empty
 
 
16.08.2021 09:25 AM
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 16 اگست ۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور پیر کو جوڑی کی رفتار۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے گذشتہ جمعہ کو بہت سرگرمی سے تجارت کی اور حرکت یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی سے تقریباً ملتی جلتی تھی۔ لہٰذا، نتیجہ واضح ہے: ڈالر میں جمعہ کو کمی آئی؛ اور ایسا نہیں کہ پاؤنڈ یا یورو میں اضافہ ہو رہا تھا۔ اس حقیقت کے باوجود کہ گذشتہ کچھ ہفتوں میں دونوں بڑی جوڑیوں کے مابین ربط نہیں تھا، پھر بھی انہوں نے جمعہ کو ایک جیسی حرکت کی۔ برطانیہ میں اس دن ایک بھی اہم معاشی رپورٹ شائع نہیں ہوئی، اور ڈالر میں کمی شروع ہوئی، اگر صبح نہیں تو پھر امریکی سیشن کے دوران۔ کسی بھی تقریب میں، یہ کسی بھی رپورٹ کی وجہ سے شروع نہیں ہوئی۔ جیسا کہ یورو/امریکی ڈالر کی صورت میں، دن مین کچھ تجارتی اشارے تشکیل پائے تھے۔ بنیادی طور پر، ایک یورپی تجارتی سیشن کے دوران بنا تھا۔ بد قسمتی سے، یہ درست نہیں نکلا، اور پہلے تاجر غلطی سے مختصر پوزیشنز کھول سکتے تھے، کیونکہ قیمت 1.3800 کی انتہائی سطح سے نیچے 10 پوائنٹس سے گری، لیکن نیچے کی حرکت نہیں شروع کر سکی۔ اس صورت میں، تاجروں کو 14 پوائنٹس کا چھوٹا سا تجارتی نقصان ہوا۔ تاہم، 1.3800 کی سطح سے اوپر استحکام کی صورت میں اگلا خرید کا اشارہ پہلے ہی واضح طور پر درست تھا۔ اس کی تشکیل کے بعد، قیمت 65 پوائنٹس سے اوپر گئی اور کیجن سن لائن اور سینکو اسپین بی لائن کے قریب رُک گئی۔ ایک طویل پوزیشن کو ان لائنوں کے قریب 55 پوائنٹس کے منافع تک بند ہونا چاہئیے تھا، جس نے پہلی تجارت سے نقصان کو مکمل طور پر پورا کیا۔ اس لئے یہ تاجروں کے لئے بہت اچھا تھا اور حرکت بہت شاندار تھی۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ ہفتے کا پیش جائزہ۔ امریکہ میں وباء کی نئی لہر فیڈ کے کیوای پروگرام کو ختم کرنے کے منصوبے کو ملتوی کر سکتی ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 16 اگست۔ ہفتے کا پیش جائزہ۔ برطانوی پاؤنڈ بینک آف انگلینڈ اور فیڈ کی جانب سے معلومات کا انتظار کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کے چینل کے اندر رہتی ہے۔ اس لئے، اس وقت نیچے کا رحجان جاری ہے۔ تاہم، ہمیں توقع ہے کہ قریب مستقبل میں جوڑی نیچے کے رحجان چینل کے اوپر ترتیب پانے اور اس کے ساتھ ہی سینکو اسپین بی لائن پر قابو پانے کی کوشش کرے گی۔ ان رکاوٹوں کو عبور کرنے کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ مارکیٹ برطانوی کرنسی میں زیادہ طویل پوزیشنز اور ڈالر میں مختصر پوزیشنز کے لئے تیار ہے۔ تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3754 ،1.3800، 1.3886 ،1.3981۔ سینکو اسپین بی (1.3909) اور کیجن-سن (1.3838) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ یہ پیر کو ممکنہ طور پر برطانیہ اور امریکہ میں مکمل طور پر پُر سکون ہو گی۔ آج کے لئے کوئی اہم رپورٹیں یا واقعات ہونا طے نہیں ہیں۔ لہٰذا، دن کے دوران تاجروں کے ردِ عمل کے لئے کچھ نہیں ہو گا۔ اس کا مطلب ہے کہ فلیٹ اور کمزور اتار چڑھاؤ کا بہت امکان ہے۔ تاہم، پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کو ابھی بھی ایک جگہ پر بیکار وقت کا کم خطرہ ہے ، لہٰذا ، زیادہ تر امکان ہے ، ہم اب بھی کچھ نقل و حرکت دیکھیں گے۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالرکی جوڑی میں گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (3-9 اگست) کے دوران 40 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اور اگر بڑے کھلاڑی یورو میں اپنی نیٹ پوزیشن میں کمی جاری رکھیں تو پاؤنڈ کی صورت میں پیشہ ور تاجروں نے ایک بار پھر برطانوی کرنسی خریدنا شروع کی۔ پہلے انڈیکیٹر ("غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن) کی سبز لائن پر توجہ دیں - یہ اوپر مڑی اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا، ہمیں اوپر کا نیا رحجان دکھائی دے سکتا ہے۔ تاہم ، بڑے کھلاڑی رپورٹنگ ہفتے میں نئے معاہدے کھولنے میں زیادہ پرجوش نہیں تھے۔ صحیح کہیں تو انہوں نے صرف معاہدوں کو بند کیا۔ غیر تجارتی تاجروں کے لئے خرید (طویل) کے معاہدوں کی تعداد 2000 اور فروخت کے معاہدوں (مختصر) 5500 سے کم ہوئی۔ تاہم، اس کا پھر بھی یہ مطلب ہے کہ نیٹ پوزیشن میں 3500 سے اضافہ ہوا اور تاجروں کے سب سے اہم گروپ کا مزاج مزید بُلش ہو گیا ہے۔ خاص طور پر "زیادہ بُلش" اور "کم بئیرش" نہیں، کیونکہ اس وقت غیر تجارتی گروپ کے خرید کے معاہدے فروخت (مختصر) معاہدوں سے زیادہ ہیں جو کھلے ہیں ( 37.6 ہزار کی نسبت 43.7 ہزار ہیں)۔ یہ بتاتا ہے کہ بُلش جذبات میں حالیہ ماہ میں شدت آ سکتی ہے۔ مزید براں، پاؤنڈ کی تکنیکی تصویر تقریباً ویسی ہی ہے جیسی یورو کے لئے ہے: اوپر والے رجحان کے خلاف اصلاحات کے پہلے دور کی قیمتیں کم ہو گئیں اور نیچے کی طرف بڑھنے سے قاصر تھیں۔ اس لئے، اوپر کے رحجان کے نئے دور کا امکان زیادہ ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، دونوں کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) اور تکنیکی تجزیے کی رپورٹیں تقریباً ایک جیسے منظر نامے کی پیش گوئی کرتی ہیں۔ نتیجتاً، ہمیں پاؤنڈ/ڈالر کی قیمتوں کا 1.4240 کی سطح پر واپس آنے کی توقع کا حق ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback