یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
میں نے اپنی صبح کی پیش گوئی میں 1.2087 لیول پر توجہ دی اور آپ کو مارکیٹ میں داخلے پر فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا۔ 5 منٹ کے چارٹ پر، میں نے وہ ایریا نمایاں کیا ہے جہاں سے لیول کو عبور کیا گیا، تاہم، طویل پوزیشنز میں داخل ہونے کے لئے، دن کے پہلے نصف میں 1.2087 کا ریورس ٹیسٹ نہیں ہوا اور ہر چیز کو امریکی سیشن کی جانب منتقل ہونا پڑا۔ ٹریڈنگ کے وسط کے قریب، بئیرز نے 1.2087 پر سپورٹ سے آگے نکلنے کی بہت سی ناکام کوششیں کیں، جو اوپر کا رحجان برقرار رکھنے میں طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ پیدا کرنے کا باعث بنا۔ اس کے نتیجے میں، حرکت 30 پوائنٹس سے زیادہ کی تھی۔ تاہم، آج کے ایشین سیشن میں جانچنے کے لئے صرف 1.2129 کے ہدف کے لیول کا انتظار کرنا ممکن تھا۔
جرمنی میں افراطِ زر کا اہم ڈیٹا آج جاری ہو گا۔ حال میں ، جرمنی کی رپورٹس یورو میں اضافے کی مدد کرتی رہی ہیں، اس لئے توجہ اس انڈیکیٹر پر دینی چاہئے۔ سہ پہر میں امریکی معیشت پر ایک جیسا ڈیٹا ہو گا، لیکن ہم ان کے بارے میں بعد میں بات کریں گے۔ اس کے ساتھ یورپین سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈے کی تقریر کو بھی مت بھولیں۔ یورو کے خریدار بریک آؤٹ اور 1.2129 کی ریزسٹنس/مزاحمت کے اوپر مستحکم ہونے پر توجہ دیں گے۔ اس لیول کی اوپر سے نیچے تک جانچ (کل کی خریداری کی طرح، جس کا میں نے اوپر جائزہ لیا)، 1.2175 کے ہائی کی جانب دھکیلنے کے لئے یورو میں طویل پوزیشنز کھولنے کا شاندار اشارہ پیدا کرتا ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ 1.2220 پر ریزسٹنس/مزاحمت ابھی بھی ہدف ہو گی۔ اگر ہمیں یورپین سیشن کے دوران یورپین معیشت پر مایوس کُن رپورٹ موصول ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یورو/امریکی ڈالر میں نیچے کی جانب کی اصلاح، تو پھر خریداروں کو 1.2087 پر سپورٹ کی حفاظت کی ضرورت ہو گی، جہاں موونگ ایوریجز بُلز کی سائیڈ پر کھیلتے ہوئے گزرتی ہے۔ وہاں غلط بریک آؤٹ بنانا، جوڑی کی اوپر کی جانب اصلاح کے برقرار رہنے کو مدِنظر رکھتے ہوئے، طویل پوزیشنز میں اچھا انٹری پوائنٹ پیدا کرتا ہے۔ اگر خریدار اس لیول پر سرگرم نہیں ہوتے تو میں 1.2047 کی لو کے ٹیسٹ ہونے تک، طویل پوزیشنز سے پیچھے رہنے کی تجویز دیتا ہوں، جہاں سے آپ دن کے اندر 20-25 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے یورو کو ری باؤنڈ پر فوری خرید سکتے ہیں۔
یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:
میں اس صبح اوپر کی جانب کے رحجان کے خلاف مختصر پوزیشنز کھولنے کی تجویز دیتا ہوں، لیکن صرف تب جب 1.2129 کے ریزسٹنس/مزاحمت ایریا میں غلط بریک آؤٹ بنتا ہے، جو یورو کی فروخت کا اشارہ پیدا کرے گا۔ یورو ایریا میں کمزور ڈیٹا اور یورپین معیشت کی بحالی میں سستی کے موضوع پر لیگارڈے کی تقریر صبح کی ٹریڈنگ میں ممکنہ طور پر یورو/امریکی ڈالر پر دباؤ ڈالے گی۔ یہ بئیرز کو یورو/امریکی ڈالر کو 1.2087 کے سپورٹ ایریا کی جانب واپس لانے کی اجازت دے گا، کیونکہ جوڑی کی اگلی سمت اس پر منحصر ہے کہ آیا قیمت اس لیول کو عبور کرے گی۔ بریک آؤٹ اور اس لیول کا نیچے سے اوپر ٹیسٹ کرنے کے قابل ہونا مختصر پوزیشنز میں نیا انٹری پوائنٹ پیدا کرے گا، جو یورو/امریکی ڈالر کو 1.2047 کے کم لیول کے ایریا کی جانب دھکیلے گا، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ 1.2003 لیول اگلا ہدف ہو گا۔ اگر ہم دن کے پہلے نصف میں یورو کی جانب سے اوپر کے رحجان کا مشاہدہ کرنا جاری رکھے اور بئیرز 1.2129 کے ریزسٹنس/،مزاحمت ایریا میں سرگرم نہیں ہوتے تو 1.2175 کے ہائی لیول کی جانچ ہونے تک مختصر پوزیشنز ملتوی کرنا بہتر ہے، جہاں سے آپ دن کے اندر 20-25 پوائنٹس سے نیچے جانے کے لئے ری باؤنڈ پر یورو/امریکی ڈالر کو فوری فروخت کر سکتے ہیں۔ اگلی بڑی ریزسٹنس/مزاحمت 1.2220 کے گرد دیکھی جاتی ہے۔
2 فروری کی کمٹمنٹ آف ٹریڈرز (سی او ٹی) رپورٹ نے مختصر پوزیشنز میں تیزی سے اضافے اور طویل پوزیشنز میں کمی کو ریکارڈ کیا، جو جنوری کے آخر اور اس سال فروری کے شروع میں جوڑی کی نیچے کی جانب اصلاح کی عکاسی کرتا ہے۔ یورو زون معیشت کے لئے کمزور بنیادی ڈیٹا اور یورپین سینٹرل بینک سے معیشت کے کم تخمینے یورو میں اضافے کے امکان کو محدود کرتا ہے، یوں تو یہ حقیقت بھی سامنے آتی ہے کہ یورو زون میں ویکسین لگانے کی رفتار توقع سے آہستہ ہوگی۔ یہ سب 2021 کے شروع میں یورپی معیشت میں دوہرے زوال کا باعث بنے گا، لیکن اس کا یورو/امریکی ڈالر کی بحالی کے درمیانی مدت کے امکانات کو سنجیدگی سے متاثر کرنے کا امکان نہیں ہے۔ اس لئے نیچے کی جانب ہر نمایاں اصلاح کے ساتھ، یورو کی مانگ میں اضافہ ہو گا اور شرح جتنی کم ہو گی اتنی سرمایہ کاروں کے لئے پُر کشش ہوگی۔ قرنطین کے ختم ہونے کا امکان مارکیٹ کو مستقبل واضح طور پر میں مثبت رکھے گا۔ سی او ٹی رپورٹ نے ظاہر کیا کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنز 238,099 سے 216,887 تک گریں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز 72,755 سے 79,884 تک بڑھیں۔ طویل پوزیشنز میں تیزی سے کمی کی وجہ سے، کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ہفتہ پہلے، 165,344 کے خلاف 137,003 تک گری۔ ہفتہ وار بند ہونے والی قیمت 1.2067 کے خلاف 1.2142 تھی۔
انڈیکیٹر سگنلز:
موونگ ایوریج
تجارت 30 دن اور 50 دن کی موونگ ایوریج کے اوپر ہوتی ہے، جو مختصر مدت میں یورو میں مسلسل اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔
بولنگر بینڈز
1.2129 ایریا پر انڈیکیٹر کے اوپری بورڈر کا بریک آؤٹ یورو میں اضافے کی نئی لہر کا باعث بنے گا۔ جوڑی کے گرنے کی صورت میں،1.2087 ایریا میں انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر سے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
انڈیکیٹرز کی تفصیل
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔
- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔
- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.
- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20
- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔
- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔