empty
 
 
25.06.2021 08:18 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 25 جون۔ پچھلے جائزے کا تجزیہ اور جمعہ کو جوڑی کی رفتار

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے جمعرات کو یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کی نسبت بہت سرگرمی سے تجارت کی تھی۔ تاہم، یہ حیران کُن نہیں ہے، کیونکہ بینک آف انگلینڈ کی میٹنگ کا اعلان آج ہونا ہے، اس لئے بہت زیادہ تغیر کی توقع تھی۔ ویسے، حقیقت میں کوئی زیادہ اتار چڑھاؤ نہیں تھا، چونکہ بی او ای نے کوئی اہم فیصلے نہیں کئے اور نہ کوئی اہم بیانات دئیے۔ ہم اپنے بنیادی آرٹیکل میں برطانوی سینٹرل بینک کی میٹنگ کے نتائج پر تفصیل سے غور کرتے ہیں۔ ہم آپ کو ان سے آگاہ رہنے کی تجویز دیتے ہیں۔ کل صرف دو اشارے بنے، دونوں امریکی تجارتی سیشن پر بنے، جن بی او ای کی میٹنگ پہلے سے ختم ہو گئی تھی۔ لہٰذا، یہ اچھا تھا کہ دن کے پہلے نصف میں کوئی تجارتی اشارے نہیں تھے جو تاجروں کے لئے نقصانات لا سکتے۔ قیمت اہم سطحوں اور لائنوں تک نہیں پہنچی۔ بی او ای کی میٹنگ کے نتائج کے اعلان کے بعد، پاؤنڈ/ڈالر کی قیمتیں 85 پوائنٹس سے گریں اور کیجن سن لائن تک پہنچیں، جہاں سے ری باؤنڈ ہوا۔ اس بار پلٹنا خرید کا اشارہ تھا جس پر کام ہونا چاہئیے تھا۔ تاہم، اوپر کی جانب کی کوئی طاقتور حرکت نہیں تھی، جوڑی اشارے کی تشکیل کے بعد 22 پوائنٹس سے گزری، جو بریک ایون پر اسٹاپ لاس لگانے کے لیے کافی تھی جس پر طویل پوزیشن بند ہوئی۔ اس کے بعد جوڑی کی قیمتیں کریٹیکل لائن پر گریں اور ایک بار پھر خرید کا اشارہ بنایا، جس پر کام نہیں ہونا چاہئیے تھا، چونکہ یہ شام کو تشکیل پایا تھا۔ اور ہم رات کو ڈیلز کھولنے کی تجویز نہیں دیتے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 25 جون۔ . سنٹرل بینک ہاکش بیانات سے محتاط ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 25 جون۔ اینڈی ہلڈان تنہا رہ گئے تھے...

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

ہم گذشتہ دن پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر نیچے کی جانب حرکت دیکھ سکتے ہیں جو بی او ای میٹنگ کی وجہ سے شروع ہوئی۔ جس کے نتیجے میں، قیمتیں کریٹکل لائن پر گریں جہاں سے ری باؤنڈ ہو سکتا ہے، جو اوپر کی جانب کی حرکت کو اجاگر کرے گا۔ جمعرات کو رحجان لائن کو کامیابی سے توڑا گیا، جس میں برطانیہ میں ہونے والے بنیادی واقعہ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بھی تعجب کی بات نہیں ہے۔ تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں(نوٹ کریں کہ کچھ وہاں سے منتقل ہو گئے اور کچھ کو ہٹا دیا گیا ہے): 1.3800، 1.3859، 1.4008 اور 1.4080 سینکو اسپین بی (1.3986) اور کیجن-سن (1.3893) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت دائیں سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ برطانیہ میں جمعہ کو کوئی اہم رپورٹ نہیں ہو گی۔ لہٰذا، ہمیں امریکی رپورٹوں پر امید ہے وہ بھی بہت کمزور ہوں گی۔ لہٰذا، آج بہت امکان ہے کہ تاجر مارکیٹ کے کسی بھی ردِ عمل کا انتظار نہیں کریں گے، چونکہ ردِ عمل کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ اس لئے، خالص تکنیک پر تجارت کرنا ضروری ہو گا۔ سینکو سپین بی اور کیجن سن لائینیں اب سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں ، لیکن ان لائنوں کے ارد گرد سگنل واضح اور درست ہونے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ، آپ کو کم از کم اوسط اتار چڑھاؤ کی بھی ضرورت ہے ، اور ایک ہی جگہ پر کھڑے نہیں ہونا۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالرکی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (جون 8-14) کے دوران 70 پوائنٹس سے گری۔ تاہم، نئی کمٹمنٹ آف ٹریڈر کی رپورٹ (سی او ٹی) جمعہ کو جاری نہیں ہوئی، اس لئے بڑے کھلاڑیوں کے حالیہ مزاج پر کوئی خاص نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ نئی رپورٹ کا انتظار کرنا ضروری ہے، لیکن یہ معاملات کی نوعیت کی مکمل تصویر فراہم نہیں کرتی، چونکہ اس میں پچھلے تین تجارتی دن شامل نہیں ہیں۔ لیکن یہ ان تین دنوں کے دوران ہوا کہ پاؤنڈ میں 300 پوائنٹس کی کمی آئی، اس لئے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پیشہ ور تاجروں نے طویل پوزیشنز کو بند کیا اور مختصر پوزیشنز کو کھولا۔ چنانچہ، تاجروں کا مزاج تبدیل ہو سکتا ہے اور بُلش مزاج میں کمی آ سکتی ہے۔ تاہم، یہ سب تب معلوم ہو گا جب نئی سی او ٹی رپورٹ شائع ہو گی۔ اس لئے اب تک ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ حالیہ ماہ میں "غیر تجارتی" گروپ کے ساتھ کچھ زیادہ تبدیل نہیں ہوا، جو سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ حیران کُن نہیں ہے کیونکہ جوڑی عملی طور پر پورا ماہ ایک ہی جگہ کھڑی رہی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ عالمی اساس کا امریکی ڈالر پر منفی اثر جاری رہے گا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پاؤنڈ مختصر اور درمیانی مدت میں گر نہیں سکتا۔ جہاں تک انڈیکیٹر کی بات ہے، انہوں نے بھی حالیہ ہفتوں میں کوئی تبدیلیاں ظاہر نہیں کیں۔ پہلے انڈیکیٹر میں، سبز اور سرخ لائینیں (تاجروں کے غیر تجارتی اور تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن) اطراف میں حرکت جاری رکھیں گی اور دوسرے انڈیکیٹر میں ہسٹوگرام حالیہ ہفتوں میں تقریباً ایک ہی سطح پر رہا ہے، جو پیشہ ور کھلاڑیوں کے موڈ میں کسی طرح کی عدم موجودگی یا تبدیلیوں کا اشارہ دیتا ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback