برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی جمعرات کی فیڈ میٹنگ کے نتائج پر کام کیا۔ لہٰذا، نیچے کی جانب کی حرکت کا یہاں مشاہدہ کیا گیا، لیکن یہ بہت "خراب" تھی۔ مسلسل واپس پلٹنا اور اصلاحات۔ ہمارے بنیادی تجزیے میں ہم نے پہلے ہی نوٹ کیا ہے کہ یورو کو فیڈ میٹنگ سے پاؤنڈ کی نسبت زیادہ نقصان ہوا ہے، جو معمولی سی حیرت کی بات ہے، چونکہ یہ پاؤنڈ ہے جو زیادہ تغیر والی کرنسی ہے۔ پاؤنڈ /ڈالر کی جوڑی کی قیمتیں نہ چاہتے ہوئے بھی نیچے کی جانب گئی۔ اس لئے، ہمیں "قیاس آرائی" کے عنصر کو بھی ذہن میں رکھنا ہے۔ بہرحال، نیچے کی حرکت جاری رہتی ہے اور دن کے دوران برطانیہ اور امریکہ میں کوئی بڑا واقعہ اور اشاعت نہیں تھی۔ لہٰذا، تاجر صرف کل کی حرکت کے تسلسل کی توقع کر سکتے ہیں۔ دن کے دوران بننے والے اشارے یورو/امریکی ڈالر کی نسبت اتنے درست نہیں تھے۔ پہلا فرخت کا اشارہ ہی مستشنٰی ہے، جب قیمتیں درستگی سے 1.4008 کے انتہائی لیول کو پہنچیں اور اس سے پلٹیں۔ یہاں ظاہر ہے مختصر پوزیشنز کو کھولنا چاہئیے تھا۔ اس کے بعد قیمت نے 1.3975 کے انتہائی لیول کو عبور کیا، لیکن کچھ دیر بعد قیمت اس سے اوپر ترتیب پائی جو مختصر پوزیشنز کو10 پوائنٹس کے منافع کے ساتھ دستی طور پر بند کرنے کا اشارہ بنا۔ بدقسمتی سے، کینڈل اسٹک جس پر 1.4008 کے لیول سے ری باؤنڈ ہوا وہ بہت بڑا نکلا۔ لیکن جوڑی کو 1.3975 کے لیول سے خریدنا بالکل درست نہیں ہونا چاہئیے تھا۔ اول، بنیادی پسِ منظر ڈالر کے حق میں رہتا ہے، دوئم، کینڈل اسٹک جس پر 1.3975 کے اوپر پاؤنڈ ترتیب پایا، وہ بھی بہت بڑا نکلا، یعنی قریبی ہدف کے فاصلے کا نصف سے زیادہ پہلے سے عبور کر لیا گیا ہے۔ لیکن کچھ دیر بعد 1.3975 کے لیول کو بھی عبور کر لیا گیا، جس نے تاجروں کو نئی مختصر پوزیشنز کھولنے کی اجازت دی۔ 1.3935 کے لیول کے گرد منافع رکھنا ممکن تھا، جس پر قیمت نے تین بار کام کیا۔ یاد رکھیں کہ عمومی سپورٹ کے لیول اشاروں کا ذریعہ نہیں ہیں۔ لہٰذا ، صرف 25 پوائنٹس کے قابل منافع لینا۔ مجموعی طور پر، آپ کل 35 پوائنٹس کا منافع کما سکتے تھے۔
یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 18 جون۔ فیڈ نے یہ واضح کر دیا کہ یہ مانیٹری پالیسی کو سخت کرنا شروع کرے گا، لیکن وقت ابھی بھی واضح نہیں ہے۔
برطانوی پاؤنڈ /امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 18 جون۔ بورس جانسن کا ایک نیا اسکینڈل اور فیڈ میٹنگ کے پسِ منظر کے خلاف پاؤنڈ میں تیزی سے کمی۔
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ
گذشتہ دن ہونے والے مجموعی زوال کو پاؤنڈ/ڈالر کے گھنٹہ وار ٹائم فریم پر بہتر دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، تحریک اب بھی بہت "خراب" اور "جھولتی ہوئی" ہے۔ ایسی حرکت کے لئے، کم سے کم رحجان لائن کو تشکیل دینا انتہائی مشکل ہے۔ امریکی ڈالر ابھی بھی مضبوط ہو رہا ہے، تاہم اس کی مزید پیش رفت یہاں پر واضح نہیں ہے۔ تکنیکی اصطلاح میں، ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3835, 1.3886, 1.3931, 1.3975 اور 1.4008۔ یہ لیول طویل عرصے سے تبدیل نہیں ہوئے، کیونکہ قیمت محدود رینج میں رہتی ہے۔ سینکو اسپین بی (1.4135) اور کیجن-سن (1.4042) لائینئں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں، لیکن وہ فلیٹ میں کمزور ہیں۔ جب قیمت دائیں سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ ایک اہم رپورٹ برطانیہ میں جمعہ کو آنے والی ہے۔ یہ مئی کے لئے ریٹیل سیل کی رپورٹ ہے۔ ان کا اپریل کی نسبت 1.6% اضافے کا امکان ہے۔ لہٰذا، پیش گوئی سے اوپر کوئی بھی اعداوشمار برطانوی کرنسی میں معمولی سی طاقت کو اجاگر کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہم تکنیکی اوپر کی اصلاح کا انتظار کر رہے ہیں۔
ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔
سی او ٹی رپورٹ
برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالرکی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے (جون 1-7) کے دوران 25 پوائنٹس سے گری۔ تاہم، عام طور پر کسی کو اوپر کی جانب عالمی رحجان کی سمت پر کوئی شبہ نہیں، اور حالیہ ہفتے میں حرکت بالکل فلیٹ رہی ہے۔ تاجروں کی تازہ ترین کمٹمنٹ (سی او ٹی) کی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ پیشہ ور تاجروں نے خرید (طویل) اورفروخت (مختصر) کے معاہدے کی تقریباً ایک جیسی تعداد کو بند کیا۔ یہ وہ لمحہ ہے جو بہت واضح ظاہر کرتا ہے کہ اب پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ تاہم، عمومی طور پر، پاؤنڈ میں اضافہ جاری رہتا ہے اور واقعی اصلاح نہیں ہو سکتی۔ اس کے ساتھ ہی بڑے کھلاڑیوں کی نیٹ پوزیشن کا سائز عملی طور پر تبدیل نہیں ہوتا۔ مارچ کے آغاز سے ہی نیٹ پوزیشن میں تبدیلیاں معمولی رہی ہیں ، جو پہلے اور دوسرے دونوں اشاروں کے ذریعہ دکھایا گیا ہے۔ مزید براں، پاؤنڈ غیر تجارتی تاجروں کے تیزی کے جذبات کے غیر مطابق، ترقی کو ظاہر کرتا رہتا ہے۔ لہٰذا، ہم امریکی معیشت میں کھربوں ڈالر کےاضافے جیسے عالمی عوامل کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں ، جو ہمارے نقطہ نظر سے برطانوی کرنسی کی مضبوطی کی بنیادی وجہ ہے۔ رجحان کے پچھلے حصے کو اکتوبر 2020 اور مارچ 2021 کے درمیان دیکھیں۔ پاؤنڈ میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ تجارتی اور غیر تجارتی گروہوں کے تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں عملی طور پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ یعنی، بڑے کھلاڑی اس وقت اپنی طویل پوزیشنز میں اضافہ نہیں کرتے۔ اس کے ساتھ ہی پاؤںڈ عملی طور پر کسی پُل بیک کے بغیر 1400 پوائنٹس سے بڑھا۔
چارٹ کی وضاحتیں:
سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔
کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔
سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔
پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔
سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔