empty
 
 
15.07.2021 09:28 AM
یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 15 جولائی۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور جمعرات کو جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے بدھ کو بہت اچھی تجارت کی، اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ قیمت سارا دن ایک ہی سمت میں حرکت کر رہی تھی۔ تاہم، یہاں کافی تغیر تھا۔ پہلا یہ کہ، ایسی یک طرفہ ٹریفک کی بجائے، دن میں کافی اشارے بنے، ان میں سے سب پر کام نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ دوسرا، کسی کو سمجھنا چاہئیے کہ جوڑی آج کیوں اوپر گئی۔ شاید یہ کسی حد تک اوپر کی تحریک کا دور تھا، کسی چیز کی بنیاد پر نہیں۔ شاید اس اقدام کو امریکی افراطِ زر کی رپورٹ نے کل سے پہلے ہی شروع کیا تھا۔ جیسا کہ ہم نے پہلے کہا ہے کہ افراطِ زر میں اضافہ کرنسی کے لئے منفی عنصر ہے، لیکن بہرحال، امریکی ڈالر نے پرسوں اضافہ ظاہر کیا۔ عمومی طور پر کسی نہ کسی طرح، لیکن یورو/امریکی ٖڈالر کی جوڑی کل اوپر کی جانب حرکت میں تھی۔ آئیے اب دیکھتے ہیں کہ آپ کو کیسے تجارت کرنی چاہئیے تھی۔ پہلا اشارہ خرید کا تھا جو یورپی سیشن کے شروع میں 1.1784 کی انتہائی سطح کو عبور کرتے ہوئے بنا۔ یہاں طویل پوزیشنز کو کھولنا ممکن تھا، لیکن اوپر کی حرکت فوری جاری نہیں رہی۔ قیمت 1.1784 کی سطح پر تین بار واپس آئی اور اس کے ساتھ تین بار اس سے اچھلی۔ بدقسمتی سے تاجر آخری تیسرے اچھال کو فروخت کے اشارے کے طور پر لے سکتے ہیں، کیونکہ اس سطح سے بہت نیچے چلی گئی ہے۔ اور اس لئے، یہ طویل پوزیشن تھی جو 12 پوائنٹس کے نقصان پر بند ہوئی، اس کی بجائے مختصر پوزیشنز کھل گئیں تھیں اور نقصان پر بند بھی ہو گئیں، کیونکہ قیمت تقریباً 1.1784(ایک اور 17 پوائنٹس کا نقصان) کی سطح سے اوپر کے ایریا میں فوری واپس آ گئی۔ دن کا آغاز بہت برا ہوا۔ جس کے نتیجے میں، آخری اشارے کو 1.1784 کی سطح کا بریک آؤٹ سمجھنا چاہئیے، اس لئے ایک بار پھر طویل پوزیشنز کھولنا ضروری تھا۔ اس کے بعد، یک طرفہ حرکت کا مشاہدہ کیا گیا تھا جس کے اندر قیمت کریٹیکل لائن تک بڑھی اور اس پر فوری قابو پا لیا۔ لہٰذا، طویل پوزیشنز تاجروں کے لئے 36 پوائنٹس کا منافع لائی اور کیجن سن لائن کے فوری ٹوٹنے کو دیکھتے ہوئے ، یہ معاہدہ مزید ہوسکتا ہے اور دستی طور پر بند ہوسکتا تھا ، جس سے اور بھی زیادہ فائدہ ہوتا تھا۔ اس طرح ، بدھ کا روز تھوڑے سے منافع پر ختم ہوا۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 15 جولائی۔ کیا جیروم پاوک کی رائے کیو ای پر تبدیل ہو گی؟

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

یورو ڈالر کی جوڑی نے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اطراف میں چھلانگ لگانا شروع کیا، جبکہ نیچے کے رحجان کو برقرار رکھا، جس کو فی الحال نہ تو رحجان لائن اور نہ چینل سے معاونت حاصل ہے۔ لہٰذا، صورتِ حال اتنی سازگار نہیں ہے۔ یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ قیمت اکثر حرکت کی سمت میں تبدیلیاں کرتی رہتی ہے اور عملی طور پر ایک ہی قیمت کی حد میں ہے۔ قیمت ابھی ایک ماہ میں 175 پوائنٹس سے گرنے میں کامیاب ہو گئی، تاجر یورو کی نئی طاقتور خریداریوں کے لئے تیاری کر رہی ہے۔ جمعرات کو بھی ہم اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں۔ اس وقت قریبی اہم سطحیں 1.1772،1.1807،1.1881، 1.1922 ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سینکو اسپین بی (1.1863) اور کیجن-سن لائنیں (1.1830) ہیں۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں پورے دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ جمعرات کو یورپی یونین میں کوئی اہم بڑے واقعات یا اشاعتیں ہونا طے نہیں ہیں۔ فیڈرل ریزرو چئیرمین جیروم پاول شام کو امریکی کانگریس میں تقریر کریں گے۔ تاہم، کانگریس میں یہ دو دن میں دوسری بار ہے، مختلف کمیٹی سے پہلے۔ لہٰذا، فیڈ رپورٹ کے ٹیکسٹ کی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ اور سب سے دلچسپ معلومات اگلے کچھ گھنٹوں میں معلوم ہو جائے گی۔ امریکہ بے روزگاری کے فوائد پر دعٰوں پر رپورٹ بھی شائع کرے گا لیکن ہمارا ماننا ہے کہ اس پر کوئی ردِ عمل نہیں ہو گا۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔
سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی رپورٹنگ ہفتے (29 جون سے 5 جولائی) کے دوران 100 پوائنٹس سے گری۔ لہٰذا، کمٹنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) کی رپورٹ میں پیشہ ور کھلاڑیوں کے بُلش جذبات میں نئی کمزوری کو دیکھنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ یہ وہی ہے جو ہم نے حالیہ رپورٹ میں دیکھا جو جمعہ کو جاری ہوئی تھی۔ رپورٹنگ ہفتے میں خرید کے معاہدے (طویل) 4000 سے بڑھے اور فروخت کے معاہدوں (مختصر) کی تعداد 16.5ہزار سے بڑھی۔ لہٰذا، تاجروں کے "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن میں 12.5ہزار کی کمی آئی۔ اس لئے، اس وقت ہم کہہ سکتے ہیں کہ مارکیٹ کے شرکاء طویل پوزیشنز سے نجات حاصل کرتے ہیں اور مختصر پوزیشنز بناتے ہیں۔ اس لئے یورپی کرنسی میں مزید کمی کی پیش گوئی ممکن ہے۔ لیکن سب کچھ اتنا آسان نہیں ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ پچھلے کچھ ماہ میں جوڑی کی حرکات عالمی اوپر کے رحجان کے خلاف اصلاحی دکھائی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، امریکی گورنمنٹ اور فیڈرل ریزرو رقم کی فراہمی اور افراطِ زر میں اضافہ کرتے ہوئے امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کا اضافہ جاری رکھتے ہیں۔ اس لئے، بڑے کھلاڑی یورو پوزیشنز سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی میں اضافہ ہو گا، جو منفی اثر کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک ایسی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے جس میں یورو پر پیشہ ور کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن میں کمی ہو گی، جبکہ یورو کرنسی میں اضافہ ہو گا۔ اصل میں، اکتوبر-نومبر-دسمبر 2020، یہ وہی ہے جو ہوا۔ پہلے انڈیکیٹر (غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) کی سبز لائن میں کمی ہو رہی تھی، جبکہ یورو میں اضافہ ہو رہا تھا۔ لہٰذا، ہم تجویز دیتے ہیں کہ تاجر تکنیکی تجزیے پر زیادہ توجہ دیں۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback