empty
 
 
24.08.2021 01:59 PM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 24 اگست۔ جوڑے کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ یورو اوپر والے رجحان پر نظر رکھتے ہوئے اصلاح جاری رکھے ہوئے ہے۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے ہفتے کے پہلے تجارتی دن میں کمزور تجارت کی، جیسا کہ اس نے حال میں کی تھی۔ پیر کا اتار چڑھاؤ 50 پوائنٹس کا تھا، جو 30 یا 40 پوائنٹس سے زیادہ ہے، لیکن پھر بھی بہت کمزور ہے۔ حتٰی کہ اس دن بیرونی اور برطانوی معاشی رپورٹوں سے بھی مدد نہیں ملی۔ کاروباری سرگرمی کی انڈیسز بہت سے اہم ایریا میں اہم انڈیکیٹر نہیں ہیں، لیکن وہ ہمیں یہ بتا سکتی ہیں کہ قریب مستقبل میں کسی خاص معیشت سے کیا توقع کی جائے۔ اگر ہم یورپی یونین کے بارے میں بات کریں تو اگست کی سرگرمی میں کمی آئی، لیکن پھر بھی اچھی خاصی بلند سطح پر رہی۔ امریکہ میں بھی ایسا ہی ہے۔ کاروباری سرگرمی کی انڈیکس میں کمی آئی، لیکن پھر بھی یہ کافی زیادہ رہتی ہے۔ کم از کم ان رپورٹوں کی حالیہ اقدار ہمیں یہ نتیجہ اخذ کرنے کی اجازت نہیں دیتی کہ معیشتوں میں کمی شروع ہو گئی ہے۔ اب تجارتی اشاروں کی بات کرتے ہیں کہ آپ کو پیر کو کیسے تجارت کرنی چاہئیے تھی۔ بدقسمتی سے، حرکت مثالی ہونے سے بہت دور تھی۔ اگر جمعہ کو جوڑی نے دن میں ایک سمت میں حرکت کی اور اصلاح کے بغیر اور اس لئے اس حرکت پر منافع کے ساتھ کام کیا، پھر پیر کو جوڑی میں دن میں مسلسل اصلاح ہوتی رہی۔ اس کے نتیجے میں، تمام تجارتی اشارے کریٹیکل لائن کے قریب بنے۔ فروخت کا پہلا سگنل بہت ہی غلط اور غیر واضح نکلا۔ بہرحال، اس پر کام ہو سکتا تھا، لیکن قیمت اس کی تشکیل اور 10 پوائنٹس کے بعد نیچے نہیں جا سکی، کیجن سن لائن پر واپس آئی اور دوبارہ پلٹی۔ جوڑی اس لائن کو تیسری کوشش میں عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی، جو مختصر پوزیشن کو منسوخ کرنے کا اشارہ تھا۔ ہمیں 10 پوائنٹس کا نقصان ہوا۔ لیکن اس کے بعد کے تمام سگنلز پر مزید کارروائی نہیں ہونی چاہیے تھی ، کیونکہ اس لمحے پہلے ہی اہم لائن سے دو سگنل غلط نکلے تھے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 24 اگست۔ جیکسن ہال سمپوزیم آنے والے ہفتوں میں جوڑے کی قسمت کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 24 اگست۔ برطانوی پاؤنڈ اضافے کے لئے تیار ہے۔ صرف جیکسن ہال سمپوزیم اسے روک سکتا ہے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

قیمتوں کے نیچے کے چینل کو چھوڑنے کے بعد اوپر کی حرکت گھنٹہ وار ٹائم فریم پر واضح دکھائی دیتی ہے۔ لہٰذا، اس وقت رحجان کو اوپر کا رحجان سمجھا جاتا ہے اور قیمت نے کیجن سن لائن اور سینکو اسپین بی لائن کو عبور کیا ہے، اس لئے، یورو/ڈالر کی جوڑی کے مزید اضافے کے امکانات نمایاں طور پر بہتر ہو رہے ہیں۔ یاد کریں کہ ہم بہت عرصے سے جوڑی میں اضافے کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن جوڑی میں چھ ماہ سے زائد عرصے سے 24 گھنٹے کے ٹائم فریم پر عالمی اوپر کے رحجان کے خلاف اصلاح ہو رہی ہے۔ شاید، 1.2240 کی سطح پر ایک نیا نقطہ نظر بنایا جا رہا ہے۔ تاہم، مارکیٹیں ڈالر کی خرید کو اچھے سے دوبارہ شروع کر سکتی ہیں، اگر امریکی سینٹرل بینک یا فیڈ چئیرمین جیروم پاول ذاتی طور پر مارکیٹوں کو یہ واضح کر دیں کہ وہ قریب مستقبل میں محرک پروگرام میں کمی شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہمارے نقطہ نظر میں اس عنصر پر بغیر دلچسپی کہ پہلے سے کام ہو رہا ہے، لیکن مارکیٹیں اس کے برعکس سوچ سکتی ہیں۔ منگل کو، ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے رہتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1704، 1.1744، 1.1805، 1.1852 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1735) اور کیجن-سن لائنیں (1.1724) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 24 اگست کو امریکہ اور یورپی یونین میں معاشی واقعات کے کیلنڈر مکمل طور پر خالی ہیں۔ لہٰذا، منگل کو اتار چڑھاؤ میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔ لیکن تاجروں کے پاس جوڑی کو 17ویں سطح سے دور کھینچنے کا اچھا موقع ہو گا، جسے ہم اوپر کے رحجان کے امکان کو برقرار رکھنے کے لئے اہم سجمھتے ہیں۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (10-16 اگست) کے دوران 40 پوائنٹس سے اضافہ ہوا۔ چونکہ یورپی کرنسی حالیہ ہفتوں میں گر رہی ہے، یہ حیران کُن نہیں کہ کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) کی رپورٹ نے یہ ظاہر کیا کہ بُلش جذبات پیشہ وار کھلاڑیوں کے مابین کمزور ہو گئے ہیں۔ یہ پہلے انڈیکیٹر پر واضح دیکھا جا سکتا ہے جو فروری سے بُلش جذبات میں کمزوری کو دکھا رہا ہے۔ سبز اور سرخ لائینیں تنگ ہو رہی ہیں، جو اوپر کے رحجان کے اختتام کو ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم، اوپر کا رحجان کو مکمل نہیں سمجھا جا سکتا ہے، اور جدید سی او ٹی رپورٹ نے سبز لائن (تاجروں کے "غیر تجارتی" گرپ کی نیٹ پوزیشن) کو بڑھنے کی اجازت دی۔ اس کا مطلب ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کے مابین بُلش مزاج ایک بار پھر مضبوط ہو رہا ہے، اس لئے یہ ممکن ہے کہ اوپر کا نیا رحجان قریب مستقبل میں شروع ہو گا۔ دوسرا انڈیکیٹر بھی نیٹ پوزیشن میں اضافے کا اشارہ دیتا ہے۔ یہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ حجم میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے مطابق یورو میں نئے اضافے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ پیشہ ور تاجروں نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 21,600 خرید کے معاہدے (طویل) کھولے اور 4,400 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں ایک ساتھ 26,000 کا اضافہ ہوا جو یورو کرنسی کے لئے بھی کافی زیادہ ہے۔ تاہم، جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اگلے کچھ دنوں میں یورو نے اپنا زوال دوبارہ شروع کیا، اس لئے نئی سی او ٹی رپورٹ پہلے ہی نیٹ پوزیشن میں کمی کو دکھا سکتی ہے۔ کسی بھی صورت میں، کیونکہ بُلش جذبات برقرار رہتے ہیں ، کیونکہ غیر تجارتی گروپ کی جانب سے خرید کے لیے کھلے معاہدوں کی کل تعداد فروخت کے معاہدوں کی کل تعداد سے زیادہ ہے۔ لہٰذا، ہم اوپر کے رحجان کے دوبارہ شروع ہونے کی توقع جاری رکھتے ہیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback