empty
 
 
30.06.2021 09:30 AM
یورو / امریکی ڈالر: یورپی اجلاس کے لئے منصوبہ برائے 30 جون۔ سی او ٹی رپورٹیں۔ یورو کی مستحکم امریکی خبروں کے درمیان کمی جاری رہی ہے ، لیکن بُلز کے پاس موقع ہے

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

کل صبح کچھ دلچسپ نہیں ہوا، جو امریکی سیشن کے بارے میں نہیں کہا جا سکتا۔ جرمنی کی افراطِ زر کی رپورٹ نے تاجروں کو کسی چیز سے حیران نہیں کیا، اس لئے یورو/امریکی ڈالر کا تغیر کافی کم سطح پر رہتا ہے۔ امریکہ میں صارف کے اعتماد کا انڈیکیٹر کا ڈیٹا، اس کے برعکس ماہرِ معاشیات کی پیش گوئی سے تجاوز کر گیا، جو یورو میں 1.1885 کے سپورٹ ایریا کی جانب تیزی سے کمی کا باعث بنا، جہاں میں نے غلط بریک آؤٹ کی صورت میں طویل پوزیشز کھولنے کی تجویز دی۔ 5 منٹ کا چارٹ واضح طور پر دکھاتا ہے کہ بہت سی ناکام کوششوں کے بعد بُلز نے 1.1885 کی سطح کو عبور کر لیا اور وہاں طویل پوزیشنز میں عمدہ انٹری پوائنٹ بنایا۔ جس کے نتیجے میں، اوپر کی حرکت 25 پپس کی تھی، جو ایسی کم اتار چڑھاؤ والی مارکیٹ کے لئے بہت اچھا ہے۔

This image is no longer relevant

آج، جوڑی میں تغیر زیادہ ہو گا، جیسا کہ ہم یوروزون اور امریکہ کے لئے بنیادی اعدادوشمار کی بڑی تعداد کی توقع رکھتے ہیں۔ دن کے پہلے نصف میں، جرمنی میں بے روزگاروں کی تعداد میں تبدیلی اور مجموعی بے روزگاری کی شرح پر رپورٹیں جاری ہوں گی، اس کے ساتھ ہی اٹلی اور پورے یورو زون ممالک میں صارف قیمت کی انڈیکس پر اعدادوشمار جاری ہوں گے۔ ماہرِ معیشت کی پیش گوئی سے زیادہ افراطِ زر میں اضافہ یورپی کرنسی کی مضبوطی کا باعث بن سکتا ہے۔ لیکن ابتدائی کام 1.1880 سپورٹ کی حفاظت کرنا ہے۔ وہاں غلط بریک آؤٹ بنانا 1.1925 اطراف کے چینل کے وسطی ایریا میں یورو / امریکی ڈالر میں اضافے کی امید میں طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ بناتا ہے۔ اس سطح کو توڑنے پر انحصار کرنا بھی ممکن ہے، تاہم میں نے یورو میں اوپر سے نیچے جانچ کے بعد اس میں اضافے کے تسلسل کے دوران طویل پوزیشنز کھولنے کی تجویز دی، جو 1.1974 کی بڑی مزاحمت کی جانب جوڑی کی واپسی کے لئے اضافی خرید کا اشارہ بناتا ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگلا ہدف 1.2032 کا ایریا ہو گا۔1.1880 کے گرد خرید کی سرگرمی کی کمی اور یوروزون میں ناقابلِ یقین افراطِ زر کی صورت میں، خریداریوں میں جلدی نہ کرنا بہتر ہے۔ میں آپ کو 1.1850 کی سپورٹ کے اپ ڈیٹ ہونے کا انتظار کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔ دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.1805 ایریا میں نئی ماہانہ کم سے کم سطح سے ری باؤنڈ پر فوری یورو / امریکی ڈالر کو خریدنا ممکن ہے۔

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

دن کے پہلے نصف میں ایک اہم کام 1.1880 پر سپورٹ کا بریک آؤٹ ہو گا، جس کے نیچے کل قدم جمانا ممکن نہیں تھا۔ یورو کے علاقے میں افراطِ زر سے متعلق کمزور اعداد و شمار اس طرح کے منظر نامے کو سمجھنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس ایریا کی نیچے سے اوپر جانچ 1.1850 اور 1.1805 کی کم سطحوں پر یورو / امریکی ڈالر کے مزید گرنے کے مقصد کے ساتھ بئیر مارکیٹ کے تسلسل میں مختصر پوزیشنز کھولنے کا اچھا اشارہ پیدا کرے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر یورو میں دن کے پہلے نصف میں اضافہ ہوتا ہے تو بئیرز کے لئے ایک برابر اہم کام 1.1925 پر مزاحمت کی حفاظت کرنا ہے۔ وہاں غلط بریک آؤٹ بنانا مختصر پوزیشنز میں داخلی پوائنٹ پیدا کرتا ہے۔ اگر بئیرز وہاں سرگرم نہیں ہوتے تو 1.1974 کے اطراف چینل کی اوپری باؤنڈری کی جانچ تک مختصر پوزیشن کو ملتوی کرنا بہتر ہے، جہاں آپ 15-20 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے جوڑی کو ری باؤنڈ پر فروخت کر سکتے ہیں۔ اگلی بڑی فروخت کی مزاحمت 1.2032 کی بلند سطح پر آتی ہے۔

This image is no longer relevant

22 جون کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے نمایاں تبدیلیاں دکھائیں: طویل پوزیشنز تیزی سے گریں اور مختصر پوزیشنز میں اضافہ ہوا۔ ایسی تبدیلیاں فیڈرل ریزرو میٹنگ میں سود کی شرح کے بعد وقوع پذیر ہوئیں۔ میں آپ کو یاد دلاتا چلوں کہ پچھلی میٹنگ کے دوران، سینٹرل بینک نے سود کی شرحوں میں اضافے کا پہلا اشارہ دیا۔ فیڈ کے کچھ ممبران جلد از جلد 2022 میں ایسی تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ قریب مستقبل میں سینٹرل بینک اپنے بانڈ کی خریداری کے پروگرام کو ختم کرنا شروع کر سکتا ہے، جو امریکی ڈالر کی پوزیشن کو عالمی سطح پرمزید طاقتور بنائے گا۔ تاہم، اگر یورپی کرنسی میں قریب مستقبل میں مزید کمی آتی ہے تو پھر اس کی طلب یورپی سینٹرل بینک کی جانب سے ایسے اقدامات کے امکان میں بڑھے گی، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ، جو حال ہی میں فیڈ کی مثال پر عمل پیرا ہے اور تھوڑی تاخیر کے ساتھ۔ امریکی لیبر مارکیٹ کی متعدد اہم بنیادی رپورٹیں اس ہفتے شائع ہوں گی، ساتھ ہی ساتھ دنیا کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں کی بہت سی تقریریں جو ہونے والی ہیں ، جن سے تاجروں کو مانیٹری پالیسی کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ بہت زیادہ امکان ہے کہ امریکی ڈالر کی مضبوطی کا رحجان اس ہفتے جاری رہے گا، لیکن جوڑی کو نیچے کھینچنا بئیرز کے لئے بہت مشکل ہو گا۔ سی او ٹی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 210,816 سے 207,863 تک کم ہوئیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز میں 92,630 سے 118,806 تک اضافہ ہوا۔ یہ سمجھنا چاہئیے کہ یورو مینوفیکچرنگ سیکٹر اور سروسز سیکٹر میں سرگرمی پر جدید ڈیٹا نے یہ ظاہر کیا یورو زون کی معیشت گرمیوں میں مضبوط نمو کی راہ پر گامزن ہے ، جو کورونا وائرس وباء کے بعد لازمی طور پر اس کی بحالی کے امکانات کو متاثر کرے گا۔ یہ یورپی کرنسی میں درمیانی مدت کے اضافے کے رجحان کی کلید ہے۔ کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز میں 118,186 سے 89,057 تک کمی آئی۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت 1.2121 سے 1.1912 کی سطح تک کم ہوئی۔

انڈیکیٹر سگنلز:

تجارت 30 دن اور 50 دن کی موونگ ایوریج ایریا کے نیچے ہوتی ہے، جو مارکیٹ کی اطراف کی نوعیت کے ساتھ بئیرز کے لئے معمولی سے فائدے کو ظاہر کرتا ہے۔

موونگ ایوریج

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بالنجر بینڈز:

1.1885 کے ایریا میں انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر کو عبور کرنا یورو پر دباؤ بڑھائے گا۔ 1.1920 کے گرد انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کو عبور کرنا یورو میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بالنجر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback