empty
 
 
15.06.2021 07:27 AM
یورو / امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 15 جون۔ پچھلے جائزہ کا تجزیہ اور منگل کے روز جوڑی کی رفتار

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے ہفتے کے پہلے تجارتی دن کے دوران انتہائی معمولی انداز میں تجارت کی۔ دن کا اتار چڑھاؤ صرف 37 پوائنٹس کا تھا۔ ظاہر ہے کہ ایسے تغیر کے ساتھ اشاروں کی بڑی تعداد اور بڑے منافع پر انحصار کرنا بہت مشکل ہے۔ مزید براں، دن میں کوئی ایک بھی اہم میکرواکنامک واقعہ یا رپورٹ نہیں تھی۔ لہٰذا، تاجروں کے ردِ عمل کے اظہار کے لئے کچھ نہیں تھا اور زیادہ اہم واقعات اس ہفتے پیش آئیں گے۔ لہٰذا، یہ ممکن ہے کہ مارکیٹیں پہلے سے اہم واقعات کا انتظار کر رہی ہیں اور پیر کو خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ مجموعی طور پر، دن میں صرف ایک اشارہ بنا۔ مزید براں، یہ بہت پچیدہ اور دوگنا ہے۔ قیمت 1.2104 کے انتہائی لیول سے بہت بار اچھلی لیکن آخر میں اس کو عبور کر لیا۔ مختصر پوزیشنز کو اس صورت میں نہیں کھلنا چاہئیے، کیونکہ سپورٹ لیول 1.2095 بالکل نیچے ہے۔ یاد رکھیں کہ معمول کی سپورٹ کی سطح کے قریب کوئی اشارے نہیں بنتے ہیں ، تاہم ، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کی جانب سے ری باؤنڈ کی پیروی نہیں کی جا سکتی۔ کسی بھی صورت میں، اگر کوئی اشارہ بنتا ہے اور اہم سطح اور لائن قریب واقع ہوتی ہیں، تو آپ کو تصدیق کے طور پر اس رکاوٹ پر قابو پانے کا انتظار کرنا چاہئے۔ یورو نے پیر کو 1.2095 کی سطح کو عبور نہیں کیا، اس لئے بئیر جوڑی کی فروخت کے لئے تیار نہیں تھے۔ اور اس لئے، قیمت کا 1.2104 کی سطح سے اوپر ترتیب پانے کا انتظار کرنا ضروری تھا، جو ایک خرید کا اشارہ تھا۔ اس اشارے کے بننے کے بعد، قیمت زیادہ سے زیادہ 20 پوائنٹس سے اوپر گئی، جو بریک ایون پر اسٹاپ لاس ترتیب دینے کے لئے کافی تھا۔ تاہم، آخر میں کسی اسٹاپ لاس یا ٹیک پرافٹ نے کام نہیں کیا۔ چنانچہ، طویل پوزیشنز کو کام کے دن کے دوران 10-11 پوائنٹس کے منافع کے ساتھ دستی طور پر بند کرنا چاہیے۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 15 جون۔ ای سی بی، پی ای پی پی پروگرام کو ختم نہیں کررہی ہے اور فیڈ کا اس عمل کی پیروی کرنے کا امکان ہے۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 15 جون۔ پاؤنڈ کے لئے ایک بہت اہم ہفتہ۔ جوڑی آخر کار افقی چینل کو چھوڑ سکتی ہے۔

یورو/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

یورو/ڈالر کی جوڑی جمعہ کے زوال کے بعد گھنٹہ وار ٹائم فریم پر بحال ہونے کی کوشش کرتی رہی ہے۔ تاہم، جیسا کہ ہم نے ذکر کیا ہے، اتار چڑھاؤ بہت کم ہے اس لئے اس سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ دریں اثناء، ایک نیا نیچے کا چینل تشکیل پایا۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ درست اور واضح ہے، چونکہ یہ کافی وسیع ہے، اس کے علاوہ ، اس کے جھکاؤ کا بہت چھوٹا زاویہ ہے۔ اس کی حدود پر بہت غلط طریقے سے کام کیا گیا ہے، لہٰذا ان کے قریب کوئی اشارے نہیں بنتے ہیں۔ مزید براں، ہم نے بار بار یہ کہا ہے کہ چینل کے بغیر جوڑی کی کم سے کم نیچے کی جانب ڈھلوان ہے۔ اس لئے یہ اتنا مددگار نہیں ہے۔ بہرحال، اس وقت جوڑی کیجن سن اور سینکو اسپین بی لائنوں کی جانب بحال ہو سکتی ہے۔ منگل کوہم پھر بھی اہم سطحوں اور لائنوں سے تجارت کی تجویز دیتے ہیں جو تاحال نہیں بدلے۔ اس وقت قریبی اہم لیولز1.2051, 1.2104, 1.2160, 1.2213 ہیں، اس کے ساتھ سینکو اسپین بی (1.2184) اور کیجن-سن لائنیں(1.2159)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائینیں پورے دن میں حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ سگنل ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15-20 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جاتا ہے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ منگل کو یورپی یونین کے لئے کوئی اہم واقعات نہیں ہیں، لیکن مئی کی ریٹیل سیل پر اہم رپورٹ امریکہ میں جاری ہو گی۔ تاجر اس کے 0.5-0.6% تک گرنے کی توقع کریں گے۔ اگر اصل اعدادوشمار بہتر آتے ہیں تو پھر امریکی ڈالر مضبوطی کی جانب واپس جا سکتا ہے۔

ہم یہ بھی تجویز دیتے ہیں کہ آپ خود کو برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کے لئے پیش گوئی اور تجارتی اشاروں سے آگاہ کریں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی پچھلے رپورٹنگ ہفتے میں (جون 1-7) کو 40 پوائنٹس سے گری۔ حال میں گزرے تمام ہفتوں کا اختتام معمولی سی تبدیلیوں سے ہوا ہے۔ حیرت کی بات نہیں ہے کہ یہ جوڑی کئی ہفتوں سے محدود رینج میں ہے۔ ماہر تاجروں نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران تقریباً 5500 خرید کے معاہدے (طویل) اور تقریباً 400 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کئے۔ لہٰذا، "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن 5000 معاہدوں سے کم ہوئی۔ یہ یورپی کرنسی کے لئے معمولی تبدیلیاں ہیں، جو ابھی بھی ڈالر کے بعد دنیا میں تمام کھلاڑیوں کے مابین سب سے زیادہ معروف ہے۔ حال میں، تاہم غیر تجارتی تاجروں نے اپنی طویل پوزیشنز کو بڑھایا ہے، اس لئے پچھلے رپورٹنگ ہفتے کے ڈیٹا کو کسی طرح سے مستشنٰی سمجھا جا سکتا ہے۔ ابھی تک پہلے انڈیکیٹر کی اہم لائینیں ایک دوسرے سے دور جانا جاری رکھتی ہیں، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ مارکیٹ کا بُلش مزاج محفوظ ہے۔ چنانچہ، ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ یورپی کرنسی کی نئی مضبوطی پر اعتماد کریں ، خاص طور پر چونکہ ریاستہائے متحدہ میں پیسہ کی فراہمی میں عالمی سطح پر اضافے کے عنصر نے یورپی کرنسی کے حق میں کام جاری رکھا ہوا ہے۔

چارٹ کی وضاحت:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$6000 مزید!
    ہم دسمبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $6000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback