empty
 
 
13.01.2021 02:21 PM
یورو / امریکی ڈالر: یورپی سیشن کا منصوبہ برائے 13 جنوری۔ سی او ٹی رپورٹس۔ (کل کی ڈیلز کا تجزیہ)۔ یورو فروخت کرنے والے مارکیٹ سے پیچھے ہٹ گئے۔ بُلز کا مقصد 1.2224 کو واپس کرنا ہے

یورو / امریکی ڈالر پر طویل پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

کل صبح یورو کی فروخت کے دو اشارے ظاہر ہوئے۔ دن کے پہلے نصف میری پیش گوئی میں ، میں نے آپ کو 1.2174 پر ریزسٹنس/مزاحمت کی تجدید کے بعد یورو پر مختصر پوزیشنز کھولنے کا مشورہ دیا، جو کہ ہوا۔ لیکن اگر بئیرز ابتدائی ٹیسٹ پر ہی سرگرم ہو گئے، اور یہاں انٹری پوائنٹ بہت مناسب تھا، تو پھر دوسری بار 1.2174 لیول کی جانب واپس جانا، یورو کی فروخت کا مزید عملی اشارہ بنانے کا باعث بنا۔ بُلز امریکی سیشن کے دوران 1.2174 کو عبور کرنے میں کامیاب رہے، لیکن خرید کے مناسب اشارے کا انتظار کرنا اور اس کی اوپر سے نیچے تک جانچ کرنا ممکن نہیں تھا جس کے نتیجے میں، میں نے ڈیل مِس کر دی۔

This image is no longer relevant

بُلز 1.2224 پر ریزسٹنس/مزاحمت تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، اور آج انہیں دن کے پہلے نصف میں اس رینج کو عبور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کی اوپر سے نیچے تک جانچ، یورو/امریکی ڈالر کو 1.2252 کے ریزسٹنس ایریا کی جانب دھکیلنے کے مقصد کے ساتھ نئی طویل پوزیشنز کھولنے کا اشارہ پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔ 1.2281 ہائی ابھی بھی طویل مدتی ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ یورپین سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈے دن کے پہلے نصف میں تقریر کریں گی، اور وہ سود کی شرح کے امکانات کے بارے میں بات کر سکتی ہیں، جو یورو پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے اور سنگل کرنسی گِرتی ہے تو میں طویل پوزیشنز پر غور کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ طویل پوزیشنز کھولنے کا ممکنہ منظرنامہ تب ہوتا ہے جب جوڑی 1.2179 کے سپورٹ ایریا کی جانب گِرتی ہے، جہاں ایک غلط بریک آؤٹ یورو کی خریداری کا اشارہ ہو گا۔ وہاں مونگ ایوریجز بھی ہیں جو یورو کی خریداروں کی سائیڈ پر کھیلتی ہیں۔ نئے اوپر بڑھنے والے چینل کی نچلی حد بھی اس رینج میں پیدا ہو سکتی ہے۔ اگر بُلز سرگرم نہیں ہوتے، تو پھر میں دن کے اندر 20-30 پوائنٹس کی اوپر کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے، 1.2138 کی کمی سے پلٹنے کے لئے طویل پوزیشنز کو فوری کھولنے کی تجویز دیتا ہوں۔

یورو / امریکی ڈالر پر مختصرپوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو ضرورت ہے:

یورو کے سیلرز کو 1.2224 پر ریزسٹنس/مزاحمت کی حفاظت کی ضرورت ہے۔ دن کے پہلے نصف میں غلط بریک آؤٹ بنانا یورو میں نئی مختصر پوزیشنز کھولنے کا باعث بنے گا۔ جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا، لیگارڈے کی تقریر اہم ہے۔ ایسے منظرنامے کی صورت میں، ہم یورو/ امریکی ڈالر کے 1.2179 کے سپورٹ ایریا میں گِرنے کی توقع کر سکتے ہیں، جس کے لئے اصل جدوجہد سامنے آئے گی۔ مضبوط امریکی افراطِ زر کا ڈیٹا ڈالر کی مانگ کو واپس لا سکتا ہے۔ تاہم، 1.2179 کے نیچے ترتیب پانے کے قابل ہونا اور اس کی نیچے سے اوپر کی جانب ٹیسٹنگ 1.2138 اور 1.2083 کی لوز کی جانب یورو/ امریکی ڈالر کے لئے براہِ راست راستہ بنائے گی، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر سیلرز دن کے پہلے نصف میں 1.2224 ایریا میں سرگرم نہیں ہوتے تو پھر مختصر پوزیشنز کو چھوڑنا بہتر ہے اور 1.2252 پر نئی ریزسٹنس/مزاحمت کی تجدید کا انتظار کریں۔ میں دن کے اندر 20-30 پوائنٹس کی نیچے کی جانب اصلاح پر انحصار کرتے ہوئے،1.2281 کی ہائی کی جانچ کے بعد یورو کو فوری پلٹنے کی تجویز دیتا ہوں۔

This image is no longer relevant

5 جنوری کی سی او ٹی رپورٹ نے طویل اور مختصر پوزیشنز دونوں میں ایک اضافہ ریکارڈ کیا۔ رسک والے اثاثوں کے خریدار اس سال کے شروع میں یورو میں زوال کے باوجود بُلش رحجان پر یقین رکھنا جاری رکھتے ہیں جو نئے بڑے کھلاڑیوں کے لئے مارکیٹ میں داخل ہونا ممکن بنائے گا۔ یورپ میں کورونا وائرس کے پہلے تناؤ کے خلاف جاری ویکسین کی خبر بھی یورو کو سپورٹ کرے گی۔ بہت سے یورپی ممالک میں آئسولیشن اور قرنطین کے اقدامات کی وجہ سے یورو پر دباؤ آئے گا۔ لہٰذا، طویل غیر تجارتی پوزیشنز 222,443 سے 224,832 تک بڑھیں، جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنز نے 78,541 سے 81,841 تک چھلانگ لگائی۔ مختصر پوزیشنز میں بڑے اضافے کی وجہ سے، کُل غیر تجارتی نیٹ پوزیشن ہفتوں پہلے، 143,902 سے 142,991 تک کم ہوئی۔ سال کے آغاز میں ڈیلٹا میں غیر واضح تبدیلی کا یورو کے خریداروں کی چالوں میں تبدیلی کو ظاہر کرنے کا امکان نہیں ہے، جو یورپی یونین کے ممالک میں قرنطین اقدامات کے خاتمے کے بعد سنگل کرنسی کی نمو کو واپس لانے پر انحصار کرتے ہیں۔

انڈیکیٹر سگنلز:

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 موونگ ایوریج ایریا سے اوپر ہوتی ہے، جو یورو خریداروں کی نیچے کی جانب کے ٹرینڈ/رحجان کو الٹانے کی کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔

نوٹ: موونگ ایوریج کی مدت اور قیمتوں کو فاریکس ٹریڈر ایچ1 چارٹ پر غور کرتا ہے اور ڈی1 چارٹ پر کلاسیک موونگ ایوریج کی عمومی تعریف سے مختلف ہے۔

بولنگر بینڈز

1.2235 ایریا میں انڈیکیٹر کا نچلے بورڈر سے یورو پر دباؤ بڑھے گا۔ اگر جوڑی گِرتی ہے تو 1.2130 پر انڈیکیٹر کے نچلے بورڈر سے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

انڈیکیٹرز کی تفصیل

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 50. گراف پر پیلے رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- موونگ ایوریج (موونگ ایوریج، تغیر اورغلط اشاروں کو ہموار کرکے موجودہ ٹرینڈ کا تعین کرتی ہے)۔ مدت 30. گراف پر سبز رنگ میں نشان لگا ہوا ہے۔

- ایم اے سی ڈی اشارے (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیوورجنس) تیز رفتار ای ایم اے پیریڈ 12، ای ایم اے کی نچلی رفتار 26. ایس ایم اے کی مدت 9.

- بولنگر بینڈ (بولنگر بینڈ) مدت 20

- غیرتجارتی ٹریڈرز قیاس آرائی کرنے والے ہوتے ہیں ، جیسے انفرادی تاجر، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو فیوچر مارکیٹ کو قیاس آرائی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

- طویل غیر تجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی طویل کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- مختصر غیرتجارتی پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرزکی کل مختصر کھلی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہیں۔

- کل غیر تجارتی نیٹ پوزیشنز، غیر تجارتی ٹریڈرز کی مختصر اور طویل پوزیشنز کا فرق ہے۔

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$5000 مزید!
    ہم نومبر قرعہ اندازی کرتے ہیں $5000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback