empty
 
 
29.04.2022 06:40 PM
ایتھریم (ای ٹی ایچ / یو ایس ڈی ) کا تجارتی منصوبہ برائے 29-30 اپریل 2022 - 2582 ڈالر (200 ای ایم اے - بئیرش چینل) سے نیچے فروخت کریں

This image is no longer relevant

ایتھریم (ای ٹی ایچ / یو ایس ڈی) 21 ایس ایم اے اور 200 ای ایم اے سے نیچے تجارت کر رہا ہے۔ چونکہ یہ ان دو موونگ ایوریج سے نیچے ہے، اس کا مطلب ہے کہ ای ٹی ایچ آنے والے دنوں میں اپنی تنزلی کی تجارت کو جاری رکھ سکتا ہے اور 2,656 اور 2,500 (0/8 میورے) کی کلیدی سطح تک پہنچ سکتا ہے۔

ایتھریم برن ٹریکر کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک $6.25 بلین مالیت کا ای ٹی ایچ برن ہو چکا ہے اور اسے مستقل طور پر گردش سے نکال دیا گیا ہے۔

عمومی طور پر، کسی اثاثے کی گردش کرنے والی سپلائی میں کمی سے ایکسچینجز پر خریداری کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ ایکسچینجز پر ایتھر کے ذخائر میں کمی اور مانگ میں اضافے کے سبب اس کی قیمت کو بڑھا سکتی ہے۔

تاہم، دیگر عوامل ہیں جو ایتھر پر تنزلی کا دباؤ ڈالتے ہیں۔ ان میں سے ایک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کار ڈالر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور پُر خطر اثاثہ جات جیسے کرپٹو کرنسیوں میں سرمایہ کاری کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

مئی کا پہلا ہفتہ کریپٹو کرنسی مارکیٹ کے لیے فیصلہ کن ہو گا، کیونکہ فیڈ اپنی شرح سود 0.50% میں اضافے کا اعلان کرے گا۔
ایتھر کی مضبوطی کے لیے یہ ایک اہم عنصر ہے۔ یہ 2,500 کی طرف نیچے جا سکتا ہے اور پھر واپس لوٹ کر $3,000 کی نفسیاتی سطح تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے برعکس، 3,500 کے علاقہ کی جانب واپسی بئیر کے لیے فروخت اور ہدف 2,500 تک پہنچنے کا ایک موقع ہو سکتا ہے۔

چار گھنٹوں والے چارٹ کے مطابق، ہم 2,812 کے ہدف کے ساتھ 2,900 پر واقع 21 ایس ایم اے سے نیچے فروخت کر سکتے ہیں۔ 2,800 سے نیچے کی یومیہ بندش ہونے کی صورت میں، ای ٹی ایچ کے 2,656 کے قریب سپورٹ 1/8 میورے پر گرنے کی توقع ہے۔ اگر مندی کا دباؤ غالب رہتا ہے تو یہ 0/8 میورے 2,500 پر بھی پہنچ سکتا ہے۔

ہم چارٹ میں دیکھ سکتے ہیں کہ 18 اپریل سے ای ٹی ایچ ایک تنزلی کے رجحانی چینل کے اندر تجارت کر رہا ہے۔ لہذا، 3,020 کے قریب 200 ای ایم اے کی طرف واپسی ایک فروخت کرنے کا موقع ہوگا، جس کے اہداف 2,656 (1/8 میورے) ہیں۔

ایگل انڈیکیٹر منفی سگنل دے رہا ہے اور کسی بھی اضافہ کو فروخت جاری رکھنے کے موقع کے طور پر دیکھا جائے گا۔


Dimitrios Zappas,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback