empty
 
 
05.07.2021 09:05 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی سگنل برائے 5 جولائی۔ پچھلے جائزے اور پیر کی جوڑی کی رفتار کا تجزیہ

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر کرنسی کی جوڑی جمعہ کو تجارت کر رہی تھی، اور ظاہر ہے کہ یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کی نسبت زیادہ سرگرمی سے کر رہی تھی۔ یہ واضح دیکھا جاتا ہے۔ تاہم، یہ بھی ابھی نوٹ کرنا چاہئیے کہ جمعہ کو دونوں بڑی جوڑیوں کے لئے میکرواکنامک پسِ منظر ایک جیسا تھا۔ اور جوڑیاں نے خود بھی جتنا ہو سکا ایک ساتھ حرکت کی۔ لہٰذا، 2 جولائی کو پورے میکرواکنامک پس منظر کی فہرست بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ہم نے پہلے ہی اس آرٹیکل میں یورو/ڈالر کی جوڑی کا جائزہ لیا ہے۔ جہاں تک برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی کی بات ہے، ہر چیز یہاں بہت زیادہ غیر دلچسپ ہے۔ دن میں صرف دو تجارتی اشارے بنے، دونوں جمعہ کی شام کو بنے، یعنی ان پر کام نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ اور کسی بھی صورت میں، ان میں ترقی تاجروں کے لئے زیادہ منافع نہیں لائے گی۔ اصولی طور پر، یہ اچھا ہے کہ دن میں کوئی اشارے نہیں تھے، چونکہ جوڑی نے امریکی سیشن کے شروع میں زیادہ افراتفری سے تجارت شروع کی جو ظاہر ہے کہ نقصانات کا سبب بن سکتی تھی ، اگرچہ ہم تاجروں کو اہم اشاعتوں سے پہلے مارکیٹ چھوڑنے کا مشورہ دیں گے۔ لہٰذا، اس وقت جوڑی کے لئے عالمی منصوبے زیادہ اہم ہیں۔ مثال کے طور پر، جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر رحجان لائن سے آگے نکل گئی۔ ڈالر کے لئے بلند ٹائم فریم پر 1.3600-1.3666 کی جانب گرنے کی تکنیکی وجوہات ہیں۔ چار گھنٹے کے ٹائم فریم پر، یہ موونگ ایوریج لائن سے دور جا سکتی ہے۔ اس لئے، اس ہفتے تمام ٹائم فریمز کی تکنیکی تصویر نمایاں طور پر تبدیل ہو سکتی ہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 2 جولائی۔ مضبوط نان فارم نے امریکی ڈالر کے زوال کو شروع کیا۔۔۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 2 جولائی۔ جینیٹ یلن نے امریکی ڈیفالٹ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

جوڑی کی قیمتیں گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کی رحجان لائن سے اوپر ترتیب پائی ہیں جس کا مطلب ہے کہ مارکیٹ کے جذبات اوپر کے رحجان میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ صرف گھنٹہ وار ٹائم فریم ہے لیکن ہمیں اس پر برطانوی کرنسی کے طاقتور ہونے کی توقع کرنی چاہئیے۔ عمومی طور پر گھنٹہ وار ٹائم فریم پر صورتِ حال واضح ہے، لیکن مجموعی طور پر بہت سے ٹائم فریم جوڑی کی مختلف حرکتوں کی پیش گوئی کرتے ہیں۔ اس لئے، ہم اس ٹائم فریم پر زیادہ توجہ دینے کی تجویز دیتے ہیں جس میں آپ تجارت کر رہے ہیں۔ تکنیکی اصطلاح میں ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3677،1.3731، 1.3800، 1.3859، 1.4000۔ سینکو اسپین بی (1.3892) اور کیجن-سن (1.3827) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت دائیں سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سروسز پی ایم آئی برطانیہ میں پیر کو جاری ہونا طے ہے لیکن امریکہ میں کچھ بھی نہیں۔ کل امریکہ کا یومِ آزادی تھا اور آج بھی تعطیل ہو گی۔ لہٰذا، ڈالر کے ساتھ تمام جوڑیوں کا اتار چڑھاؤ تیزی سے کم ہو گا، اور مضبوط اور تیز حرکتیں توقع کے قابل نہیں ہیں۔

ہم آپ کو یورو /امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالرکی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے میں (22-28 جون) 50 پوائنٹس سے گری۔ تاہم، ابھی بھی ایسا لگ رہا ہے کہ پاؤنڈ میں حالیہ کمی عارضی عمل ہے۔ کمٹمنٹ آف ٹریڈر رپورٹ نے مختلف اوقات میں مختلف تصویر دکھائی، لیکن پاؤنڈ ابھی بھی طویل مدت میں اضافہ جاری رکھتا ہے۔ تاجروں کے غیر تجارتی گروپ نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 35 خرید کے معاہدے (طویل) بند کئے اور 454 فروخت کے معاہدے (مختصر) کھولے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں 420 معاہدوں کی کمی ہوئی۔ لیکن سنجیدگی سے، آپ کو ان تبدیلیوں پر توجہ نہیں دینی چاہئیے کیونکہ یہ معمولی ہیں۔ بہرحال، پیشہ ور تاجروں کا مزاج بُلش رہتا ہے کیونکہ غیر تجارتی گروپ میں خرید کے کھلے معاہدوں کی کل تعداد فروخت کے معاہدوں سے ڈیڑھ گنا زیادہ رہتی ہے۔ اگرچہ پاؤنڈ کے لئے پیشہ ور تاجروں نے پچھلے سال برطانوی کرنسی کو تیزی سے نہیں خریدا، پاؤنڈ میں اضافہ جاری رہا ہے۔ پہلا انڈیکیٹر یہ ظاہر کرتا ہے کہ غیر تجارتی تاجروں (سبز لائن) کی نیٹ پوزیشن حالیہ ہفتوں میں گر رہی ہے، لیکن یہ زوال کا پیٹرن یورو کے لئے ایسی ہی لائن سے بنیادی طور پر مختلف ہے۔ اگر یورو کے بارے میں واضح رجحان تھا اور بڑے کھلاڑیوں کی کارروائیوں کو واقعی سی او ٹی چارٹ میں ظاہر کیا گیا تھا، تو پاؤنڈ کی صورت میں ، غیر تجارتی تاجروں کی کارروائیوں کی عکاسی کرنے والا ڈیٹا بہت افراتفری کا حامل ہے اور جس طرح پچھلے سال میں برطانوی کرنسی آگے بڑھ رہی ہے وہ فٹ نہیں بیٹھتا ہے۔ در حقیقت، انڈیکیٹر یہ بھی ظاہر نہیں کرتا کہ پاؤنڈ کو سرگرمی سے خریدا گیا، اگرچہ برطانوی کرنسی میں پچھلے ڈیڑھ سال سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا، ایک بار پھر یہ یاد رکھنا چاہئیے کہ پاؤنڈ میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ امریکہ میں رقم کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔ چنانچہ، ڈالر کی قدر میں کمی آتی ہے اور پاؤنڈ کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback