفتہ وار بلند ترین سطح کو توڑ لینا اور اوپر سے نیچے کی جانب اس کو واپس ٹیسٹ کرنا ہوگا، جو وہ دن کے پہلے حصّہ میں نہ کرسکے تھے ۔ اس صورتحال کے بننے سے 1.1783 تک بہتری کے لئے خریدنے کا اشارہ بن سکتا ہے، جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز ہوں۔ ایک زیادہ آگے کا ہدف 1.1804 کا علاقہ ہوگا۔ یورو/ یو ایس ڈی میں کمی اور 1.1728 کے گرد کچھ خاص تجارت کے نہ ملنے سے میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ خریداری ملتوی کریں اور کم و بیش 1.1697 کے دوبارہ حاصل ہونے کا انتظار کریں۔ آپ 1.1666 کی سپورٹ سے فوری واپسی پر یورو / یو ایس ڈی میں خرید کرسکتے ہیں، دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اضافہ کی تصحیح مل سکتی ہے۔

This image is no longer relevant

یورو/ یو ایس ڈی پر شارٹ پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے

فروخت کنندگان بازار کو اپنے قابو میں رکھے ہوئے ہیں اور ایک بار پھر 1.1757 کے ریزسٹنس ایریا سے یورو کے خریدار واپس ہوئے ہیں ۔ دن کے دوسرے حصے میں امریکہ کی جانب سے طویل المعیاد اشیاء کے آرڈرز کے حجم میں تبدیلی کے بارے میں مضبوط اعداد و شمار یورو کو 1.1728 کی سپورٹ کی جانب لے جائیں گے۔ اس حد کا ٹوٹ جانا اور واپس ٹیسٹ ہونا پئیر پر واپس دباؤ بنائے گا اور گزشتہ ہفتے کی کم ترین سطح 1.1697 کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے یورو میں فروخت کا اشارہ دے گا -. 1.1666 مزید آگے کا ایک ہدف ہوگا۔

تاہم آج اتنی مضبوط تنزلی کی تجارت پر شاید ہی کوئی دیکھ سکے۔ امریکی دورانیہ کے دوران اس پئیر میں ایک سے ذائد بار کی اضافہ کی اصلاح کی صورت میں 1.1757 کی سطح پر مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل بئیرز مارکیٹ میں واپسی کی توقع میں مختصر پوزیشن کھولنے کا ایک اور اشارہ بنائے گی ۔ 1.1757 کی سطح پر تجارتی سرگرمی کی کمی کی صورت میں 1.1783 کی بڑی ریزسٹنس کے ٹیسٹ ہونے تک فروخت ملتوی کرنا بہتر ہے۔ میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ صرف 1.1804 کی بلند ترین سطح سے واپسی پر 15-20 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح کی بنیاد پر اس پئیر میں فوری سیل کی جائے

This image is no longer relevant

اگست 17 کی سی او ٹی کی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز) نے مارکیٹ میں تاجروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ کو ظاہر کیا ہے- کیونکہ لانگ پوزیشنز میں خاصا واضح اضافہ ہوا ہے۔ تاہم شارٹ پوزیشنز میں کم و بیش کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے - جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رسکی اثاثوں کے خریدار باٹم کی سی صورتحال محسوس کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی یورو زون جی ڈی پی رپورٹ اور افراط زر کے اعداد و شمار معاشی ماہرین کی پیش گوئیوں سے کُلی مطابقت رکھتے تھے جو عام طور پر اتنا خراب نہیں ہے کیونکہ پر چیز یورپی مرکزی بینک کی توقعات اور منصوبوں کے مطابق ہو رہی ہے۔

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے فیڈرل ریزرو سسٹم کے اجلاس کے منٹس جاری ہونے کے بعد صورتحال خریداروں کے حق بدل گئی ہے جہاں مستقبل کی پالیسی کے بارے میں کمیٹی کے اراکین منقسم خیالات کے حامل تھے - اس سے رسکی ایسٹ کی حمایت ہے اور اس پئیر کے لئے تنزلی کا رجحان رُک گیا ہے ۔ کورونا وائرس ڈیلٹا کے نئے تناؤ اور یورپی معیشت کے ناقابل فہم اور غیر جامع صورتحال نے یورپی مرکزی بینک کو انتظار کرو اور دیکھو کی پوزیشن پر عمل جاری رکھنے اور موجودہ سطح پر ایک حوصلہ افزا پالیسی برقرار رکھنے پر مجبور کیا ہے، جو پئیر میں اضآفہ کی صلاحیت کو محدود کرتا ہے۔

سی او ٹی کی رپورٹ کے مطابق لانگ غیر تجارتی پوزیشنز 212809 کی سطح سے بڑھ کر 233529 کی سطح پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ شارٹ غیر تجارتی پوزیشنیں952 178 کی سطح سے کم ہو کر 175889 رہ گئیں ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی نقد پوزیشن 33,857 کی سطح سے بڑھ کر 57,640 کی سطح پر پہنچ گئی۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت بھی 1.1736 سے بڑھ کر 1.1777 دیکھی گئی تھی۔

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 یومیہ موونگ ایوریج کے ایریا میں ہوئی ہے، جو قلیل مُدتی تناظر میں مارکیٹ کے مبہم ہونے کا اشارہ ہے۔

نوٹ: لکھاری موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کا استعمال فی گھنٹہ والے چارٹ کی بنیاد پر کرتا ہے جو کہ یومیہ چارٹ ڈی 1 پر کلاسک یومیہ موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی زیریں حد 1.1730 کے گرد ٹوٹ جانے سے یورو پر دباؤ بڑھے گا اور پئیر میں ایک بڑی تصحیح ملے گی - اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1760 کے ایریا میں ریزسٹنس کا کام کرے گی

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback